DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; State Bank takes monthly loan three times

ریٹائر مدرس کو بینک سے گاڑی لینا مہنگا پڑ گیا، نجی بینک نے ایک ہی ماہ میں تین اقساط نکال لیں

 ریٹائر مدرس کو بینک سے گاڑی لینا مہنگا پڑ گیا، نجی بینک نے ایک ہی ماہ میں تین اقساط نکال لیں۔کلر سیداں کے معروف ریٹائرڈ مدرس محمد تاج نے جنور ی2016میں حبیب بینک سے اقساط پر گاڑی خریدی تھی جس کے لیے انہوں نے پانچ لاکھ 83ہزار کی نقد ادائیگی بھی کی تھی ۔بینک انتظامیہ ان کے اکاؤنٹس سے ماہانہ قسط وصولی کی مجاز تھی مگر ان کے اکاؤنٹ سے مئی میں دو بار اور ستمبر میں تین بار اقساط نکال لی گئیں ۔محمد تاج نے بتایا کہ بینک انتظامیہ نے ان کے اکاؤنٹ سے پانچ ستمبر کو 39ہزار930روپے جبکہ چھ ستمبر کو 38ہزار 770جبکہ اتنی ہی رقم دس ستمبر کو بھی نکال لی گئی۔ماہ ستمبر میں قسط کے نام پر مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھارہ ہزار چار سو ستر روپے کی کٹوتی کی گئی۔انہوں نے اس زیادتی پر سٹیٹ بینک سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Retired Master M Taj took a loan out for a car at Stat Bank, he was left devastated when he found out the Bank was taking out instalments three times a month.

سالانہ محفل صدائے حسان آج برو ز ہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے

Annual Mehfil to be held at Mohalla Akbri Masjid on Saturday 

سالانہ محفل صدائے حسان آج برو ز ہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت حاجی محمد صغیر کریں گے تقریب سے علامہ محمد اقبال قریشی، علامہ محمد عظیم ، حافظ سفیر احمد، احسان الحق چشتی، ثاقب حمید نقشبندی، عاصم اعجاز، سید ثاقب شاہ، قاری یاسر مشتا ق نعیمی، عبدالرؤف چشتی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

کلر سیداں اور روات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتا رکر کے دو کلو سے زائد چرس برآمد

Kallar and Rawat police arrest drug dealers

کلر سیداں اور روات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتا رکر کے دو کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیے۔ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو اطلاع ملی تھی کہ شام سوا سات بجے کے قریب ایک مشکوک شخص ہاتھ میں شاپر اٹھائے مرید چوک کلر سیداں کی جانب پیدل آ رہا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے قابو کر لیا گیا۔منشیات فروش جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ عمران خان بٹ سکنہ کلر سیداں بتایا کے شاپر کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چار سو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ روات پولیس نے منشیات فروش جاوید اقبال عرف جیدا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 680گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button