DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Five development projects cancelled in Kallar Syedan due to funds not being given

کلر سیداں میں پانچ بڑی اسکیموں پر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام کا آغاز نہ ہو سکا

کلر سیداں میں پانچ بڑی اسکیموں پر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام کا آغاز نہ ہو سکا۔ایم سی ذرائع نے بتایا کہ سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں کی مرمتی کیلئے 13 لاکھ،ڈھوک پنڈ میں جنازہ گاہ کی چاردیواری کیلئے 18 لاکھ،بھلاکھر میں گلیات کی تعمیر کیلئے دس لاکھ،کلر سیداں واٹر سپلائی کی توسیعی کیلئے پانچ کروڑ اور طوطہ میں گلیات کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی تا ہم فنڈز موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی ترقیاتی اسکیم پر کام کا آغاز نہ ہو سکا۔دریں اثناء آٹھ دیگر اسکیموں پر ہاؤس کی منظوری حاصل ہونے کے باوجود بیشتر منصوبوں کو ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ فنڈز کی
عدم دستیابی بتائی جاتی ہے۔نامکمل اسکیموں میں سلاٹر ہاؤس،مین سٹریٹ لائٹس،نالہ نوشاہی مسجد،سیوریج سسٹم بڑا گاؤں درکالی شیرشاہی،مرمتی بلڈنگ سبزی منڈی کلر سیداں،کالم پائپ واٹر سپلائی،رہائش ایم سی آفسران اور مرکزی قبرستان کلر سیداں کی چار دیواری شامل ہے.

Kallar Syedan; five major schemes have been put on hold after the funds were made unavailable, The effected schemes are Balakhar streets work, Kallar Syedan water supply and Tota street work.

کلرسیداں بازار میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سوار اور راہگیر دونوں شدید زخمی

Pedestrian and motorcyclist injured in a accident in Kallar Bazaar

کلرسیداں بازار میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سوار اور راہگیر دونوں شدید زخمی،ابتدئی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا حادثہ اندرون شہر چوآروڈ پر پیش آیا محلہ غوثیہ کلرسیداں کا نوجوان طیب اقبال چوآ روڈ پر جا رہا تھا کہ روڈ کراس کرتے شخص رمیض خالق سکنہ دودہلی سے ٹکرایا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار اور راہگیر شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلع ملتے ہی سٹی ٹریفک انچارج عمران نواب ،سب انسپکٹر مظہر سجاد موقع پر پہنچ گئے 1122نے انہیں ریسکیو کیا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعدانہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔

تبدیلی کی دعویدار سو دن کی ناکامیوں کے بعداب دیسی مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے انقلا ب لانے کے دعویدار ہیں

PTI changes slogan faces defeat after 100 days of failed policies 

پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما راجہ زاہد خورشید نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار سو دن کی ناکامیوں کے بعداب دیسی مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے انقلا ب لانے کے دعویدار ہیں انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سو دنوں میں ڈالر مجموعی طور پر اٹھارہ روپے اوپر جانے سے ایک ہی دن میں بیرونی قرضوں میں سات سو ساٹھ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ایک وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ ڈالر ایک سو پچاس تک جائے گا یہ حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ڈیل کی غمازی کر رہا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ نیچے گر گئے مگر پاکستان میں اوگرا نے پٹرولیئم مصنوعات میں مزید اضافے کی سفارش کر دی ہے پی ٹی آئی کی حکومت پہلے ہی بجلی گیس کھاد اور اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافہ کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو مغلیہ حکومت کا طعنہ دینے والے آج فضولیات اور شغلیا ت میں حکمرانی کر رہے ہیں سو دن کی ناکامی کے بعد اب اگلے چھ ماہ میں دیسی مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔

غلام سرور خان اپنی سو دن کی ناکامیوں کا غصہ چوہدری نثار علی خان پر نہ ڈالیں

Ghulam Sarwar Khan should not be angry with Ch Nisar Ali Khan with his 100 days failure 

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس ،وائس چیئرمین یوسی لوھدرہ راجہ محمد یونس اور راجہ جاوید اشرف نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنی سو دن کی ناکامیوں کا غصہ چوہدری نثار علی خان پر نہ ڈالیں چوہدری نثار علی خا ن چلتا پھرتا پاکستان ہیں اسلام اور پاکستان کے لیئے ان کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ان کی چونتیس سالہ سیاست مفادات اور خوشامد سے پاک ہیں اور ان کے اجلے کپڑوں پر کوئی داغ نہیں جبکہ وفاقی وزیر غلا م سرور خان پیپلز پارٹی ،جنرل پرویز مشرف ،مسلم لیگ ق کے بعد یہ آج پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور مستقبل میں آنے والے حکمرانوں کے بھی ساتھی ہوں گے جو لوگ اقتدار کے بغیر نہ رہ سکیں انہیں چوہدری نثار جیسی شخصیت پر نکتہ چینی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کلرسیداں میں واقع نالہ کانسی کے پُل کے پِلرز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ نہ پچھلی حکومت کے کسی نمائیندے کو پانچ سال تک خیال آیا اب موجودہ حکومت نے جو پاکستان سٹیزنز پورٹل تشکیل دیا اس پر میں نے شکایت درج کی ہے درخواست انپراگرس ہے
    اللہ کرے جلد حکومت اس ضروری کام کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے
    والسلام محمدرشید ستی دوبئی

Back to top button