DailyNews

Rawalpindi; Campaign launched to use of cloth shopping bag and to end plastic bags

شاپنگ بیگز کی روک تھام اور کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے کی مہم شروع

کومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شہریوں میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دینے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے شاپنگ بیگز کے استعمال کی روک تھام اور کپڑے کے بنے ہوئے تھیلوں کے استعمال کو رواج دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔ اس مہم کے تحت حکومت پنجاب کے تمام محکموں اور اداروں کو نمونے کے طور پر کپڑے اور ریکسین سے بنے ہوئے مختلف سائز کے خوبصورت اور مضبوط شاپنگ بیگز کے تحائف جاری کئے گئے ہیں جس کا مقصد انکے ذریعے دفاتر گھروں اور روزمرہ عام زندگی میں خریداری کے دوران شاپنگ بیگز کے استعمال کو کم سے کم کرنا اور اسکے بدلے کپڑے سے بنے ہوئے بیگز کا استعمال عام کرنا ہے۔ کپڑے اور ریکسین کے بیگز پر ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوں میں حصہ لینے کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔ ملک کو صاف ستھرا اور سرسبزو شاداب بنانے کیلئے حکومتی اور عوامی سطح پر جاری مہم کا مقصد صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں سے آگاہی ہے جس کیلئے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شاپنگ بیگ کے استعمال کے رجحان کو بتدریج ختم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی کثافتوں کا باعث بننے والے کیمیکلز کم سے کم استعمال میں آئیں اور ماحول کو خوشگوار اور صحت بخش بنایا جاسکے۔

Rawalpindi; Under the clean and green Pakistan campaign a new Campaign was launched to use of cloth shopping bag and to end plastic bags.

Show More

Related Articles

Back to top button