DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Journalist Kabir Ahmed Janjua injured in accident

کہوٹہ کے نوجوان صحافی ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ٹریفک حادثہ میں ذخمی

کہوٹہ کے نوجوان صحافی ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ٹریفک حادثہ میں ذخمی ہو گئے ۔ حادثہ کہوٹہ شہر کے نزدیک دھپری میں پیش آیا ۔ کبیر جنجوعہ اپنی بیگم اور ننھی بیٹی کے ہمراہ بھیند میں اپنے بیٹے کو ملنے ہاسٹل جا رہے تھے ۔ کہ بیگم کا دوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا ۔ جس کی وجہ سے تینوں موٹر سائیکل سمیت نیچے جاگرے ۔ تینوں کو معمولی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر ، سعید افضل چوہان ، اصغر حسین کیانی ، حاجی عبدالرشید ، ملک دانیال ، اخلاق شمس ، طاہر چوہان ، عثمان ضمیر نے ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ اور انکے اہلخانہ کی صحتیابی کے لیئے دعا کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

Kahuta; Well wishes are being said to pothwar.com journalist Kabir Ahmed Janjua who along with his wife and son fell off their motorbike in accident, The trio suffered minor bruises and were discharged from hospital.

سابق وزیر اعظم نومنتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز بیور اور نارہ کا دورہ

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi visits Nara region 

سابق وزیر اعظم نومنتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز بیور اور نارہ کا دورہ ۔ بیور میں صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر کے بھتیجے کی ولیمہ کی تقریب آل پارٹیز کانفرنس کا منظر پیش کرنے لگی ۔ جس میں شاہد خاقان عباسی ، راجہ صغیر احمد ایم پی اے ، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، طارق مرتضیٰ، ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ ، بلدیاتی چیئرمینوں ، کونسلروں اور عمائدین علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ نارہ میں ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ آفتاب کیانی کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر شا ندار اور پر وقار استقبالیہ تقریب میں ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ ، صدر مسلم لیگ نارہ حکیم برکت ، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) یونس اور مسلم لیگ (ن) ناری کے کارکنان و معززین بھی موجو د تھے ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دو ماہ کا رکردگی دیکھ کر پورے پاکستان کو تبدیلی کی سمجھ آگئی ہے ۔ عوامی رائے سے ہٹ کر آنے والی مصنوعی حکومت کبھی نہیں چل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والی حکومت واپس چور دروازے سے ہی جائے گی ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف اپنے دور میں سیاہ و سفید کا مالک تھا ۔مگر ملک کو ترقی کی راہ پر نہ ڈال سکا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا 13سے 18تک احتساب کیاگیا ۔ مگر جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) نے کیئے ۔ ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ مسلم لیگ(ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ۔ اور قوم کو ریلیف دیا ۔ تبدیلی والوں کی دو ماہ کارکردگی عوام بھگت رہے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں کہوٹہ سے تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے مقامی امیدوار کو 38000ووٹ ملے ۔جبکہ مد مقابل تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار کو کہوٹہ سے 68000ووٹ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان مہنگائی کے طوفان میں ہے ۔ ہر یونین کونسل میں جاکر مسلم لیگ کو منظم اور مضبوط کرینگے ۔ 

ضلع بھر کے اساتذہ نے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا۔ میں انکا مشکور ہوں ,راجہ تیمور اختر

Raja Taimoor Akhtar thanks for teachers support 

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے امیدوار برائے نائب صدر راجہ تیمور اختر نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بھر کے اساتذہ نے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا۔ میں انکا مشکور ہوں ۔اساتذہ کے مسائل کے حل کے لے ہر قربانی دونگا۔ اساتذہ کی عزت و احترام اور انکے مسائل کے حل کے لیے پی ٹی یو نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اساتذہ سے رابطہ رکھا۔ اور بلا تفریق خدمت کی راجہ تیمور اختر نے مزید کہا کہ چند روز قبل کہوٹہ میں اساتذہ کے کنونشن سے ثابت ہو گیا ہے۔ کہ پی ٹی یو پنجاب میں سب سے زیادہ مضبوط ہے ۔انھوں نے تمام تحصیلوں سے آئے ہوئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ جو انشا اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی یو کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Nara deprived of basic facilities 

کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کئی کنالوں پر مشتمل بی ایچ یو کی بلڈنگ بھوت بنگہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ عمارت کو خطرناک قرار دیکر خالی کرا دیا تھا۔ اور بی ایچ یو ایک کرائے کے مکان میں شفٹ کر دیا گیا تھا ۔جبکہ بوسیدہ عمارت میں منشیات فروشوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں ۔ایک ہزاروں کی تعداد والے اس شہر میں پینے کا صاف پانی بھی نہ ہے۔ جبکہ صفائی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پڑا ہے۔ گندگی سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کے بعد غریب بچیوں کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا۔ان خیالات کا اظہار چےئر مین یو سی نارہ ماسٹر(ر )یونس کیا۔انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نارہ شہر کے مسائل حل کیے جائیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button