DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man shot dead in front of his father as they return from Masjid near Rawat

روات کے قریب اکیس سالہ نوجوان کو باپ کی موجودگی میں تین ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

 روات کے قریب اکیس سالہ نوجوان کو باپ کی موجودگی میں تین ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول اپنے والد کے ہمراہ مسجد میں عشا کی نماز ادا کر کے گھر واپس آ رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر کے اس کی جان لے لی ۔مقتول کے والد ساجد محمود بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بینک آفیسر ہے گزشتہ شب وہ گلی کی مسجد میں اپنے بیٹے حمزہ ساجد کے ہمراہ عشا کی نماز ادا کر کے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں کھڑے فرحان،عثمان ولد جانداد اور ارسلان ولد حفیظ ساکن کٹاریاں نے فائرنگ کر کے اس کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔روات پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Kallar Syedan; Hamza Sajid was shot dead in front of his father Sajid Mahmood Bhatti a bank officer as the pair return from Masjid, The men who shot dead were identified as Farhan, Usman and Arsalan of village Khatarian.Rawat police have registered the murder case and are investigating.

اسلحہ کی نوک پر بیٹی چھین کر لے جانے اور بیٹی کے بدلے میں پانچ لاکھ روپے کا تقاضہ کرنے پر خاتون نے اپنے سابقہ شوہر اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

Shaheen Bibi of Mohalla Eid Gha registers police report against ex husband for abducting child 

 اسلحہ کی نوک پر بیٹی چھین کر لے جانے اور بیٹی کے بدلے میں پانچ لاکھ روپے کا تقاضہ کرنے پر خاتون نے اپنے سابقہ شوہر اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا۔شاہین بی بی زوجہ محمد ارشاد سکنہ محلہ عیدگاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز رات 9 بجے کے قریب میرا سابقہ خاوند فیصل جلیل اور اس کا بھائی شاہد توقیر سکنہ درکالی معموری میرے گھر آئے اور میرے دروازے کو زور زور سے دھکے دہئے اور لاتیں ماریں اورغلیظ قسم کی گالیاں دیں اور کہا کہ دروازہ کھولو نہیں توگولیاں ماردونگا۔میرے شور وویلاکرنے پر دونوں بھائی بھاگ گئے اور دوسرے روز صبح ساڑھے سات بجے کے قریب دوبارہ پھر آ گئے اور گھر میں داخل ہو کر اور مجھے اور میری بیٹی کو تھپڑ مارے اور پسٹل نکال لیا اور کہا کہ بیٹی ایمان کو میرے حوالے کر دواور زبردستی میری بیٹی چھین کر لے گئے اور جاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو بچی چاہئے تو مجھے پانچ لاکھ روپے دو اگر پولیس کو اطلاع دینی ہے تو بے شک دے دو پولیس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

کلر سیداں پولیس نے دھوکہ دہی سے رینٹ پر لی گئی گاڑی کو واپس نہ کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Police case registered against two for rent a car fraud 

کلر سیداں پولیس نے دھوکہ دہی سے رینٹ پر لی گئی گاڑی کو واپس نہ کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد تاج ولد ریاض سکنہ بنک چوک کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ مسمی محمدشہزاد جو کہ کہوٹہ کا رہائشی ہے اورچوآ روڈ پر فرنیچر کاکاروبار کر تا ہے کیساتھ آٹھ ماہ قبل دوستانہ تعلقات قائم ہو گئے۔ چند یوم قبل اس نے مجھے کہا کہ دس دن کیلئے مجھے اپنے ذاتی استعمال کیلئے گاڑی چاہے جس پر میں نے آلٹو وی ایکس آر گاڑی اس کے حوالے کر دی۔پندرہ یوم بعد گاڑی کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ملزم نے کہا کہ گاڑی میرے پاس رہنے دو،میں گاڑی کا تیس ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ رینٹ ادا کرتا رہونگا۔ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد میں ملزم شہزاد کی دکان پر گیا تو شہزاد دکان پر موجود نہ تھا اور اس کے بعد وہ مسلسل دکان سے غیر حاضر رہا جس پر میں نے اس کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس نے میرا فون اٹینڈ ہی نہیں کیا۔چار ماہ تک خوار کرنے کے بعد شہزاد نے میرا فون اٹھایا میں نے اپنی گاڑی کی واپسی کا تقاضا کیا جس پر ملزم نے بتایا کہ گاڑی غلام فرید عرف راجہ شان سکنہ کہوٹہ نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے چھین لی ہے اور جب میں نے شان سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ گاڑی کو ٹکروں میں فروخت کردونگا لیکن شہزاد کو واپس نہیں کرونگا۔

