DailyNewsKallar Syedan

Amber Gillani has taken over as assistant commissioner in Kallar Syedan

امبر گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا چارج سنبھال لیا

امبر گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا چارج سنبھال لیا ہے انہوں نے منگل کے روز پٹواریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز سرکاری آراضی پر قبضے کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ سرکاری جگہ کو وا گزار کرایا جا سکے ۔

Kallar Syedan; Amber Gillani has taken over as assistant commissioner in Kallar Syedan, on her first day at the job she instructed revenue officers to give report in which land mafia have taken over government owned land.

ڈی ایس پی (ٹریفک) رورل جنید محسن خان کی ٹریفک وارڈنز اور میڈیا سے گفتگو

DSP Traffic rural holds public meeting in Kallar Syedan

 ڈی ایس پی (ٹریفک) رورل جنید محسن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی فورس کے بہترین امیج کی بنیاد اچھا اخلاق ہے۔اچھا وقار،اچھے اخلاق سے پیدا ہوتا ہے،اپنے آپ کو قابو میں رکھیں، غصے میں کبھی چالان نہ کریں اور ڈبل کوڈ سے اجتناب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں اپنے دورہ کے موقع پر ٹریفک وارڈنز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹرز غلام شبیر،چوہدری قاسم اور ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی ایس پی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالان کو فوقیت نہ دیں بلکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق اگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈن فورس کے اندر اچھے کلچر کے فروغ کیلئے ٹیم سپرٹ کے طور پر کام کریں،ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کریں،وائلیشن پر چالان کریں لیکن اس طرح تا کہ لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ٹریفک کی روانی کیلئے سب کو قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔بلاامتیاز کارروائی کا مقصد ٹریفک نظام کی بہتری ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہر کا بھی دورہ کیا۔

موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر بری طرح زخمی

Teenager motorcyclist injured after accident with tractor

موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔15 سالہ عرفان سکنہ ڈریال اپنے موٹر سائیکل پر کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تصادم کے نتیجہ میں بری طرح زخمی ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا۔

موٹر وے پولیس روات میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام

Motorway police fail to control traffic in Rawat 

موٹر وے پولیس روات میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی، ٹی چوک سے روات تک جی ٹی روڈ پر روزانہ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہتی ہیں اور سینکڑوں گاڑیا ں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں۔روات میں کلر سیداں موڑ پر بھی پرائیویٹ گاڑیوں نے قبضہ جما رکھا ہے سڑک پر ہی موٹر سائیکل اسٹینڈ بھی قائم کر دیا گیا اور موٹروے پولیس اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے لوگوں کا خیال ہے کہ موٹر وے پولیس بھی یہاں بھتہ وصول کرنے والوں کی ساتھی بن چکی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کے ہجوم کو ختم کرنے کے لیے روات کے مرکزی سٹا پ کو کلر سیداں موڑ کراس کر کے جی ٹی روڈ کے بائیں کنارے پر نیا سٹاپ مقرر کیا جائے کلر سیداں موڑ کو بھی نجی گاڑیوں کی پارکنگ اور موٹر سائیکل پارکنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ ٹریفک میں روانی قائم کی جا سکے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button