AJKDailyNews

Chakswari AJK; Annual 14th Naat contest held at Askari public school, Hamid Abbad

عسکری پبلک سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کے زیراہتمام منعقدہ 14ویں سالانہ مقابلہ نعت خوانی

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے ہونہارطالب علم معروف نعت خوان محمدثاقب الزمان جماعت ہشتم کااعزاز عسکری پبلک سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کے زیراہتمام منعقدہ 14ویں سالانہ مقابلہ نعت خوانی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس شاندارکارکردگی پرعوام علاقہ نے صدر معلم خالدمحمود اساتذہ اورطالب علم محمدثاقب الزمان کودلی مبارک بادپیش کی ہے اور عسکری پبلک سکول اینڈکالج حمیدآبادچکسواری کے ایم ڈی پروفیسر نصیر احمدچودھری پرنسپل اورسٹاف کومقابلہ نعت خوانی کے اہتمام کی سعادت حاصل کرنے پرخراج تحسین پیش کیاہے

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت کوخراج تحسین پیش

Azad Kashmir teachers organisation congratulated 

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدرچودھری محمدسعیدعالم نے کامیاب مذاکرات پرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی قیادت نے اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لئے بہترین کرداراداکیاہے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حل کے لئے مثالی اتحاداتفاق کاجومظاہرہ کیاہے اس مثالی ا تحادواتفاق پراساتذہ کومبار ک اورخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردارعارف شاہین اوران کی پوری ٹیم نے اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لئے شاندارکرداراداکیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہاراساتذہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔

مجھ سے بڑھ کراہلیان میرپور کاکوئی ہمدردنہیں ۔راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیر

No one can sympathise more then me in cause of Azad Kashmir, Raja M Farooq Haider

راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مجھ سے بڑھ کراہلیان میرپور کاکوئی ہمدردنہیں ۔جب منگلاڈیم اپ ریزنگ کی گئی تومیں نے کھاڑک تاسیاکھ متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورمتاثرین سے اظہاریکجہتی کیا۔رٹھوعہ چک ہریام پل2019 ؁ء میں مکمل ہوگا۔قبائل تعصب نہیں بلکہ پہچان کے لیے ہیں ۔میں کارکنان کے سامنے جوابدہ ہوں ۔ جوابدہی کے عمل سے جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ جنوری میں حلقہ نمبر۲چکسواری کاتفصیلی دورہ کروں گا۔چکسواری اسلام گڑھ کے تمام دیہات میں جاکرعوام اورکارکنان کے مسائل سنوں گا۔ہم نے گپ شپ نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ۔میںآزادکشمیرمیں دودھ شہدکی نہریں بہنے یاریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کادعویٰ تونہیں کرتامگرآزادکشمیرمیں بہتری آرہی ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر، گڈگورننس ،میرٹ کی بحالی حکومت کی ترجیحات ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے انتخابی منشورمیں جن اہداف کاتعین کیاگیاتھاان کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہین ۔ہجیرہ ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی پراعتمادکیا۔ ہجیرہ کے بعدراولاکوٹ ضمنی الیکشن بھی جیتیں گے ۔این ٹی ایس ، غیرجانبدارانہ پبلک سروس کمیشن سے اہل لوگوں کوملازمتیں ملیں ۔ محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کریں گے ۔آزادکشمیرکوسیاحتی مرکزبنارہے ہیں تاکہ دنیابھرسے سیاح آزادکشمیرآئیں ۔ آمدن میں اضافہ اورلوگوں کوروزگارکے مواقع ملیں ۔سفری سہولیات کے لیے سڑکات تعمیرکررہے ہیں ۔بجلی کے منصوبے لگارہے ہیں ۔موسمی پرندے آتے جاتے رہتے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) مضبوط ومستحکم ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماوسابق امیدواراسمبلی راجہ وسیم خالدکی جانب سے دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے راجہ وسیم خالدنے راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکوچکسواری آمدپرخوش آمدیدکہااورشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہماراراجہ محمدفاروق حیدرخان سے نسل درنسل تعلق ہے ۔ ہمارے والدمحترم چےئرمین راجہ خالدمحمودخا ن (مرحوم ) کے ر اجہ محمدفاروق حیدرخان کے دیرینہ تعلقات ومراسم تھے ۔جب تک زندگی ہے راجہ محمدفاروق حیدرخان کے ساتھ ہیں ۔ جلدچکسواری اسلام گڑھ میں بڑاجلسہ منعقدکریں گے جس میں راجہ محمدفاروق حیدرخان کوبطورمہمان خصوصی مدعوکریں گے۔تقریب سے مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماوسابق امیدواراسمبلی محمدنذیرانقلابی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اڑھائی سال کارکردگی شاندارہے ۔ خالق آبادتاپلاک حلقہ نمبر۲چکسواری میں بلاتحصیص ترقیاتی کام کرارہے ہیں۔ انتخابات2016 ؁ء میں حلقہ چکسواری سے مسلم لیگ(ن) جیتی مگرہماری فتح کودھاندلی سے شکست میں بدلاگیا ۔ نظامت کے فرائض مسلم لیگ(ن) آزادکشمیراقتصادی امورکے چےئرمین وسابق امیدواراسمبلی محمدعارف چودھری نے سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبولﷺکی سعادت محمدمرتضیٰ عطاری نے حاصل کی ۔ تقریب میں چودھری محمودحسین ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،بابراعظم ایڈووکیٹ،لالہ تصدق علی رفیقی ،راجہ تسلیم خالد ،راجہ محمدممتاز، راجہ جہانگیراخترکیانی ،راجہ گلفرازخان ،چودھری رخسارایوب،میاں محمدقریشی ،داؤداحمدکاشف ،راجہ ریاض ،راجہ محمدفیاض ،حاجی محمدیونس، صوفی راجہ محمدبوستان ،چودھری طالب حسین،صوفی یعقوب گجر، چودھری یاسربن خیری ،راجہ مظہرعجائب، توقیرنجیب،ارشدمٹھا ،چودھری بشارت حسین،راجہ بلال ،راجہ ووہیب خان ،صدرمعلم خالدمحمود،اے ای اومحمدعجائب ،عامررزاق ایڈمنسٹریٹربلدیہ اسلام گڑھ ،ڈپٹی کمشنرمیرپورعدنان خورشید، ایس ایس پی میرپورسیدریاض حیدربخاری ،نائب تحصیلداراسلام گڑھ آصف منیرسمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ،انتظامی افسران ، عوا م کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی ۔قبل ازیں ر اجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکا راجہ وسیم خالد، محمدنذیرانقلابی ،راجہ تسلیم خالد،محمدعارف چودھری اوردیگرنے پرتپاک استقبال کیا۔ آتش بازی کامظاہرہ کیاگیا

یرہویں سالانہ محفل مقابلہ نعت خوانی کے انعقادپرعسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری

