DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Choa Khalsa; Inauguration ceremony of Tehsil Kallar Syedan football championship held in Choa Khalsa

تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سپورٹس اسٹیڈیم چوآ خالصہ میں کیا گیا

جواد فٹ بال کلب چوآ خالصہ کے زیراہتمام تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سپورٹس اسٹیڈیم چوآ خالصہ میں کیا گیا جس میں تحصیل کلرسیداں کے بہترین ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی وائس پرنسپل محمد فیاض ،تحصیل فیڈریشن کے صدر سردار تاج ،سردار تاج شامل تھے جنھوں نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوآ خالصہ نے کہا کہ کھیل کود انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جواد فٹ بال کلب نے علاقہ کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں فراہم کر رہی ہیں جس میں اہم کردار جواد فٹ بال کے بانی و آرگنائزر محمد اسحق حیدری نے نوجوان نسل کی تربیت اور اصلاح میں کی کوشش میں اہم کردار ادا کر ے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سموٹ اور کوہسار مک کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہسار مک نے سموٹ کو 0-3سے شکت دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا

Kallar Syedan; The opening ceremony of Tehsil Kallar Syedan football championship was held at Choa Khalsa football stadium, in the opening match Kohsar Makk Fc defeated Samot Fc 3-0.

پارٹی کی اعلی قیادت پارٹی کے اندرونی اختلافات کو کنٹرول نہیں کر پارہی, پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں راجہ ساجد جاوید

PTI party is failing to take control, Raja Sajid Javed, PTI

 پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں راجہ ساجد جاوید پر تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں کے عہدیداران اور ممبران کا عدم اعتماد کا اظہار پارٹی کی اعلی قیادت پارٹی کے اندرونی اختلافات کو کنٹرول نہیں کر پارہی تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں کے پی ٹی آئی رہنماوں نے میڈیا کے سامنے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اہمیت نہیں دئے رہے اور تحصیل کلرسداں میں ا ن کی کارکردگی مایوس کن ہے جس کی وجہ دوسری سیاسی جماعتوں کو تقویت مل رہی ہے ان کی کارکردگی پی ٹی آئی کے لیے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے راجہ ساجد جاوید اپنے من پسند افراد میں عہدے تقسیم کرر ہے ہیں جبکہ ایم پی اے راجہ محمد صغیر نے اپنی علیحدہ سے کمیٹیاں بنا کر اپنے من پسند آدمیوں میں بانٹ رہے ہیں جس پی ٹی آئی کارکن مایوسی کا شکار ہیں انھوں نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل کلرسیداں کے تحصیل صدر کے عہدے پر موجود صدر کو تبدیل کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس پر احتجاج کیا جائے گا 

چوآ خالصہ تا دوبیرن روڈ کھنڈرات میں تبدیل خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات

Choa Khalsa to Doberan road in need of major repairs 

چوآ خالصہ تا دوبیرن روڈ کھنڈرات میں تبدیل خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات درپیش سڑک ٹوٹی پھوٹی روڈ پر سفر کرنا نا ممکن ہو گیا ہے سڑک کی مرمت کے لیے کئی بار اعلانات کیا مگر عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے روڈ کی ابتر حالت اور عوام کے سفری مشکلات کو مد نظر رکھتے صوبائی وزیر اور قومی اسمبلی کے وزیر سے مطالبہ اور عوام کے لیے سب سے اہم اور اولین ضرورت چوآ خالصہ تا دوبیرن روڈ خستہ حال سڑک کی تعمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روڈ کی دوبارہ تعمیر کرائے 

چوآ خالصہ میں شروع میلاد النبی ؐ کا پہلا پروگرام محفل احسان یکم ربیع اول کو جامع مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآ خالصہ میں منعقد ہوا

Millad schedule starts with first millad at Mohalla Akbri masjid 

 سید المرسلین خاتم النبین حضرت محمد ؐ کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن میلاد النبی ؐ کی تقریبات کا سلسلہ چوآ خالصہ میں شروع میلاد النبی ؐ کا پہلا پروگرام محفل احسان یکم ربیع اول کو جامع مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآ خالصہ میں منعقد ہوا جس میں مشہور عالم دین کے علاوہ مشہور نعت خواناں عظام نے گلہائے عقید ت پیش کی اس با برکت محفل میں سینکڑوں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ہونے والی محفلیں 12روز تک مسلسل جاری رہیں گئی اور 12ربیع اول کو ایک بڑا مرکزی جلوس ہو گا 

بیول میں چک بال کا ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ ہوا فائنل میچ بیول اور موہڑہ دھمیال کے درمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد بیول نے دو پوائنٹ سے جیت لیا

Bewal defeats Morra dhayal in Chak ball match 

 بیول میں چک بال کا ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ ہوا فائنل میچ بیول اور موہڑہ دھمیال کے درمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد بیول نے دو پوائنٹ سے جیت لیا آخر میں بحریہ ٹاؤن میاں بلڈز کے مالک میاں عثمان نے کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیے۔دیگر مہمانوں میں راجہ شوکت محمود ،ملک توقیر،محمد حنیف قریشی نے بھی شرکت کی۔بہتریں ن کوریج پر نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو حبیب الرحمن قریشی کو اعزازی شیلڈز بھی دی گی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button