DailyNewsOverseas news

Oslo, Norway; annual urs Mubarak Data Ganj Buksh held at Islamic centre, Oslo

ناروے۔ زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؓ کے عرس مبارک کی محفل کا انعقاد

 زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام لورن سکوگ اسلامک سینٹر میں حضرت داتا گنج بخشؓ کی یاد میں ایک خوبصورت اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے مختار المصطفی ہمدمی نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ مفتی ارشاد سعیدی تھے ۔محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ نصیر نوری نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ حاجی عبدالرؤف، عبدالمنان، حاجی یونس، محمد اسماعیل اور قاری اسرار احمد نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے۔ پاکستان کے نامور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے عرس مبارک کی محفل سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا اور حضرت داتا گنج بخشؓ کی تعلیمات اور کرامات بیان کی۔زہرہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین افتخار محمود نے مہمانانوں اور حاضرین کا محفل میں شرکت کر کے اور اسکی رونقوں کو دوبالا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مختارالمصطفی ہمدمی نے اپنے مخصوص انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی مدح سرائی کی اور حاضرین سے نعروں کی صورت میں داد وصول کی۔ مفتی ارشاد سعیدی نے حضور نبی کریم ﷺ سے تعلق اور حضرت داتا گنج بخشؓ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؓ کی کتاب کشف المجوب کو پڑھنے اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے سے کسی شخص کو مرید ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کی نسبت کا یہ تقاضا ہے کہ محبتوں کو فروغ دیا جائے اور نفرتوں کو دفن کیا جائے، دوریا ں ختم کی جائیں اور قربتیں بڑھائی جائیں اور زبانوں کی تلخیوں کو مٹھاس میں بدلا جائے۔پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ صداقت علی قادری اور قاری اسرار احمد قادری نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر درودو سلام کا نذرانہ قاسم محمود اور مفتی محمد زبیر تبسم نے دعا کرائی۔ پروگرام کے بعد ضیافت کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button