DailyNewsGujarKhanHeadline

Bhadana; Millad celebrated at government boys high school

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی

 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ اور اساتذہ نے رسول اکرم ؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر اظہار خیال کیا اور بارگاہ رسالت میں نذرانہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سکول کے سینئر ٹیچر قاضی اشتیاق احمد نے رحمت عالم ؐ کے موضوع پر اظہارخیال کیا جبکہ مرزا عنصر یاسین نے حضور ؐ کی جانوروں سے شفقت کے مختلف واقعات پر روشنی ڈالی۔ سکول کے طالب علم واصف جمال نے کوہ صفا کا خطبہ ، تیمور شکیل نے خصائص ِ مصطفی ، دانش محمود نے ہجرت مدینہ، حماد ابرار نے فصاحت نبوی ؐ اور عبدالرحمٰن نے رحمتِ عالم کے عنوانات پر تقاریر کیں۔ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے سیرتِ طیبہ کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضو ر ﷺاعلیٰ اخلاق کی تکمیل کے لئے دنیا میں تشریف لائے۔�آپ کے عظیم اخلاق ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔جب تک مسلمان اپنے نبی ؐ کی سیرت کو نہیں اپناتے اس وقت تک معاشرے سے بدامنی ، لاقانونیت اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ حضور کا میلاد منانے کے ساتھ ساتھ آپؐ کی سیرت کو اپنانا بھی ہر مسلمان پرلازم ہے۔ محفلِ میلاد میں سکول کے طلبہ لاریب شہزاد جماعت پنجم ، مزمل شفیق جماعت نہم، راحیل اسرار جماعت نہم، متین حیدر جماعت ششم، محمد معین جماعت نہم اور سجیل احمد جماعت نہم نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض مدرس محمد افضال ندیم نے سرانجام دیئے۔ سینئر ٹیچر محمد اشرف نے ملک و قوم کی بہتری کے اجتماعی دعا کرائی۔ تقریب کے بہتر انتظامات پر کمپیوٹر ٹیچر کامران جاوید، آصف ظہیر اور محمد بشیر کے حسن انتظام کر سراہا گیا۔

انجمن غلامانِ مصطفی بھڈانہ کا سالانہ اجلاس مورخہ 14 نومبر بروز جمعۃ المبارک زیر صدارت قاری محمد نواز چشتی منعقد ہوا جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی

Annual meeting held by Anjuman Ghulaman Mustafa Bhadana 

انجمن غلامانِ مصطفی بھڈانہ کا سالانہ اجلاس مورخہ 14 نومبر بروز جمعۃ المبارک زیر صدارت قاری محمد نواز چشتی منعقد ہوا جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ صدر انجمن حاجی فضل حسین نے میلاد النبی ؐ کے حوالے سے جلوس وجلسہ اور دیگر امور کے انتظامات مکمل ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میلاد کے موقع پر بھڈانہ سے جلوس نکالا جائے گا اورگوجرخان مرکزی میلاد کمیٹی سے انشااللہ ہم لائٹنگ ڈیکوریشن کی بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کریں گے۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button