AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Police officers should perform duties without any pressure on them, SSP Mirza Shaukat Hayat

پولیس اہلکاران کسی بھی قسم کے دباؤ میں آ ئے بغیر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں

 ایس ایس پی سپیشل برانچ آ زاد کشمیر نو تعینات مر زا شوکت حیات نے کہا کہ پولیس اہلکاران کسی بھی قسم کے دباؤ میں آ ئے بغیر قومی اور ملی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرتے ہو ئے کالعدم تنظیموں کی نقل و حرکت منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ کی خرید وفروخت فحاشی کے اڈوں چوری اور ڈکیتی میں ملوث گروہوں کی نشاندہی و گرفتاری کو یقینی بنا ئیں فرقہ واریت کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی اپنا موثرکردار ادا کریں محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی بھی نشان دہی کریں تا کہ ان کے خلاف بھی محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جا سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آ زاد کشمیر شعیب دستگیر کی ہدایت پر ملکی اور علاقا ئی حالات کے پیش نظر میرپور ڈیثرن کی سطح پر سپیشل برانچ کے آفیسران کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے پی ڈبلیو ڈی میرپور ریسٹ ہا ؤس میں ایک میٹنگ کے دران خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ایس ایس پی سپیشل برانچ مر زا شوکت حیات نے کہا کہ پولیس لوگوں کی عزت وآبرو جان و مال کی محافظ ہے پولیس اور شہریوں کے درمیان کوئی دوری یا خلاء نہیں ہونا چا یئے پولیس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اس موقع پر سپیشل برانچ ڈویثرن میر پور کے آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے ایس ایس پی سپیشل برانچ مر زا شوکت حیات کو تفصیل سے اگاہ کیا اور اس عزم کا عادہ کیا کہ قانون کی بالا دستی اور جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے سپیشل برانچ کے پولیس اہلکاران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرینگے ۔

Chakswari,AJK; Newly appointed SSP Special branch Azad Kashmir, Mirza Shaukat Hayat, speaking at PWD Mirpur rest house said the Police officers should perform duties without any pressure on them and we will do our best for law and order and to protect public.

چودھری ظفرانورنے یونین کونسل فیض پورشریف میں سیاسی وسماجی شخصیات اورتحریک انصاف کے کارکنان سے ملاقاتیں

Ch Zaffar Anwar meets social and political personalities in UC Faiz Pur Shareef

تحریک انصاف آزادکشمیرکے چیف آرگنائزرچودھری ظفرانورنے حلقہ انتخاب چکسواری میں مصروف ترین دن گزارا۔چودھری ظفرانورنے یونین کونسل فیض پورشریف میں سیاسی وسماجی شخصیات اورتحریک انصاف کے کارکنان سے ملاقاتیں کیں ۔چودھری ظفرانور نے ہائی سکول ڈھانگری بالاکے نائب صدرمعلم چودھری خورشیداحمدخلیل احمد(تنگدیو) کی والدہ ماجدہ ،چودھری یونس (کھنڈاموڑ) کی والدہ ماجدہ ،خواجہ وقار(مچھیاڑی) کی والدہ ماجدہ ،صوفی محمداصغر(بن بروٹیاں) کے والدمحترم ،خواجہ شوکت (بن بروٹیاں )کی والدہ ماجدہ ،حاجی تاسب پلاکوی کے بھائی چودھری آصف حسین ،چودھری اسرار(خانہ آباد) کے والدمحترم چودھری عبدالخالق تھوتھال،ارشدقریشی (ایسر) کے بھائی طارق قریشی ،چودھری عبدالرشیدبنگیال کے بھائی چودھری صدیق،چودھری مسعودپنیام کی والدہ ماجدہ ،چودھری طارق کے چچاباوامحمداشرف ،چودھری عبدالعزیز(کلیال پنیام ) کی والدہ ماجدہ ،بابودادؤاحمدکی بھتیجی کی وفات پران کے گھروں میں جاکرسوگوارخاندانوں سے اظہارتعزیت کیااورمرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ان کے ہمراہ چودھری ساجدحسین ،خواجہ محبوب ،عثمان غنی ،میاں ذوالفقارعلی ،چودھری منشاء ،راجہ زوہیب خان اوردیگرتھے 

تحریک انصاف آزادکشمیرکے چیف آرگنائزرچودھری ظفرانورنے حمیدآبادچکسواری میں ہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کے ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک کادورہ کیا۔ان کے ہمراہ میاں ذوالفقارعلی ،چودھری منشاء ،راجہ زوہیب خان اوردیگرتھے ۔ہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعلی ابن خالداور اویس مغل نے ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیاکہ ہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کے ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک میں علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات میسرہیں ۔کلینک میں ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹراورکوالیفائیڈ سٹاف موجودہے جبکہ لیباٹرری ،ای سی جی ،الٹراساؤنڈ، فارمیسی ،ایمبولیس کی سہولیات دستیاب ہیں۔ ایکسرے مشین اوردیگرسہولیات بھی جلدمہیاکردی جائیں گی ۔غریب مستحق مریضوں کوصحت کی سہولیات مفت مہیاکی جائیں گی ۔ چودھری ظفرانور نے ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک کے قیام پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حمیدآبادچکسواری میں ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک کاقیام خوش آئندہے ۔ہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں ۔دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ۔ چکسواری میں صحت کی سہولیات کافقدان ہے ۔مریضوں کوعلاج معالجہ کے لیے میرپوراسلام آبادلے جاناپڑتاہے ۔اب چکسواری کے مریضوں کو ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک میں ابتدائی طبی امدادملے گی ۔انھوں نے ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک کے قیام پرہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کیہیلتھ کےئرفارآل انٹرنیشنل کے چےئرمین سیدطارق حسین شاہ کاشکریہ اداکیا

