DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Pakistani national praised at conference for their contributions towards Norway

ناروے آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے, انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کی سالانہ کانفرنس سے سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان کا خطاب

ناروے کے شہر اوسلو میں انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے، ایتھوپیااور ناروے کے مقررین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات کے علاوہ نوجوان بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے چیئرمین طیب چوہدری نے مہمانوں کو کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہااور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کا تعارف پیش کیا اور اسکے پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر منڈی بہاؤدین کے علاقے میں ناروے کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ہسپتال ، اس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور اس میں دی جانے والی سہولیات پر روشنی بھی ڈالی۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے تاریخی پس منظر میں پاکستان اور ناروے کے سفارتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی میں ناروے میں تیل اور گیس کی دریافت کے بعد افرادی قوت کی ضرورت پیش آئی تو پاکستان ان ممالک میں سے تھا جہاں سے لوگ ناروے میں کام کرنے کے لیے آئے اور ناروے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے تعلقات ہمیشہ دوستی پر قائم رہے ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے تعاون میں پیش پیش رہے، ناروے آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستان اور پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی رضا مراد حسین سی ای او اینڈ ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز نے پاکستان میں ملیریا کے سدباب اور الیکٹرو کمپنی کے تعاون سے الیکٹرونکس اشیاء کو ری سائیکل کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔ Amathea فاؤنڈیشن کے چیئرمین لیول میکونومین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے لوگ اپنے ممالک میں کس طرح یوتھ کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرسکتے ہیں۔ یوکے سے تشریف لائی تسلیم رضا نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے گفتگو کی اور دین اسلام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے آخر پر سوال و جواب کی نشت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے اختتام کے موقع پر برطانیہ سے تشریف لائے رحیم پردیسی عُرف نسرین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

Norway; A Together for better future conference was held in Oslo, Where speakers from UK, Ethiopia and Norway precepted, International health and social group Chairman Teayyab Ch also attended the conference. In the conference Pakistani national were praised  for their contributions in Norway.

 

Show More

Related Articles

Back to top button