DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Millad procession take place on 1st of Rabi Ul Awaal in Barki Badhal

گوجرخان میں حسب روایت جشن عیدمیلادالنبیؐ مسجد شیخاں بڑکی بدھال سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ سے جنڈی موڑ واپس فیمز مارکی نزد سپورٹس اسٹیڈیم اختتام پذیر ہوگی

آمد مصطفیؐ مرحبا مرحبا، ماہ ربیع الاول کے استقبال کیلئے یکم ربیع الاول کو گوجرخان کی معروف مذہبی تنظیم عاشقان مصطفےٰؐ کے رہنما راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جو یکم ربیع الاول شام پانچ بجے مسجد شیخاں بڑکی بدھال سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ سے جنڈی موڑ واپس فیمز مارکی نزد سپورٹس اسٹیڈیم اختتام پذیر ہوگی مارکی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اہلسنت کے قائدین خطاب کریں گے راجہ فہیم کیانی نے اس استقبالی ریلی میں شرکت کی تمام مسلمانوں سے استدعا کی ہے

گوجرخان میں حسب روایت جشن عیدمیلادالنبیؐ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا مرکزی میلاد کمیٹی نے انتظامات اور تیاریوں کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا یہ باتیں مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد عبدالصبور کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا شہر بھر کو خوصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس میں جلوسوں کی سیکورٹی شہر کی سجاوٹ اور دیگر انتظامات کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اس حوالہ سے پولیس انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ بھی مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران ملاقات کریں گے جلوسوں کی سیکورٹی صفائی ستھرائی کا نظام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا عبدالصبور کیانی نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منانے کیلئے شہر بھر اور دیہی علاقوں میں میلاد کمیٹیاں متحرک ہو چکی ہیں

Gujar Khan; Millad procession will take place on 1st of Rabi Ul Awaal,the procession will take place from Masjid Sheikhan in Barki Badhal via Gt road, Jandi Morr and will end at sports stadium.

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی زیر نگرانی میں خصوصی آگاہی مہم برائے سموگ واک کا انعقاد

Smog walk awareness held in Gujar Khan

سموگ سے نمٹنے اور حفاظتی تدابیر کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے کیلئے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی زیر نگرانی میں خصوصی آگاہی مہم برائے سموگ واک کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی تھے واک میں ہسپتال کے تمام سینئر وجونیئر ڈاکٹروں کے سمیت لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کے اختتام پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی ایم ایس داکٹر سہیل اعجاز اعوان ڈاکٹر عامر ڈاکٹر جعفر فیروز اور ڈاکٹر حماد نے کہا کہ سموگ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں یہ موسمیاتی آلودگی کے باعث سردیوں میں دھند کی ہی ایک شکل ہے اس موسم میں ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے گھرو سے غیر ضروری طور پر نہ نکلا جائے عینک کا استعمال کیا جائے جھاڑو کا استعمال کرتے وقت پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے مقررین نے اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ بننے والے عناصر کے خلاف حکومتی اقدامات کو بھی سراہا تقریب کے اختتام پر شرکاء میں ماسک مفت تقسیم کئے گئے

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سپورٹس اسٹیڈیم گوجرخان میں انڈر16بوائز کرکٹ ٹیم کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی

Reception held for under 16 cricket team at sports stadium 

تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی طرف سے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سپورٹس اسٹیڈیم گوجرخان میں انڈر16بوائز کرکٹ ٹیم کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ چوہدری جاوید کوثر تقریب کے مہمان خصوصی تھے تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان مظہرشیر ، طارق کیانی وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب، راجہ اصغر سعید کیانی، خواجہ حمید الدین ، راجہ فیصل کیانی، راجہ سہیل کیانی اور دیگر سماجی شخصیات سمیت کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعدا د بھی موجود تھی تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر نے کھلاڑیوں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا مہمان خصوصی جاوید کوثر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں تحصیل سپورٹس کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا راجہ اصغر سعید کیانی اور دیگر مہمانان گرامی نے بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا

گوجرخان شہر میں صبح اور شام کے وقت گیس کی بندش سے عوام الناس کی زندگی اجیرن بن چکی ہے

Public left without gas supply in Gujar Khan

سابق صدر بار ایسوسی ایشن طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں صبح اور شام کے وقت گیس کی بندش سے عوام الناس کی زندگی اجیرن بن چکی ہے گیس کی لوڈشیڈنگ سے معاشرے کا ہرطبقہ متاثر ہو رہا ہے لیکن گیس کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود عوام کو بنیادی انسانی ضرورت سے محروم کیا جا رہا ہے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ گیس کی طلب کے وقت اس کی رسد بند نہ کرے گوجرخان شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کو تبدیل کیا جائے حکومتی نمائندے اپنا فرض ادا کریں بطور خاص راجہ پرویز اشرف ایم این اے سے اپیل ہے کہ اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں اور عوام کی اس عذاب سے جان چھڑائیں

ممبرپوٹھوہارپریس کلب ملک انجم نذیر گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مطوعہ میں ادا کی گئی

Journalist Malik Anjum Nazir passed away in Matoa

مبرپوٹھوہارپریس کلب ملک انجم نذیر گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مطوعہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمدریاض، شاہد صراف، چوہدری اعظم،چوہدری اشفاق، سیدندیم عباس بخاری، مرزانذیر ، ممبران پوٹھوہار پریس کلب سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button