حضرت پیر سید قادر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ 10 نومبر بروز ہفتہ کو کلیال چکسواری منعقد ہو رہا ہے

Pir Syed Qadir Shah urs Mubarak to take place on 10th Nov in Kalyal Chakswari

حضرت پیر سید قادر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ 10 نومبر بروز ہفتہ کو کلیال چکسواری منعقد ہو رہا ہے مورخہ 10نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء مسجد حضرت پیر سید قادر شاہ کلیال چکسواری میں محفل پاک ہو گی ۔جس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانہ قاضی محمد رفیق خطیب اعظم ضلع کوٹلی والوں کا ہو گا محفل کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔اور مورخہ 11نومبر بروز اتوار صُبح دس بجے عُرس مبارک کی دربار شریف پر اختتامی دُعا ہو گی اور لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا۔تمام حضرات عُرس مبارک کی ان دو دن کی تقریبات میں بھر پور شرکت فر ما کر عرس مبارک کی رونق کو دوبالا کریں ۔ 

چکسواری سے پلاک تک کی مین روڈ کھنڈرات بن کر اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے

Public concern on current state of Chakswari to Palak road 

آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف نے کہا کہ چکسواری سے پلاک تک کی مین روڈ کھنڈرات بن کر اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے دس منٹ کا سفر گھنٹو ں میں طے ہوتا ہے کچھ عرصہ پہلے معمولی کا م شروع کرکے چند سو گز کناروں پر بجری ڈال کر ٹھیکیدار کام بند کرکے غا ئب ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے حکومت آ زاد کشمیر ٹھیکیدار کی جانب سے سست روی کا نو ٹس لے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ چکسواری سے پلاک تک دس کلومیٹر کا ٹکڑا علاقے کے لوگوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے گزشتہ سات سال سے نہ حکومت توجہ دے رہی ہے نہ محکمہ شاہرات عوام علاقہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ 

ماہ ربیع الاول میں محافل سیرت النبیﷺ کا شیڈول جاری کردیاگیا

Schedule for millad during Rabi Ul awaal announced 

سواداعظم اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں محافل سیرت النبیﷺ کا شیڈول جاری کردیاگیا۔محافل زیرصدارت باوامحمدشریف ، میاں محمدقریشی ،زیرسرپرستی مولاناصغیراحمداشرفی ،زیرنگرانی مولاناعبدالغفورنقشبندی اورزیرقیادت علامہ کبیراحمدچشتی منعقدہوں گی ۔ محافل سیرت النبیﷺ جامع مسجدقبا(جامعہ محمدیہ اسلامیہ)مسکین پورچکسواری میں منعقدہوں گی آغازسوابارہ بجے ہوگا۔16نومبرکوپیرطریقت رہبرشریعت علامہ مفتی شاکرالرحمن نقشبندی مجددی (فیصل آباد) محفل سیرت النبیﷺ سے خطاب کریں گے اوربعدازنمازعشاء مفتی شاکرالرحمن نقشبندی مجددی کامسجدقباایسرمیں بیان ہوگا۔23نومبرکومولانامحمدایوب صفدر(گوجرانوالہ) محفل سیرت النبیﷺ سے خطاب کریں گے اوربعدازنمازعشاء مولانامحمدایوب صفدرکامدنی مسجدتھوتھال ایسرمیں بیان ہوگا۔30نومبرکووکیل اہلسنت قاری کفایت اللہ(ملتان) محفل سیرت النبیﷺ سے خطاب کریں گے اوربعدازنمازعشاء قاری کفایت اللہ کاجامع مسجدمکی حمیدآبادمیں بیان ہوگا۔7دسمبرکوترجمان اہلسنت علامہ ابوبکرشیخوپوری(شیخوپورہ) محفل سیرت النبیﷺ سے خطاب کریں گے اوربعدازنمازعشاء علامہ ابوبکرشیخوپوری کاجامعہ حنفیہ تعلیم القرآن مین بازارچکسواری میں بیان ہوگا۔

ڈڈیال سے دھان کلی اور ڈڈیال سے سیاکھ روڈ کو مکمل

Dadyal to Siakh road works completed 

پاکستان مسلم لیگ ن راہنماملک خرم ریاست نے موجود حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی بھی حکومت کو ئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہیں موجود ایم ایل ووزیر زراعت چوہدری مسعود خالد نے ڈڈیال سے دھان کلی اور ڈڈیال سے سیاکھ روڈ کو مکمل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور اس علاوہ کھتاڑدلاؤر خان کی بھی روڑ مکمل ہو چکی ہے اس سے ہمارا خطہ کو سابق حکومت نے انظر اندار کیا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت ڈڈیال میں بھی نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں امید کرتے ہیں جو باقی ہیں وہ کرائے گئے 

Show More

Related Articles

Back to top button