DailyNewsKahuta

Kahuta News; Raja Munir passed away in village Gagari Rajgaan

راجہ خادم حسین آف گہگاڑی راجگان کا چھوٹے بھائی راجہ منیر وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گہگاڑی راجگان میں ادا کی گئی

راجہ خادم حسین آف گہگاڑی راجگان کا چھوٹے بھائی راجہ منیر وفات پا گیا ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گہگاڑی راجگان میں ادا کی گئی۔ نمازے جنازہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ ، ملک شاہد محمو د اعوان ،راجہ مجیب اللہ ڈاکٹر مناء ، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد جنرل کونسلر یوسی دکھالی ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ ، راجہ سعید احمد آف گھڑ یٹ ،کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت عمران جمال ،ڈاکٹر راجہ سجاد حسین جنجوعہ آف مواڑہ ،راجہ فیاض جنجوعہ آف پلوٹ ،کونسلر قاضی عبد القیوم ، سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی ،راجہ طارق عظیم کہوٹہ ، ماسٹر راجہ ابرار حسین ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہیں۔

راجہ خورشید ستی کے زیر صدارت پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی ایڈوائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

First PTI Meeting held under guidance of Raja Khurshid Satti

راجہ خورشید ستی کے زیر صدارت پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی ایڈوائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی خصوصی شر کت ۔کہوٹہ میں سر کاری زمینوں کا واگزار کرانے ، غریب دوکانداروں کی دوکانوں کے تھلے توڑنے کے بجائے حقیقی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ ۔کہوٹہ اور گرد ونواح کے علاقوں میں موجود منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ ۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی عوام کو مایوس نہیں کر یں گے آہندہ چند ماہ کے بعد حلقے میں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں ایک نمائیاں تبدیلی دیکھیں گے ۔تعلیم ،صحت ، سڑ کیں ، گلیاں ،گیس اور پینے والے صاف پانی جیسی تمام تر ضروریات پوری کر یں گے قاہد عمران خان کے منتخب امیدوار وں کا ووٹ دے کر کامیاب کر نے پر حلقے کے ایک ایک ووٹر کاشکر یہ ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر وپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی ایڈوائزنگ کمیٹی کے صدر راجہ خورشید احمد ستی نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے مر کزی دفتر میں ایڈوائزنگ کمیٹی کا پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر راجہ سعید احمد آف گھڑ یٹ راجگان ایڈوائز ٹرانسپورٹ ، وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ایڈوائز محکمہ واپڈا،کرنل (ر) ظفر عباسی ایڈوائز محکمہ تعلیم،راجہ محمد ارشد ایڈوائزمحکمہ صحت ،راجہ محمد الطاف حسین ایڈوائزواٹر سپلائی، سردار ایم رضاء ایڈوائز محکمہ جنگلات، چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،حفیظ احمد آسی،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے شیخ طلحہ ، سردار ارشد مجید،مظہر قریشی اور دیگر افراد موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں راجہ خورشید ستی نے کہا کہ پاکستان تحریک ایک عوامی جماعت کا نام ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ہماری جماعت پہلی مر تبہ اقتدار میں آئی ہے اس پہلے کی حکومتوں کے سسٹم کو تبدیل کر نے میں تھوڑا ٹائم لگے مگر انشاء اللہ عوام کو وہ سہولیات دیں گے جو اس پہلے کی حکومتوں نے نہیں دیے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جو تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل اور ہر یونین کونسل کے ہر ایک گاؤں کی ایڈوائزنگ کمیٹی بناہیں گے جس میں پاکستان تحریک انصاف کا غریب سے غریب کارکن کی نمائندگی ہو گئی انہوں نے کہا میں ڈی سی راولپنڈی سے پھر زور مطالبہ کر تاہوں کہ وہ غریب دوکانداروں کے تھلے ناں اکھاڑیں بلکہ تحصیل کہوٹہ ، مر ی ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں تجاوزات کے خلاف حقیقی طور پر آپریشن کر یں اور تجاوزات مافیا سے صوبائی گورنمٹ ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں کو واگزار کر ایں ۔

پولیس تھانہ کہوٹہ کی نااہلی۔کہوٹہ شہر اور گردونوا ح میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

Due to negligence of Kahuta police law broken daily basis at air firing on weddings 

پولیس تھانہ کہوٹہ کی نااہلی۔کہوٹہ شہر اور گردونوا ح میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں شادی بیاہ میںآتش بازی اور ہوائی فائرنگ کیوجہ سے لوگوں کوشدید پرشانی کا سامناکر نا پڑھ رہا ہے رات فائرنگ جاری رہتی ہے جبکہ دیگر غیر قانونی کام دھڑے سے جاری ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ نے انکھیں بند کررکھی ہیں ہوئی فائرنگ اور آتش بازی سے کئی نا خوشگوار واقع بھی پیش آچکے ہیں جبکہ ون ڈش کی بھی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سی پی اوراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور شادی آرڈننس پر عمل در آمد کرایا جائے

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا کچھ تبدیلی کی لہر سے اور کچھ مصنوعی مہنگائی غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا

Inflation out of control at the new change 

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا کچھ تبدیلی کی لہر سے اور کچھ مصنوعی مہنگائی غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے ڈیزل پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف کرایوں میں اضافہ ہو گیا بلکہ اشیاء خوردونوش سبزی فروٹ اور دیگر چیزیں بھی کئی گنا مہنگی ہو گئی ہیں تندور مالکان نے روٹی نان پراٹھے کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ وزن 120گرام کے بجائے ساٹھ ستر گرام کر دیا اسی طرح گوشت بھی مہنگا ہو گیا چھوٹاگوشت 700کے بجائے8سو سے ہزار روپے جبکہ موٹا تین سو کے بجائے چار سو سے پانچ سو تک فروخت ہونے لگا انتظامیہ کی طرف سے روزانہ تاجروں کو دس روپے لیکر ایک ریٹ لسٹ تھما دی جاتی مگر آج تک ریٹ لسٹ پر عمل نہ ہو سکا اسی طرح دودھ ملاوٹ شدہ دیہی مشروبات بھی سر عام فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ چند میڈیکل سٹوروں پرممنوعہ اور نشہ اور ادویات بھی فروخت ہو رہی ہیں ہوٹلوں پر باسی اور مضر صحت کھانے اور چائے من مانے ریٹس پر فروخت کیے جا رہے ہیں فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ فوری کاروائی کرے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button