DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public toilets at Kahuta bazaar shut down despite spending many lakh rps

کہوٹہ شہر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے گے عوامی بیت الخلا گزشتہ کئی ماہ سے بند کر دیئے گئے

کہوٹہ شہر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے گے عوامی بیت الخلا گزشتہ کئی ماہ سے بند کر دیئے گئے۔ جبکہ سلاٹر ہاؤس کہوٹہ شہر کے وسط میں ہونے سے اہلیان محلہ اور قریبی دکانداروں کاجینا محال ہو گیا ۔ہوٹلوں پر حفضان صحت کے اصولوں کے منافی باسی کھانوں کی مہنگے داموں فروخت اور سبزی پھل فروٹ کے من مانے ریٹ سے شہریوں کو لوٹا جانے لگا ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔تفصیل کے مطابق کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔شہرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔کلر چوک محکمہ ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے پُلی ٹوٹنے والی ہے ۔پورے آزاد کشمیر کے۔ آر۔ ایل اور کروٹ ڈیم کو جانے والے ہیوی ٹریلے یہاں ہی سے گزرتے ہیں ۔مگر کسی کو کوئی پروہ نہیں تبدیلی سرکار بھی خاموش ہے۔ پورے شہر میں سبزی منڈی کے پاس دو واش رومز بنائے گے تھے ۔جو کئی ماہ سے بند پڑے ہیں ۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آنے کے باجود پورے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ نالیان بند پڑی ہیں۔سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات کے باوجود باولے کتوں اور کرم زادہ کتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی۔ جبکہ سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے زمانے میں شروع کی گئی۔ 22کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج فنڈز میں طارق مرتضیٰ کی نظا مت کے بعد کروڑوں کی کرپشن کی گئی۔ کہوٹہ کے شہری آج بھی نالے کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔جبکہ سوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں ۔شہریوں معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا۔ کہ کہوٹہ شہر میں مسائل فوری حل کیے جائیں ۔اور واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کی شفاف انکوائری کی جائے۔

Kahuta; Despite spending many lakh rupees the public toilets in Kahuta bazaar have been shut down causing serious problems for local shoppers and traders. Kahuta region also suffering lack of sewerage system as well as water supply. The local authorities are asked to take notice of the situation.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button