DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mangal football club qualify for Tehsil final

تحصیل فٹبال چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کلب منگال نے فالکن کلب موہڑہ دھیال کو 2/0 سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیرِ اہتمام چوآخالصہ سپورٹس سٹیڈیم میں جاری تحصیل فٹبال چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کلب منگال نے فالکن کلب موہڑہ دھیال کو 2/0 سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا منگال کے وقاص اور حیدر نے ایک ایک گول کیا ۔دوسرا سیمی فائنل کل بدھ کو جوادکلب چوآ خالصہ اور توصیف کلب سر صوبہ شاہ کے مابین 3.30 بجے کھیلا جائے گا۔فائنل میچ جمعہ 30 نومبر کو 2.30 بجے کھیلا جائے گابیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری شفقت محمود چیئرمین نلہ مسلماناں اورچیئر مین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ مہمانانِ خصوصی ہونگے۔۔

Kallar Syedan; Pakistan club Mangal have defeated Falcon club Morra Dhayal to qualify for Tehsil Kallar Syedan football championship final to be played at Choa Khalsa football stadium on 3oth November, the other semi final will be played between Choa Khalsa and Sir sooba shah on Wednesday.

کلر سیداں پولیس نے تین ماہ قبل نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے بعد اپنی تحویل میں لے کر دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Three sent to jail for robberies committed in Kallar Syedan

 کلر سیداں پولیس نے تین ماہ قبل نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے بعد اپنی تحویل میں لے کر دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ملزمان خالد محمود اور فضل کریم کا تعلق جہلم جبکہ ذوالفقار علی کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا جاتا ہے،مزید تین ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔پولیس نے دوران تفتیش ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پسٹلز بمعہ 09 روند، ایک عدد سریا، 15,15 ہزار روپے کی نقدی،سیکو اور راڈو گھڑیاں اورایک عدد چاندی کی انگوٹھی بھی برآمد کر لی ہے جبکہ دیگر مسروقہ مال بھی برآمد کیا جائے گا۔ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم منظور حسین سکنہ چنیوٹ انہیں ان وارداتوں کیلئے لے کر آیا تھا اور ان دو وارداتوں کے علاوہ انہوں نے کلر سیداں کی حدود میں کوئی اور واردات نہیں کی۔یاد رہے کہ ملزمان نے جہلم کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی 14 وارداتیں کیں اور گرفتار ہونے پر انہوں نے کلر سیداں میں ڈکیتی کی دو وارداتوں کا بھی انکشاف کیا تھا۔ملزمان چار ماہ قبل اڈیالہ جیل سے ضمانتوں پر رہا ہو کر آئے تھے کہ دوبارہ دھر لئے گئے۔ملزمان نے 14اگست کی شب کلر سیداں کے قریب چک مرزا اور سروہاچوہدریاں میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں کی تھیں ملزمان کی گرفتاری پر عوام علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کلر سیداں میں ٹریفک کے ہجوم ناجائز تجاوزات اور کلر بائی پاس کی بندش کا نوٹس لے لیا

PM Imran Khan takes notice of traffic situation and encroachment in Kallar Syedan 

وزیر اعظم عمران خان نے کلر سیداں میں ٹریفک کے ہجوم ناجائز تجاوزات اور کلر بائی پاس کی بندش کا نوٹس لے لیا، کلر سیداں کے شہری نے وزیر اعظم عمران خان کے شکایات سیل میں درخواست دی تھی کہ کلر سیداں بازار میں تجاوزات اور نو پارکنگ ائریا میں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے اور خاص کر سکول اوقات میں شہری ،مسافروں اور طلبا وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کلر سیداں کی با اثر مافیہ کے ڈر کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ خاموش ہے ۔اس کے علاوہ کلر سیداں بائی پاس پر بھی ایک آستانے کی وجہ سے ہفتہ میں دو دن شدید بد نظمی دیکھی جاتی ہے اور رستہ مانگنے پر مارا پیٹا جاتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کلر سیداں انتظامیہ کو شکایات کا ازالہ کرنے کا کہا ہے جس کے بعد بلدیہ کلر سیداں میں چیئر مین شیخ عبدالقدوس کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید، ٹی او آر راجہ کاشف، سٹی ٹریفک وارڈ ن انچارج عمران نواب قریشی اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ تجاوزات ختم کرنے کے علاوہ کلر بائی پاس کو بھی آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور اس کے لیے حکام مختلف تجاویز کے ساتھ آستانے پر جائیں گے اور پیر صاحب سے تفصیلی ملاقات کریں گے ۔

خطہ پوٹھوہارکے معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ بگھارشریف کا14واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات 2دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے صاحبزادہ محمدیونس آڈیٹوریم بگھارشریف میں ہورہاہے

14th Annual prize ceremony to be held at Dar Al aloom Baghar Shareef on 2nd December 

 خطہ پوٹھوہارکے معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ بگھارشریف کا14واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات 2دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے صاحبزادہ محمدیونس آڈیٹوریم بگھارشریف میں ہورہاہے ۔ اس پروقار تقریب کے صدر نشین چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز ہوں گے۔ سالانہ ہفتہ سپورٹس کی تقریبات 28نومبرسے شروع ہو رہی ہیں جن میں تحصیل کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن سمیت ادبی مقابلے بھی ہوں گے۔ تمام تقریبات ممتازعلمی وروحانی شخصیت، ممبراسلامی نظریاتی کونسل اور ناظم اعلیٰ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف کی زیرسرپرستی ہوں گی۔

اٹلی میں مقیم تبریز کے چچا اور محمد سہراب ۔محمد امتیاز رجام کے والد محترم دیوان علی مورخہ 26 نومبر 2018 کو رضائے الہی سے وفات پا گئے

Deewan Ali passed away in village Rajam

اٹلی میں مقیم تبریز کے چچا اور محمد سہراب ۔محمد امتیاز رجام کے والد محترم دیوان علی مورخہ 26 نومبر 2018 کو رضائے الہی سے وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ گذشتہ روز پاکستان میں ادا کر دی گئی ہے 
اٹلی سے راجہ حاجی حسن اختر سنگنی نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور اور مرحوم کے لئے دعا کی کے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button