کلر سیداں میں مقیم پی ٹی آئی کے رہنما رحمت علی سواتی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Rehmat Ali Sawati announces to leave PTI

کلر سیداں میں مقیم پی ٹی آئی کے رہنما رحمت علی سواتی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں دو ماہ تک موجود رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کا کلر سیداں میں دفتر چلاتے رہے میرے مخالفین نے مجھ پر حملہ کر کے مجھے شدید زدوکوب کیا اور مارا پیٹا جس سے میرے سر پر زخم آئے ۔میں نے متعدد بار صداقت عباسی کو فون کر کے انہیں صورتحال بتائی مگر انہوں نے میری کوئی مدد نہ کی ،میں نے صورتحال سے تنگ آ کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر دیا ہے اب میرا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور اگر مجھے کوئی نقصان ہوا تو میرے مخالفین اس کے ذمہ دار ہوں گے ۔

سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔انتخابات 12 جنوری کو کروائے جاہیں گے

Kallar Bar association election to be held on 12th Jan

ایڈمنسٹریٹر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ نے بار کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019۔20کے پر امن انعقاد کیلئے سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔انتخابات 12 جنوری کو کروائے جاہیں گے۔الیکشن بورڈ میں مس فوزیہ نذیر مغل ایڈووکیٹ اور راجہ قمر سلطان ایڈووکیٹ ممبران کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔چیئرمین الیکشن بورڈ سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 2 جنوری کو الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔

بجلی چوری کرنے کے الزام میں گھریلو صارف کیخلاف الیکٹری سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Police case registered over electricity stealing in village Sahot

کلر سیداں پولیس نے ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ قاضی منظور الحق کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے کے الزام میں گھریلو صارف کیخلاف الیکٹری سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔استغاثہ کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی ٹاسک فورس کے ہمراہ گاؤں سہوٹ میں بجلی چوری کی چیکنگ کے دوران گھریلو کنزیومر مسمی محمد تبریز جس کے گھر کا میٹر اس کے والد کے نام پر ہے بجلی کو ڈائریکٹر استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

حاجی عبدالقیوم انتقال کر گئے نماز جنازہ روات کے قریب گاؤں سود گنگال میں اد اکی گئی

Haji Abdul Qayoum passed away in village Soodh Gangal, Rawat

معروف سماجی کار کن عبدالصبور بھٹی کے والد محترم پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر چوہدری ظہیر الحق کے پھوپھا حاجی عبدالقیوم انتقال کر گئے نماز جنازہ روات کے قریب گاؤں سود گنگال میں اد اکی گئی جس میں پی ٹی سی ایل کے جی ایم ارسلان حیدر ،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی ،چیئر مین محمد نوید بھٹی ،راجہ محمد یونس،ڈاکٹر طارق ریاض، عابد حسین زاہدی کے علاوہ پی ٹی سی ایل پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

پی ٹی یو کے سابق رہنما چوہدری ما ہ عالم کے انتقال پر تعزیت

Condolences paid on death of Ex PTU activist Ch Maha Alam

پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق رہنماؤں ڈاکٹر صغیر عالم، احسان الحق قریشی ، سردار صلاح الدین احمد، چوہدری تصور حسین نے پی ٹی یو کے سابق رہنما چوہدری ما ہ عالم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پی ٹی یو کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دیں۔

گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کی 250نادار بچیوں میں ایک ایک ہزار روپیہ تقسیم

250 students at girls high school, Doberan Kallan  handed prize of 1,000 rps

دوبیرن کلاں کے سماجی کارکن حاجی راجہ محمد شفیق نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کی 250نادار بچیوں میں ایک ایک ہزار روپیہ تقسیم کیا 

حاجی منظور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں اد اکی گئی

Haji Manzoor passed away in Doberan Kallan

آل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی بشیر خان کے کزن حاجی منظور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین چوہدری شفقت محمود ،ٹھیکیدار محمد بشارت ،راجہ محمد سعید،عابد زاہدی، چوہدری جمیل اختر، راجہ ظفر اقبال،چوہدری طارق سعید، چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button