DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered against two wedding halls over marriage act

کلر سیداں پولیس نے پنجاب میرج ایکٹ کے تحت کلر سیداں کے دو شادی حالوں کے خلاف مقدمات درج

کلر سیداں پولیس نے پنجاب میرج ایکٹ کے تحت کلر سیداں کے دو شادی حالوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے اپنے تحریری استغاثہ میں کہا کہ گزشتہ روز پوٹھوہار شادی حال کلر سیداں کی چیکنگ کی گئی جس میں ون ڈش کی خلاف ورزی ثابت ہوئی جس پر کلر سیداں پولیس نے پنجاب میرج ایکٹ کے تحت 5/8کا مقدمہ درج کر لیا۔اسی طرح پنڈی روڈ پر واقعہ رئیس مارکی میں بھی ون ڈش کی خلاف ورزیاں پائی گئیں کلر سیداں پولیس نے منیجر عبدالعزیز اور سجاد عباسی کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

Kallar Syedan; Police case has been registered against two wedding halls, Pothwar shaadi hall and Raees Marquee over marriage act. According to the police the wedding halls were breaking one dish regulations.

In Punjab our chief minister has made one-dish rule on weddings to stop the wastage of food and to finish the evil customs as rich people used to display large varieties of food, because of which the middle class had to suffer and provide a number of dishes in their weddings as well.

کلر سیداں پولیس نے چوری کی بجلی سے ویلڈنگ کا کاروبار کرنے پر مقدمہ درج کر لیا

Welder charged for running business with stolen electricity 

کلر سیداں پولیس نے چوری کی بجلی سے ویلڈنگ کا کاروبار کرنے پر مقدمہ درج کر لیا، آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے فضل ربی نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اسسٹنٹ لائن مین محمد ابرار کے ہمراہ بازار میں چیکنگ میں مصروف تھا کہ محمد شاہد ولد حاجی سوار خان کے میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگی ہوئی تھی جس سے ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا اور یہ عمل بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے ۔کلر سیداں پولیس نے الیکٹریک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

کلر سیداں پولیس نے میر پور کے غلام شبیر کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا،

Police case registered against Ghulam Shabbir over dishonoured cheque 

کلر سیداں پولیس نے میر پور کے غلام شبیر کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا، لہراسب خان ولد وادی حسین ساکن سموٹ نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے غلام شبیر ولد منظور حسین ساکن چیچیاں میر پور آزاد کشمیر سے لین دین تھا اور اس نے مجھے متعدد چیک دے رکھے تھے جو اکاؤنٹ میں رقم ناکافی ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گئے جس پر پولیس نے زیر فعہ 489Fت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

چوہدری نثار علی خان کے دورہ مانکیالہ میں شرکت کرنے پر کارکنوں کا بھرپور شکریہ

PML-N supporters thanked for attending Ch Nisar Ali Khan public meeting in Mankiala

چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس ،چیئر مین یوسی غزن آباد طارق کیانی، چیئر مین یو سی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی، وائس چیئر مین یوسی لوہدرہ راجہ محمد یونس ، چیئر مین دوست محمد مہمند نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حالیہ کامیاب دورے نے ثابت کیا ہے کہ وہ انتخابات میں ہارے نہیں بلکہ ان کے ووٹ شمار ہی نہیں کیے گئے ۔انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مخالفین بے بنیاد پرو پیگینڈہ کرتے ہیں مگر حقیقت حال یوں ہے کہ حلقے کی عوام نے گزشتہ انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کو قومی اورصوبائی حلقوں میں بھاری تعداد میں ووٹ دئیے مگر ان کی گنتی میں گڑ بڑ کی گئی ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حلقہ کے لوگ صوبائی اسمبلی میں چوہدری نثا رعلی خان کو ووٹ دیں اور قومی اسمبلی میں ان کے مخالف کے حق میں ووٹ پو ل کریں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے چوہدری نثار علی خان کے دورہ مانکیالہ میں شرکت کرنے پر کارکنوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

تعزیت

سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، مسلم لیگ ن پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد، مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ، مسلم لیگ ن یوتھ وونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کی خوشدامن کی وفات پر فاتحہ حوانی کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ارکان بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمود ،راجہ پرویز اختر منہاس، مسعود بھٹی، احسان الحق قریشی، چوہدری توقیر اسلم نے الفلاح بینک کلر سیداں کے اسسٹنٹ منیجر محمد توفیق عباسی کے گاؤں ڈھوک سنگرال جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button