DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Police can not win war against drug mafia without community support . ASP Shezada Umar Abbass

پولیس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر منشیات جیسی لعنت کیخلاف جنگ نہیں لڑسکتی, شہزادہ عمر عباس

 پولیس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر منشیات جیسی لعنت کیخلاف جنگ نہیں لڑسکتی نوجوانوں کو خوبصورت معاشرے کی تشکیل اور ملک دشمن عناصر کیخلاف اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا منشیات فروش آج کل طلبہ کو مختلف طریقوں سے منشیات کا عادی بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے سدباب کیلئے پولیس جدوجہد کر رہی ہے طلبہ کو اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھنی ہوگی کسی روپ میں موجود ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کریں یہ بات اے ایس پی سرکل گوجرخان شہزادہ عمر عباس نے یہاں گوجرخان کے معروف تعلیمی ادارے جینٹری کالج میں طلبہ سے انسداد منشیات مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر ڈائریکٹر جینٹری کالج اور وائس پرنسپل راجہ محمد عمیر سمیت اساتذہ بھی موجود تھے اے ایس پی شہزادہ عمر عباس نے کہاکہ گوجرخان پولیس نے طلبہ میں منشیات کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے طلبہ پولیس کے مدد گار بنیں تاکہ پولیس جرائم کا خاتمہ کر سکے نوجوانوں کے بیدار ہو نے سے قومیں ترقی کر تیں ہیں 

گوجرخان شہر سے 36 سینٹری ورکر کو نکالے جانے سے شہر کی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے

Gujar Khan city area turning in to dump area after 36 cleaners are removed from their jobs

پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان شہر کے صدر طاہرراحیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ کے تحت پنجاب کی تمام میونسپل کمیٹیوں سے سینٹری ورکروں کی تعداد کو کم کر کے شہری علاقوں میں گندگی کی صورتحال کو مزید ابترکیا جارہا ہے گوجرخان شہر سے 36 سینٹری ورکر کو نکالے جانے سے شہر کی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے شہر کے اندر صفائی ستھرائی کے نظام کو قائم رکھنا ناممکن ہوچکاہے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ شہر میں سینٹری ورکروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،صفائی کے جدید طریقے اپنائے جائیں، بلدیہ گوجرخان کے تمام کونسلرز اور چیئرمین بلدیہ خود اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ اگر صفائی نہ کرنے کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو عوام بلدیہ گوجرخان کا گھیراؤ بھی کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے مقامی نمائندے بھی پنجاب حکومت کو سینٹری ورکروں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر مجبور کریں 

تحریک انصاف کی حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کاروباری طبقہ بھی سخت پریشان

Public fears after rising inflation during PTI led government 

حالیہ مہنگائی کی لہر نے غریب عوام پر سکتہ طاری کر دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کاروباری طبقہ بھی سخت پریشان ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ علی اصغر نے فرانس سے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صرف کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہ دیا حکومتی وزراء اور مشیر صرف بیانات تک ہی محدود ہیں جبکہ عملی طور پر عوام کے مسائل پر کوئی اقدامات نہ کئے گئے راجہ علی اصغر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا اور ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا

مسلم لیگ ن ہی عوام کی مشکلات اور دکھو ں کا مداوا کر سکتی ہے,مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی

PML-N is the only party who can resolve public difficulties 

مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی مشکلات اور دکھو ں کا مداوا کر سکتی ہے مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیاموٹر وے سی پیک کے علاوہ ملک بھر میں بڑے بڑے میگاپراجیکٹس یہ سب میاں محمد نوازشریف کے تاریخ ساز کارنامے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

 

تھانہ جاتلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بھاری مقدار میں چرس بر آمد

Jatli police confiscate large amount of drugs after arresting drug dealers 

تھانہ جاتلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بھاری مقدار میں چرس بر آمد تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اور اے ایس پی گوجرخان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او ملک تنویر اشرف کی نگرانی میں دوران گشت دو مشکوک افراد جمیل احمد سے 1200گرام چرس بر آمد کر کے اس کے خلاف زیر دفعہ 9Cجبکہ سفیر احمد سے130گرام چرس بر آمد کر کے زیر دفعہ9Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا 

ملک کی تعمیر کی جہدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اسے اسلامی پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کریں

For better Pakistan public urged to vote Jammat e Islami

اقتدار ہماری منزل نہیں جماعت اسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے حبیب رزاق نوجوان اسلامی تحریک کا سرمایہ ہے اور جماعت اسلامی یوتھ اسلامی پاکستان کی تعمیر کے لیے جہدوجہد کر رہی ہے اینے ایک بیان میں انفارمیشن سیکرٹری جماعت اسلامی پی پی 9دولتالہ زون حبیب رزاق کا کہنا ہے کہ جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا نوجوان اقبال کا شاہینب کر ملک کی تعمیر کی جہدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اسے اسلامی پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کریں 

آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں تعینات ایس ڈی اونے اعلی احکام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف مہم تیز کر دی

Action being taken against electricity thieves in Jatli region 

 آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں تعینات ایس ڈی اونے اعلی احکام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف مہم تیز کر دی بجلی چوروں کے خلاف تشکیل دی جانے والی ڈیڈیکشن ٹیم نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھانہ جاتلی میں اس کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈیژن جاتلی کے ایس ڈی او محمد یونس نے اعلی احکام کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف ریڈنگ سیکشن کے انچارج چوہدری ممتاز حسین کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ڈیڈکیشن ٹیم کومتحرک کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا چوہدری ممتاز نے مظہر حسین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کروا دیاقانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں جو بھی بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا س کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروایا جائے گا گھریلو بجلی کو کمرشل کے استعمال میں لانا بھی ٹیرف چوری کے ذمرے میںآتا ہے ان سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا 

Show More

Related Articles

Back to top button