Annual Naat contest held at Askari public school and college Chakswari

چودھری محمدایوب کلکٹرامورمنگلاڈیم اورحاجی تاسب حسین چودھری صدرمرکزی میلادکمیٹی چکسواری نے کہاکہ اسلام آفاقی دین ہے اوراسلام قیامت تک رہے گا۔ اسلام پرقائم رہنے والاہی جنت میں جائے گا۔ الہامی کتاب قرآن پاک میں تمام مسائل کاحل موجودہے ۔ امت مسلمہ کے وزال کاسبب قرآن وسنت سے دوری ہے ۔ حضرت محمدمصطفیﷺکی آمدسے دنیامیں انقلاب آیا۔نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرعروج حاصل کیاجاسکتاہے نعت پڑھنااورمحفل نعت میں شرکت کرناباعث سعادت ہے اورقلبی سکون ملتاہے ۔ محفل نعت میں وہی آتاہے جس کوسرکارﷺ بلاتے ہیں ۔والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پربھرپورتوجہ دیں ۔مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے تمام ثناء خواناں مصطفیﷺ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ثناء خواناں مصطفیﷺکاجوش وجذبہ لائق تحسین ہے۔تیرہویں سالانہ محفل مقابلہ نعت خوانی کے انعقادپرعسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کے ایم ڈی نصیراحمدچودھری اساتذہ کرام طلبہ طالبات کومبارکبادپیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کے زیراہتمام منعقدہ تیرہویں سالانہ محفل مقابلہ نعت خوانی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چودھری محمدایوب تھے۔تقریب کی صدارت حاجی تاسب حسین چودھری صدرمرکزی میلادکمیٹی چکسواری نے کی ۔عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کے ایم ڈی نصیراحمدچودھری نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیمات نبویﷺ کے مطابق زندگی بسرکی جائے ۔ہم امن اورمحبت کی بات کرتے ہیں ہم توڑنے والانہیں بلکہ جوڑنے والے ہیں ۔محفل پاک سے عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کے پرنسپل پروفیسریاسرملک نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض وقاص احمدوررضوان احمدرضا نے سرانجام دئیے۔مقابلہ میں ضلع میرپورکوٹلی کے32تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین علامہ آفتاب حسین اورعلامہ محمدرفیق جلالی تھے ۔مقابلہ نعت خوانی طلبہ میں ذیشان طارق ولدمحمدطارق صدف ذیشان پبلک ہائی سکول حمیدآبادنے اول ،علی حیدرولدمحمدتاج گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری نے دوم اورثاقب الزمان صوفی محمدیعقوب شہیدہائی سکول ڈھانگری بالا،دانیال ندیم ا قراء ماڈل ہائی سکول اسلام گڑھ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلہ خوانی طالبات میں سمعیہ ریاست دخترمحمدریاست گورنمنٹ گرلزہائی سکول چکسواری نے اول ،رمشاشفیق دخترمحمدشفیق الائیڈ سکول چکسواری نے دوم ،ریمانزاکب دخترمحمدنزاکب گرلزہائی سکول دلیاجٹاں نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ۔محفل پاک میں صدرمعلم(ر) حاجی چودھری محمدبشیرپروازگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم عبدالبشیر، حاجی اخلاق احمددانش، نائب مہتمم تعمیرات عامہ چودھری وقاراحمد، چودھری محمداسلم ،راجہ مظہرعجائب ،ابوموسیٰ کشمیری ،چودھری یعقوب ، مظہراقبال،عابدعلی عابد،یاسرممتازچودھری ،مرزامحمدنذیر،عنصرمحمودغزالی ،حاجی شاہدتبسم ، عمران بلال، افرازمحمودراجہ ، غلام فریدراجہ ،عدیل رفیق بھٹی،محسن بابو ،عمران بلال سمیت عاشقان مصطفیﷺ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔یاسرملک نے مہمان خصوصی چودھری محمدایوب، صدرمحفل حاجی تاسب حسین کویادگاری شیلڈزپیش کیں۔محفل چار گھنٹے سے زائدجاری رہی ۔شرکاء نے مثالی نظم وضبط کامظاہرہ کیا۔

محفل میلادمصطفیﷺکل بروزپیربعدازنمازعشاء نورانی مسجد حمیدآبادچکسواری میں منعقدہوگی

Millad to be held at Masjid Hameed Abbad on Monday

عظیم الشان محفل میلادمصطفیﷺکل بروزپیربعدازنمازعشاء نورانی مسجد حمیدآبادچکسواری میں منعقدہوگی ۔ محفل پاک سے خطیب اہلسنت علامہ خلیل احمد چشتی (سہنسہ )خصوصی خطاب کریں گے ۔محفل زیرنگرانی حافظ ارسلان احمدقادری منعقدہوگی

Show More

Related Articles

Back to top button