DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Chairman and vice Chairman UC Ghazanabbad commitment to deal with all the differences

یو سی غزن آباد چیرمین وائس چیرمین کا تمام اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا عزم

 یو سی غزن آباد چیرمین وائس چیرمین کا تمام اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا عزم چیئرمین و وائس چیئرمین یو سی غزن آباد نے اپنے درمیان موجود تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا عزم ظاہر کیا ہے کچھ عرصہ قبل چیئرمین طارق یاسین کیانی اور وائس چیئرمین ظفر عباس مغل کے درمیان چند وجوہات کی بنا پر تناوٗ پیدا ہو گیا تھا جس وجہ سے وائس چیئرمین ظفر عباس مغل نے یو سی کے تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس وجہ سے یو سی کے معاملات بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے اس دوران یو سی کے منتخب کونسلرز نے کوئی ان دونوں رہنماوٗں کے درمیان اختلافات ختم کروانے میں کوئی بھی کردار ادا نہ کیا جس وجہ سے معاملات دن بدن پیچیدہ ہوتے چلے گئے بلکہ چند کونسلرز نے تو معاملات بگاڑنے میں بھی بہت زیادہ کردار ادا کیے رکھا اب یو سی سیکریٹری محمد عمران کیانی نے چیئرمین و وائس چیئرمین کے درمیان دوریاں ختم کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دونوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے چیئرمین و وائس چیئرمین نے اب اکٹھے چلنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور یو سی کے تمام معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے 

Kallar Syedan; The Chairman Tariq Yasin Kiyani and vice Chairman Zaffar Abbass Mughal of union council Ghazanabbad have both jointly announced to resolve their personal differences and work together in the interest of public in union council Ghazanabbad.

Show More

Related Articles

Back to top button