DailyNewsGujarKhanHeadline

Guar Khan; Public protest held in Islam purra jabber for immediate release of Mollana Khadam Rizvi

مولاناخادم رضوی کو رہا کر و، اسلام پورہ جبر میں پرامن احتجاج

آسیہ مسیح کو پھانسی دو ،مولاناخادم رضوی کو رہا کر و،پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوؤے کرنے والے آ ج خود یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اسلام پورہ جبر میں پرامن احتجاج ،مختلف مذہبی جماعتوں نے شرکت کی ،تحریک لبیک یونٹ یوسی اسلام پورہ صدر ظہیر حسین شاہ کی کال پر بعد از نماز جمعہ ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جو رتالہ موڑ سے دربار چوک تک جاری رہا جس میں شرکاء نے آسیہ ملعونہ کی سزا بحال کی جائے ،رہا کرو رہا کرو کارکنان اہل سنت کو رہا کرو ،حکومت وقت اپنا وعدہ پورا کریں علماء گرفتار گستاخ رہا پاکستان کا مطلب کیا ،، پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ظہیر شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ ملعونہ کو رہا کرنا صرف ہمارے لیے بلکہ تمام امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو گستاخ ہیں وہ آذاد ہیں جو علماء ہیں ان کو گرفتار کیا جارہا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوؤے کرنے والے آ ج خود یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ خطیب جامع مسجد علامہ پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے بیان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن آسیہ ملعونہ کی رہائی کے لیے جس نے جتنا کردار ادا کیا اس کی ہم بھرپور مزاہمت کرتے ہیں ختم نبوت بل میں کبھی ترمیم کرکے ہمارے امتحان لیے جاتے ہیں تو کبھی علماء کو گرفتار کیا جا رہا ہے حکومت کو اس معاملے میں چھیڑ چھاڑ بہت منگی پڑے گی آسیہ ملعونہ کا ٹرائل سب کے سامنے کیا جائے فیصلے کے بعد اس کو سزا یا رہا کیا جائے ،پرامن احتجاج کے دوران پولیس چوکی انچارج قاضیاں لال حسین بمعہ نفری موقع پر موجود رہے ۔

Guar Khan; Public protest was held in Islam purra jabber bazaar for the  immediate release of Mollana Khadam Rizvi, the leader of Tehreek e Labbaik movement, various other religious party figures also participated in the rally, for more please watch the video.

منجوٹھہ والے پروفیسر آزاد بھٹی کی والدہ محترمہ ،ثاقب بھٹی کی دادی اور ماسٹر عمر فاروق کی پھوپھی رضائے الہی سے وفات پا گئیں

Mother of Professor Azad Bhatti passed away in Manjotha, Bewal

منجوٹھہ والے پروفیسر آزاد بھٹی کی والدہ محترمہ ،ثاقب بھٹی کی دادی اور ماسٹر عمر فاروق کی پھوپھی رضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں جن کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمہ 3بجے منجوٹھہ میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 

مسجد گلزار مدینہ ڈہوک کلریاں زیر سرپرستی اختشام نزاکت وارثی ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی

Millad to be held at Masjid Gulzar Madina, Dhok Kalariyan 

بروز منگل بعد از نماز عشاء بمقام مسجد گلزار مدینہ ڈہوک کلریاں زیر سرپرستی اختشام نزاکت وارثی ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی منعقد ہو رہی ہے جس میں نقابت کے فرائض علامہ نسیم وارثی سرانجام دیں گے خصوصی نعت علامہ عظیم سبحانی اور حافظ وقاص کی ہو گی جبکہ خطیب جامع مسجد اسلام پورہ جبر پروفیسر نثار الرحمان صدیقی کا خصوصی خطاب ہو گا ہر خاص و عام کو اس پاکیزہ محفل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ،

مورخہ2دسمبربروز اتوار بعداز نماز عشاء بمقام ڈہوک حسین آباد مندہال میں ایک کانفرنس زیر سرپرستی خلیق شہزاد آمد مصطفیﷺ

Millad to be held in Dhok Hussain Abbad Mandhal on 2nd Dec

کل مورخہ2دسمبربروز اتوار بعداز نماز عشاء بمقام ڈہوک حسین آباد مندہال میں ایک کانفرنس زیر سرپرستی خلیق شہزاد آمد مصطفیﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں حافظ طیب رحمان کی تلاوت قرآن پاک ہو گی یہ محفل زیر صدارت پروفیسر راشد مسعود کلیامی کی ہو گی جبکہ خصوصی نعت سید شیراز ظفر شاہ اور رائے محمد نوید رضوی کی ہو گی جبکہ سیالکوٹ سے علامہ مولانا پروفیسر ثناء اللہ ربانی کا خصوصی خطاب ہوگا ،جبکہ محفل کے دوران غلاف کعبہ اور موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی جائے گی ،اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کوشرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

موہڑہ بھٹیاں تا بیول روڈ مکمل تباہ ہو گئی آمدورفت کا سلسلہ بند ہونے لگا

Morra Bhattian to Bewal road in need of major repairs 

موہڑہ بھٹیاں تا بیول روڈ مکمل تباہ ہو گئی آمدورفت کا سلسلہ بند ہونے لگا ،پیپلز پارٹی کے دور میں بننے والی موہڑہ بھٹیاں تا بیول روڈ جس میں سیمنٹ استعمال نہیں کیا گیا تھا روڈ بننے کے مہینے بعد روڈ ٹوٹنے لگی تھی جو اب مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جس سے اسلام پورہ جبر شہر سے ملحقہ علاقوں کا بیول کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیاہے جبر اور بیول کو آپس میں ملانے والی لنگ روڈ جس پر روزانہ ہزاروں لوگ آتے جاتے ہیں شدید پریشانی کا شکارہیں سفری سہولیات نہیں مل رہی مزکورہ روڈ پر گاڑی چلنے سے گاڑی دوبارہ ٹھیک کرانی پڑتی ہے عوام علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اس عذاب سے نجات دلوائیں اور نئے سرے سے روڈ کو پختہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

واپڈ ا کی پھرتیاں بجلی کے بل بنڈل کی شکل میں کسی ایک دوکان پر رکھ کر رفو چکر ہونے لگے

Wapda dump bills at a local shop and flee

واپڈ ا کی پھرتیاں بجلی کے بل بنڈل کی شکل میں کسی ایک دوکان پر رکھ کر رفو چکر ہونے لگے اسلام پورہ جبر شہر اور گردونواح کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی صارفین کو بل نہ ملنے کے صورت میں سابقہ بل کا حوالہ نمبر دے کر پرنٹ نکال کر جمع کرانے پر مجبور ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی بل لیٹ ملنے کی صورت میں جرمانے کے ساتھ جمع کرارہے ہیں عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button