DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Night service public facilities made at general post office Kahuta

جی پی او کہوٹہ میں عوامی سہولیات کے لیے نائٹ سروس کا افتتاح

جی پی او کہوٹہ میں عوامی سہولیات کے لیے نائٹ سروس کا افتتاح ۔نائٹ سروس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر اس سروس کا افتتاح کیا ۔ نائٹ سروس کے موقع پر جی پی او شام3بجے سے لے کررات 9بجے تک کام کر ے گا ۔ جس میں بجلی ، گیس ،ٹیلیفو ن کے بل ، رجسٹری ، پارسل کا کام ہو گا ۔ اس موقع پر انچارج جی پی او کہوٹہ تنویر مغل ، راجہ یاسر پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں ،راجہ تیمور اختر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینھتل ،راجہ راشد صحافی ، سید سخاوت حسین شاہ ، محمد فیاض وارثی، مسعود الرحمن ، اظہر اقبال ، حسن اختر ، شرافت محمود ،عبد الحمید ، اکرم علوی ،حاجی نثار اور دیگر موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مشتا ق حسین نقوی نے کہا کہ محکمہ پوسٹ سے میری دلی لگاو ہے میرا اس محکمے سے بہت واسطہ پڑا ہے انتہائی ایماندار عملہ ہے جو فرض شناسی سے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے مگر میں نے وہ کام ہمیشہ کیا ہے جس میں علاقے اور ملک کی فلاح ہو انشاء اللہ میری تمام خدمات محکمہ پوسٹ سروس کے لیے حاضر ہیں جہاں میری مدد کی ضرورت ہوگئی میں حاضر ہو ں گا ۔ آخر میں تمام مہمانوں کا کھانا بھی کھلایا گیا ۔

Kahuta; A Inauguration ceremony was held at Kahuta general post office, where night service will be made to the consumers. The night service will be made available from 3pm till 9pm. Guest of honour at the inauguration ceremony was Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi.

کہوٹہ میں تیسرے روز بھی تجاوازت کے خلاف آپریشن جاری رہا

Encroachment enforcement to remove at Kahuta bazaar runs in to 3rd day 

کہوٹہ میں تیسرے روز بھی تجاوازت کے خلاف آپریشن جاری رہا،سی او ملک الفت حسین کے زیر نگرانی مین بازار کہوٹہ،پنجاڑ چوک ،کلرچوک میں تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔اس موقع پر تحصیل میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی انکے ہمراہ تھا۔انہوں نے متعدہ کھوکھے،ہوٹلوں اور دکانواں کے سامنے غیر قانونی تجاوازت کو گرادیا۔اس سے قبل کہوٹہ تاجران نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات کو ہٹا دیا تھا ،جبکہ دوسری طرف کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی ٹوپی ڈرامہ ہے من پسند افراد کو رعایت دی جا رہی ہے۔یہاں بھی مامے چاچے کی سیاست چل رہی ہے غریب ریڑھی بانوں کا تنگ کیا جا رہا ہے ان کا فروٹ اور دیگر قیمتی اشیاء اٹھائی جا رہی ہیں جب بااثر افراد کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ آپریشن بلاتفریق کیا جائے۔ 

صاحبزاہ ساہیں رضوان فاروق طاہر سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف کو پاکستان عالمی مشائخ کونسل کی طرف سے انگلیڈکا صدر منتخب کیا گیا

Sain Rizwan Farooq Tahir of Siah Shareef appointed President Mushigh Council, UK

صاحبزاہ ساہیں رضوان فاروق طاہر سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف کو پاکستان عالمی مشائخ کونسل کی طرف سے انگلیڈکا صدر منتخب کیا گیا ۔صاحبزاہ ساہیں رضوان فاروق طاہرکو کہ کہوٹہ کے رہائشی ہے ہیں اور (UK) میں ان کی رہائش آستانہ عالیہ بولٹن ،گریٹرمانچسٹر یو۔کے میں ہے اور یہ دربار عالیہ سیاح شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین بھی ہیں ۔صاحبزاہ ساہیں رضوان فاروق طاہرکو پاکستان عالمی مشائخ کونسل کی طرف سے انگلیڈکا صدر منتخب ہونے پر تحصیل کہوٹہ کی مذہبی ، سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہے ان کو جو زمہ داری سونپی گئی ہے وہ احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button