DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Inter district rope pulling 2018 championship held at high school Narali

گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان میں انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی چیمپئن 2018 کا افتتاح

راولپنڈی بورڈآف انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی کا افتتاح، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان میں انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی چیمپئن 2018 کا افتتاح سلیم رضا ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ راولپنڈی نے کیا، چیمپیئن شپ میں راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال کی ٹیموں نے شرکت کی پہلا میچ گورنمنٹ ہائی سکول اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول چکوال کے درمیان ہوا، جبکہ دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے درمیان ہوا، جبکہ تیسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول ماچھیہ گوجرخان اور گورنمنٹ ہائی سکول چکوال کے درمیان ہوا ، فاتح ٹیموں میں گورنمنٹ چکوال ، گورنمنٹ ہائی سکول جہلم ،قرار پائی ، میچ کے مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، میں ٹورنامنٹ انتظامیہ گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان کا مشکور ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ کے لئے بہت خوبصورت انتظامات کر رکھے ہیں، اس موقع پر راجہ احمد کیانی ، سابق ڈائریکٹر راولپنڈی بورڈ اور پرنسپل گورنمنٹ کالج چکوال کے علاوہ معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات ، ہیڈ ماسٹر صاحبان بھی موجود تھے 

Gujar Khan; The Inter district rope pulling 2018 championship is being held at high school Narali, The championship is being held under board of intermediate and secondary education Distt Rawalpindi.

لین ڈسپلن پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

The action will not be taken against the vehicles which do not implement the LANE discipline

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اور ایس ایس پی نارتھ ٹو ملک مطلوب اعوان کی ہدایات پر لین ڈسپلن پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے جہاں ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوتا ہے وہاں حادثات میں بھی اضافہ کا باعث بنتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی بیٹ 6 علی عابد رضوان نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے جس میں بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ایسی گاڑیوں بلخصوص بڑی گاڑیاں جو مسلسل دوسری لین استعمال کریں گی ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایسی گاڑیاں بند کرائی جائیگی ڈی ایس پی نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس روڈ ڈسپلن قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں انھو ں نے میڈیا کے ذریعہ عوام اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ موٹروے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اس مہم کو کامیاب بنا ئیں

انڈر 19سلیکٹ بوائز پرائز سرمنی

Under 19 select boys prize ceremony held 

انڈر 19سلیکٹ بوائز پرائز سرمنی ،راولپنڈی ریجن میں سلیکٹ ہونے والے لڑکوں کو کیش پرائز تقسیم کرنے کی تقریب میں ریاض قریشی، راجہ اصغر سعید کیانی، خواجہ حمید الدین، اسد عباس اور بشیر بھٹی نے شرکت کی اور راولپنڈی ریجن میں سلیکٹ ہونے والے حیدر علی، محمد متین، رخمت خان کو کیش پرائز انعام دیے گئے

گوجرخان میں خدمت سنٹر قائم کر کے شہریوں کو گوجرخان میں ہی یہ تمام سہولیات میسر ہوں

Demand for help centre in Gujar Khan 

مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر معروف کاروباری شخصیت غلام قمر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے فوری طور پر گوجرخان شہر میں خدمت سنٹر قائم کر کے یہاں پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سرکاری کاغذات کی تصدیق کے حوالہ سے درپیش مسائل پر فوری طورپر گوجرخان میں خدمت سنٹر قائم کر کے شہریوں کو گوجرخان میں ہی یہ تمام سہولیات میسر ہوں راولپنڈی جانے سے لوگوں کا قیمتی وقت ضائع اور تاخیر بھی ہوتی ہے غلام قمر نے کہا کہ چند روز قبل مرکزی انجمن تاجران کا ایک وفد زیر قیادت حاجی چوہدری محمد اقبال صدر انجمن تاجران اے ایس پی گوجرخان سے اس حوالہ سے ملاقات اور تحریری درخواست بھی دے چکا ہے لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تاجر برادری پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر خدمت سنٹر کا قیام عمل میں لاکر گوجرخان کے باسیوں کو اپنے شہر میں ہی یہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی بھی اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں

جے آئی یوتھ گوجرخان نے منشیات فروشی کے خلاف منظم مہم چلانے کا اعلان

JI Youth Gujar Khan announces to take out campaign against drug sale in Gujar Khan 

گوجرخان میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی باعث تشویش ہے جے آئی یوتھ گوجرخان نے منشیات فروشی کے خلاف منظم مہم چلانے کا اعلان کردیاجس میں مقامی افسران سے ملاقاتوں کے علاوہ نوجوانوں میں منشیات کے مضمرات سے آگاہی کے ساتھ ایک سیمینار کا انعقاد بھی زیرغور ہے اس دوران میں اگرصورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر راجہ محمد عمیر نے جے آئی یوتھ کے راجہ آصف،حسن افتخار،قیصرمحمود، محمدعلی اور دیگر ارکان پرمشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیاجے آئی یوتھ کے ذمہ داران نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہاہے یوں لگتا ہے کہ گوجرخان لاوارث شہرہے نشئیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور صفائی کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار کون ہے جے آئی یوتھ کے پرعزم نوجوان نوجوانوں کو منشیات کی دلدل سے بچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button