DailyNewsKallar Syedan

Kanoha; Qari Abdul Basit of Sahot Badhal and Raja Waqas Akhtar of Sahot Rajgaan Wallima ceremony

قاری عبد الباسط ولد صوفی سجاد احمد کی دعوت ولیمہ سہوٹ بدال میں منعقد کی گئی

سہوٹ بدال یو سی کنوہا،صوفی سجاد احمد کے صاحبزادے،محمد سعید،محمد وصیل،محمد مرسلین کے بھائی قاری عبد الباسط رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،دوست و احباب کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئرمین یو سی سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،کپٹن راجہ محمد اکرم،حافظ محمد یاسین لنگڑیال،راجہ طاہر لنگڑیال سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

راجہ وقاص اختر کی دعوت ولیمہ سہوٹ راجگان ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی مہمان خصوصی

سہوٹ راجگان ، راجہ علی اختر مرحوم کے فرزند ارجمند ،راجہ مسعود اختر،راجہ کامران المعروف جگا،راجہ زعفران المعروف فانی اٹلی کے برادر راجہ وقاص اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں دعوت ولیمہ کا انعقاد آبائی گاؤں میں کیا گیا جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،کپٹن ریٹائرڈ راجہ علی اصغر،راجہ گلستان خان،جنرل کونسلر راجہ غلام نقی،شہزاد مالک مغل،چوہدری احمد بیول،چوہدری محمد اخلاق، چوہدری محمد وقاص،چوہدری محمد اکرام،راجہ فاضل لنگڑیال سمیت دوست و احباب اور رشتے داروں نے بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button