DailyNewsHeadlineOverseas news

Paris; PIA to drop prices for European customers at the start of new year

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی ۔پی آئی اے نے یورپ اور چین کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کیا ہے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے نے مختلف یورپین اور ایشیائی ممالک کیلئے رعائتی کرایوں پیکیج کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کی کرایوں میں کمی یہ اسکیم محدود مدت کیلئے ہے،جو 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہی گی۔اس اسکیم سے پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔پی آئی اے کی نئی اسکیم کے تحت پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا۔اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا۔اسکیم کے تحت بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے ہوگا۔ائر لائن حکام کے مطابق رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہونگے۔ادھر پاکستانی کیمونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری ائیر لائنز نے مستقل بنیادوں پر پاکستان اور یورپ کے روٹس میں نمایاں کمی کر رکھی ہے ۔لیکن پی آئی اے کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے عوام دوسری ائیر لائن کو ترجیح دیتے ہیں ۔پاکستانی کیمونٹی نے کہا کہ ہمیں مستقل بنیادوں پر ٹکٹوں میں خریداری پر ریلیف دیا جائے ۔تاکہ ہم کسی دوسرے ملک کی ائیر لائن استعمال نہ کریں ۔

Paris; The Pakistani national carrier PIA is to drop prices at the start of the new year, The drop of price is from 25% to 30% depending in which European country you are flying from.

 

Show More

Related Articles

Back to top button