DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan under 16 team players selected for Rawalpindi region team

تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان اور کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرخان کی منتخب کردہ انڈر 16بوائز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی راولپنڈی ریجن کی ٹیم کیلئے سلیکشن ہو گئی

تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان مظہر شیر نے کہا ہے کہ تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان اور کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرخان کی منتخب کردہ انڈر 16بوائز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی راولپنڈی ریجن کی ٹیم کیلئے سلیکشن ہو گئی ہے جو جلد ہی تربیتی کیمپ جوائن کرے گی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں کرکٹ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سہرا گوجرخان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صد رراجہ اصغر سعید کیانی اور ٹیم کوچ اسد عباس کے سر ہے جنہوں نے تحصیل گوجرخان کی نمائندگی کیلئے ایک بہترین ٹیم تیار کرنے میں تحصیل سپورٹس کمیٹی کا ساتھ دیاانہوں نے کہا کہ گوجرخان کی بوائز کرکٹ ٹیم نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انٹر تحصیل مقابلوں میں کلرسیداں اور ٹیکسلا کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی سیمی فائنل میچ میں گوجرخان کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض پانچ رنز کے فرق سے فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے ایک بڑی ٹیم کے مقابلے میں گوجرخان کی ٹیم کی زبردست کارکردگی کوبے حد سراہا اس شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی انتظامیہ نے گوجرخان کی ٹیم کے پانچ پلیئرز کو راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کیلئے منتخب کر لیا ہے جو کہ جلد ہی راولپنڈی ریجن کے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے

شہر سے تجاوزات از ختم کر دی جائے راستوں میں کئی گئی تجاوزات بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے باعث مشکلات ہیں

Demand for end to illegal encroachment on public pavements 

شہر سے تجاوزات از ختم کر دی جائے راستوں میں کئی گئی تجاوزات بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے باعث مشکلات ہیں دوکاندار طبقہ کو چاہیے کہ وہ راستوں میں ہرگز تجاوزات نہ کریں پیٹرول پمپوں پر موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہلمٹ کے پیٹرول نہ دیا جائے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے تاجر رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اقبال، شیخ احتشام الطاف اور سی این جی پیٹرول پمپ مالکان کے وفود سے اپنے دفتر میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گاڑیوں میں لگے غیر معیاری سلنڈر میں ہرگز گیس نہ ڈالی جائے ناقص اور غیر معیاری سلنڈر لگانے والے گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی پیٹرول پمپ مالکان بغیر ہلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کریں انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ از خود شہر میں تجاوزات کا خاتمہ کردیں

مندرہ ٹال پلازہ کے قریب ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر ، ڈرائیور شدید زخمی

Accident near Mandra Toll plaza, driver injured 

مندرہ ٹال پلازہ کے قریب ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر ، ڈرائیور شدید زخمی ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کوہسپتال پہنچایا ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ رات مندرہ ٹال پلازہ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث ڈمپر ڈرائیور الطاف سکنہ مانسہرہ شدید زخمی ہوگیا اور ڈمپر میں پھنس گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر باڈی کاٹ کر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا

راجہ وحید چوہدری زاہد نے 12ربیع الاول کے حوالہ سے جرمنی میں ایک خوبصورت محفل میلاد منعقد کرائی

Raja Waheed Ch organises millad function in Germany

منہاج القرآن جرمنی کے نائب صدر راجہ ناصر ودیگر عہدیداران راجہ وحید چوہدری زاہد نے 12ربیع الاول کے حوالہ سے جرمنی میں ایک خوبصورت محفل میلاد منعقد کرائی جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علماء کرام نے خصوصی خطاب کئے اور ثناء خوان محمد ؐ نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا

گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واٹر فلٹریشن پلانٹ عدم توجہی کے باعث گندگی سے اٹا پڑا ہے

Health and safety concern in ward 1 water filtration plant 

گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واٹر فلٹریشن پلانٹ عدم توجہی کے باعث گندگی سے اٹا پڑا ہے فلٹریشن پلانٹ پر پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی ستھرائی کس کی ذمہ داری ہے تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واقع فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال نہ ہونے سے دیواریں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں ٹوٹیاں اتری ہوئی ہیں کئی کئی ماہ سے فلٹر ہی تبدیل نہیں کئے جاتے جس کے باعث فلٹریشن پلانٹ پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی برقرار رکھا جائے

تعزیت

معروف سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف کونسلر شہزادہ خان سابق نائب ناظم خان ضمیر خان نوجوان سیاسی شخصیت راجہ دانیال اقبال سینئر صحافی ملک محمد نصیر ایس ایچ او راجہ اختر اور شیخ قاسم نے معروف شخصیت چوہدری راشد ٹوٹل پمپ والے کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button