DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public complaints of rubbish being dumped on streets of ward 8, Dhok Shah Zaman

ڈھوک شاہ زمان وارڈ نمبر8میں نالہ کس کی صفائی نہ ہونے کے باعث ہر طرف غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

معروف قانون دان ایم کلیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ ڈھوک شاہ زمان وارڈ نمبر8میں نالہ کس کی صفائی نہ ہونے کے باعث ہر طرف غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث اہل علاقہ اورراہگیروں کو سخت ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے انہوں نے چیئرمین بلدیہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ڈھوک شاہ زمان میں نالہ کی صفائی کے احکامات صادر فرماکر اہل علاقہ کوذہنی اذیت سے نجات دلائیں

الحاج چوہدری محمد عظیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے

Ch Azeem returns after performing Umrah

تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ایئرپورٹ پر دوست احباب نے انہیں پھولوں کے ہار گلے میں ڈال کر استقبال کیا اورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی

بلدیہ گوجرخان کے آفیسر چاند مبین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ایئرپورٹ پر دوست احباب عزیز واقارب نے ان کا استقبال کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی

شہر کے معروف تاجر مرزا عامر جنید ٹریڈرز والے کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں

Wife of Mirza Amir Junaid passed away

شہر کے معروف تاجر مرزا عامر جنید ٹریڈرز والے کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ تکیہ بابارحیم شاہ والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور شہر بھر کی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دوراقتدار ایک سنہری دور تھا

PML-N 5 Year tenure was golden era

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ضیافت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دوراقتدار ایک سنہری دور تھا ہر طبقہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن تھا آج تحریک انصاف کی حکومت سے ہر شخص بیزار ہے مہنگائی سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں عمران خان نے اقتدارسنبھالنے کے بعد سو دن میں تبدیلی لانے کی جو نوید سنائی تھی وہ سب زبانی باتوں تک ہی محدود ہیں تحریک انصاف نے سو دنوں میں عوام کے مسائل میں اضافہ ہی کیامسائل کا خاتمہ حکومتی وزراء اور مشیرصرف اور صرف تشہیری پروگراموں تک ہی محدود ہیں عملی طور پر عوام کیلئے کچھ نہ کیا گیا

سو دن کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بتائے کہ ملک میں سو دنوں میں کیا بہتری ہوئی

PTI administration should explain what they have achieved in 100 days 

سو دن کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بتائے کہ ملک میں سو دنوں میں کیا بہتری ہوئی اور عوام کو کیا ریلیف ملا غریبوں بے روزگاروں اور مزدور طبقہ کیلئے کی اقدامات کئے گئے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سو دن میں مایوس کن رہی مہنگائی کا سیلاب بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ بے روزگارنوجوان نوکریوں کیلئے رل رہے ہیں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پریشان حال ہے سو دنوں میں آئے روز عوام کو صرف سبز باغ دکھائے گئے عملی طور پر کچھ نہ کیا گیاملک وقوم کی حقیقی خدمت میاں نوازشریف نے کی انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جو بھی منصوبے دیے اس سے عوام کو ریلیف ملا ملک وملت کے وقار میں اضافہ ہواعوام آج بھی میاں نوازشریف کے دور کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button