DailyNewsKallar Syedan

Transporter and driver fight over fees at Kallar stop

کلر سیداں میں اڈا پرچی فیس کے تنازع پر رکشا ڈرائیور اور ٹھیکیدار کے اہلکار اپنے ساتھیوں کی مدد سے آپس میں گتھم گتھا

کلر سیداں میں اڈا پرچی فیس کے تنازع پر رکشا ڈرائیور اور ٹھیکیدار کے اہلکار اپنے ساتھیوں کی مدد سے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے نتیجے میں رکشا ڈرئیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے باہر کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کو طلب کر لیا گیا۔رکشا ڈرائیور محمد سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیمار بچے کو ہسپتال لے کر آ رہا تھا کہ ٹھیکیدار کے اہلکار نے رکشہ روک کر پرچی طلب کی جس پر میں نے اہلکار کو بتایا کہ بازار میں پرچی کی فیس ادا کر دی ہے اب دوبارہ پرچی کس بات کی اور اس بحث و تکرار میں دونوں آپس میں دست و گریبان ہو گئے اور اس دوران ٹھیکیدار کے اہلکار اور رکشا ڈرائیور کے ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔رکشا ڈرائیور محمد سفیر،نعمان اور نوید نے بتایا کہ ٹھیکیدار کے اہلکار نے اپنی ساتھیوں کے مدد سے ان پر تشدید کیا جبکہ اہلکار کا موقف تھا کہ اس نے ڈرائیور کو پرچی کاٹ کر دی تو اس نے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور گالیاں دینی شروع کر دیں جو جھگڑے کی وجہ بنی۔

Kallar Syedan; A row broke out between a rikshaw driver and transporter over fees at Kallar Syedan stop, in the incident four people were injured and taken to hospital.

گوہڑہ میں مولوی تصور حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوت عشائیہ

Reception held for members of municipality at the residence of Molvi Tasawar Hussain in village Gorra 

چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ہم نے تعمیر و ترقی کے لیے اپوزیشن کو بھی مساوی فنڈز دے کر احسن مثال قائم کی ہے ہم سب کا مقصد مقامی مسائل کو بتدریج کم کرنا ہے ۔گوہڑہ لنک روڈ کی تعمیر سے مقامی آبادی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب گوہڑہ میں مولوی تصور حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وائس چیئر مین چوہدری ضیارب حسین منہاس، چوہدری اخلاق حسین، ملک محمد زبیر،چیف آفیسر خالد رشید ،محمد اسلام عباسی، محمد ندیم، محمد حسنین کے علاوہ کمبیلی صادق ،موہڑہ کنیال، موہڑہ بنی والا کے وہ معززین بھی موجود تھے جنہوں نے سڑک کے لیے زمین عطیہ کی۔سڑک پر پندرہ لاکھ کی لاگت آئی ۔شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی ترقیاتی فنڈز موجود ہیں مگر انہیں خرچ کرنے کی اجازت نہیں مقامی کونسلر حاجی اخلاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک کے لیے زمین دینے پر مختلف دیہات کے لوگوں اور فنڈز کے اجرا پر شیخ عبدالقدو س اور دیگر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے اہلیان گوہڑہ کو رابطہ سڑک کی سہولت میسر آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے پاس فنڈز موجود ہیں حکومت کی جانب سے اجازت ملنے پر بقیہ سڑک کی بھی مرمت کریں گے ۔

کلر سیداں میں تجاوزات کے مسئلے پر انتظامیہ مخمصے کا شکار

Authorities upset about misleading report of  encroachment

کلر سیداں میں تجاوزات کے مسئلے پر انتظامیہ مخمصے کا شکار،تجاوزات کی موجودگی کے باوجود ڈپٹی کمشنر کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے مگر کلر سیداں میں شلغموں سے مٹی اتاری جا رہی ہے تجاوزات کی موجودگی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کو اس کی خبر نہیں دی جا رہی اور اس سلسلے میں بڑے بڑے لوگوں نے اتحاد قائم کر رکھا ہے جس کی بدولت ضلعی انتظامیہ کو اصل حقائق سے آگاہ ہی نہیں کیا جا رہا۔

چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کا دورہ مرید چوک مرغ فروش کو پانچ ہزار کا جرمانہ تنازعہ بن گیا

Municipality chief officers fine at Mureed chauk chicken seller becomes a controversy 

چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کا دورہ مرید چوک مرغ فروش کو پانچ ہزار کا جرمانہ تنازعہ بن گیا،مرغ فروش اور اس کے ساتھیوں نے بلدیہ کی کاروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ فلا ں فلاں مقامات پر تجاوزات موجود ہیں انہیں تو ختم نہیں کیا جا رہا غریب لوگوں کو تجاوزات کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے پانچ ہزار کا جرمانہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا جس پرانتظامیہ نے پسپائی اختیار کر کے جرمانے میں کمی کر کے ایک ہزار روپے کر دیا۔

 ٹریفک وارڈن عنصر قریشی کو شاندارکارکردگی کے اعتراف میں نقد انعام دینے کیساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ پیش

Traffic warden Ansar Qureshi awarded 

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک وارڈن عنصر قریشی کو شاندارکارکردگی کے اعتراف میں نقد انعام دینے کیساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن کی کلر سیداں میں تعیناتی کے دوران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر انہیں دوبارہ کلر سیداں میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 

سجاد اکبر عباسی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کلر سیداں میں ہیومن رائٹس کمیٹی قائم کر دی

Sajjad Akbar Abbassi establishes Human rights committee at Bar association Kallar Syedan

پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئر مین سجاد اکبر عباسی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کلر سیداں میں ہیومن رائٹس کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے چیئر مین چوہدری اسد الرحمان ہوں گے جبکہ اراکین میں ظفیر بھٹی ،نعمان ظفر، ریفانہ ملک، ناظمہ شاہین عباسی، محسن کیانی، عمر بھٹی، ملک رضوان، چوہدری مبشر سلیم اور ملک طاہر امین شامل ہیں۔

محلہ اکبری ڈھوک بھٹیاں میں محمد صدیق بھٹی تقدیر الہی سے وفات پاگے

M Saddique Bhatti passed away in Dhok Bhattian, Choa Khalsa 

Show More

Related Articles

Back to top button