DailyNewsHeadline

Rawalpindi; eleven vehicles burnt in car park of Rawat police station blamed on staff negligence

ماڈل تھانہ روات کے اندر مال مقدمہ میں کھڑی 11 گاڑیاں جل کا راکھ ہونے کا واقعہ ،غفلت کے مرتکب

ماڈل تھانہ روات کے اندر مال مقدمہ میں کھڑی 11 گاڑیاں جل کا راکھ ہونے کا واقعہ ،غفلت کے مرتکب ایس ایچ او سمیت دیگر ملازمین نے ایس پی صدر سرکل کی انکوائری رپورٹ سی پی او راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کے پاس پہنچنے سے قبل ہی فائل کروا دی ، انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین ہونے کے باوجود کسی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق 6 ماہ قبل ماڈل تھانہ روات کی عمارت کے اندر مال مقدمہ میں کھڑی 11 قیمتی گاڑیاں اچانک آگ بھڑک جانے سے بری طرح جل گئیں روات پولیس کا مؤقف تھا کہ خاکروب نے صفائی کے دوران گندگی کے ڈھیر کو آگ لگائی جو بھڑک اٹھی ذرائع کے مطابق اس وقت کے ایس پی صدر سرکل بہرام خان نے اعلیٰ افسران کے حکم پر کی جانے والی انکوائری میں واقعہ کو ایس ایچ او روات ،محرر و دیگر ملازمین کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ قرار دیکرمذید کاروائی کیلئے رپورٹ ضلعی پولیس افسران کو ارسال کی مگر اس دوران ذمہ دار اہلکاروں نے پیٹی بھائیوں کی مبینہ ملی بھگت سے مذکورہ انکوائری رپورٹ افسران کے پاس پہنچنے سے قبل ہی دفاتر میں فائلوں کی نظر کروا دی عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب امجد سلیمی اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے فوری نوٹس لیکر حقائق دبانے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک ہی گھر کے5 افراد شدید زخمی

Family of five injured in a accident on GT road 

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک ہی گھر کے5 افراد شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،غفلت کا مرتکب ٹرک ڈرائیور فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روات جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک نمبری IDT3359 کے ڈرائیور نے بغیر اشارہ کے اچانک یوٹرن لیا تو اس دوران سامنے سے آنیوالی کار نمبریMR.AG.583 اسکے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار 5 افراد محمد حسن ،لائبہ ،عیشال ،نائلہ اور نبیلہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر فوری ہسپتال منتقل کر دیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button