DailyNews

London; Millad celebrated by Ujala foundation in Manor park, Slough

اجالا فاونڈیشن مینر پارک کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد کاانعقاد سلاو میں ہوا

 بارہ ربیع الاول کے با برکت مہینے میں برطانیہ بھر کی طرح سر زمین سلاو مینر پارک میں واقع اجالا فاونڈیشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔
اجالا فاونڈیشن مینر پارک کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد مینر پارک میں واقع اجالا فاونڈیشن میں سید علی بخاری صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب نوجوان مقرر محمد ہارون رضا نے کیا محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا 
اس کے بعد مقامی نعت خواں قاری منیر یونس ، سید غلام عباس چشتی، جمیل چوہدری اور محمد ساجد محمود اور دیگر نے اپنی پیاری آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے یہ میلاد کی محفل زیر نگرانی خطیب اجالا فاونڈیشن علامہ حافظ اسرار حسین استاد ضیاالحسن اور ذوالفقار علی وارثی عصر تا عشاء جاری رہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت اور علما کرام کو خوب داد بھی دی اختتامی دعا کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا جائے گیا ۔

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button