DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Man arrested for burning his wife, Police call in inquiry

حاملہ بیوی کو زندہ جلانے والا شقی القلب شوہر گرفتار اقدام قتل کا مقدمہ درج پولیس اہلکاروں کے خلاف سی پی او کی انکوائری

حاملہ بیوی کو زندہ جلانے والاشقی القلب شوہر گرفتار کر لیا گیا ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع گاؤں جھنگ موہری میں چند دن قبل آتش نامی شقی القلب شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو زندہ جلا ڈالا تھا شومئی قسمت اس کی موت واقع نہ ہوئی لیکن اس کا جسم ستر فیصد سے زائد جل چکا ہے ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران اس خاتون کو یہ کہہ کر کہ جب تک وہ یہ بیان نہیں دے گی تو اس کا علاج ناممکن ہو جائے گا انیلا بی بی سے یہ لکھوا لیا گیا کہ آگ اس نے خود لگائی ہے جب کہ خاوند کے دوسری شادی کرنے کے تنازعے کی وجہ اس واقعے کی بنیاد بتائی جا رہی ہے اس دوران انیلا بی بی کے والدین اور دیگر اعزا ء و اقارب نے سی پی او راولپنڈی احسن عباس سے ملاقات کی اور انھیں حقائق بتائے جنھوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ مندرہ کو ہدایت کی کہ وہ ہولی فیملی ہسپتال جا کر اس عورت کا بیان لیں اور اس کے مطابق کارروائی کریں تھانہ مندرہ کے اہلکاروں کو دیئے گئے اپنے بیان میں انیلا بی بی نے بتا دیا کہ اس کے خاوند نے اسے آگ لگائی ہے انیلا کے اس بیان کے بعد بھی پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی واقعے کی تفصیلات سے جب انسانی حقوق کی وفاقی تنظیم کو آگاہ کیا گیا تو انھوں نے سی پی او راولپنڈی احسن عباس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور انسانی حقوق کی تنظیمات کو بھی آگاہ کیا جس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے صحافیوں کو مطلع کیا کہ ملزم آتش گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ اس کے خلاف تعزیزات پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا علاوہ ازیں سی پی او نے پولیس تھانہ مندرہ کے ان اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے جنھوں نے ان کے واضح حکم کے باوجود ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی

Gujar Khan; The Husband of Aneela Bibi has been arrested for torching his wife in village Jhang Moori, Mandra, in another twist Aneela bibi was at holy family hospital and she was asked to make a statement in which she would say her husband did not burn her and she will then get treatment, which she obliged to save her self.

Police now have called an inquiry in to the case and why the hospital had demanded a fake forced statement. A video was given to pothwar.com of Aneela Bibi which we found to distressing and their for not published.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button