AJKDailyNewsHeadline

Chakswari; Thousands benefit from Al Fallah society Aiser Pind Kallan organised free eye camp

الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام منعقدہ چوتھے فری آئی کیمپ سے سینکڑوں مریض مستفیدہوئے

الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے صدرچودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی نے کہاکہ الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام منعقدہ چوتھے فری آئی کیمپ سے سینکڑوں مریض مستفیدہوئے ۔ فری آئی کیمپ میں500سے زائدمریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیاگیا۔مریضوں میں مفت ادویات اورعینکیں تقسیم کی گئیں ۔59مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویزکیے گئے جوالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی میں مفت کرائے جائیں گے۔الفلاح سوسائٹی ایسرنے مخیرشخصیات کے تعاون سے فری آئی کیمپ کاانعقادکیا۔ الفلاح سوسائٹی کی تمام فلاحی سرگرمیا ں مخیرشخصیات کی مرہون منت ہیں ۔فری آئی کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کی ٹیم ڈاکٹرعنبرین ،ڈاکٹراقراء ،ڈاکٹرمقدسہ ،ڈاکٹرندیم ،ڈاکٹرنعمان ،شاکرعلی ،محسن علی نے فیلڈمنیجرراجہ راحیل کی قیادت میں مریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیاجن کے شکرگزارہیں ۔کیمپ میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے رضائے الٰہی کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کی ۔محکمہ صحت کے افسران اوربنیادی مرکز صحت ایسر کے عملہ کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنھوں نے فری آئی کیمپ کے انعقادکے لیے معاونت کی ۔سیاسی سماجی تاجرصحافتی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں ، مخیرشخصیات نے فری آئی کیمپ کادورہ کرکے الفلاح سوسائٹی کے عہدیداران وممبران کی حوصلہ افزائی کی ان کابھی شکریہ اداکرتے ہیں ۔ الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں ادارہ خدمت خلق ہے اورگزشتہ اٹھارہ سال سے علاقہ سے غربت جہالت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔آئندہ ماہ غریب طلبہ طالبات میں یونیفارم تقسیم کریں گے ۔ غریب طلبہ طالبات کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے برطانیہ سے میڈیانمائندگان سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی نے کیمپ کے انعقادکے لیے بہترین انتظامات پرقائمقام صدرمحمدنصیر،چودھری محمدقربان ،فاروق احمدندیم چودھری عبدالقیوم ، شہزاداحمدرضوی ،محمدیعقوب انصاری ،حافظ عابدحسین ،چےئرمین چودھری برکت حسین، ماسٹرالطاف حسین، محمدرشیدچودھری ،امجدمحمودانجم،محمدمحفوظ کھوکھر ،چودھری گلزارحسین ،امجدمحمودانجم،شعیب محمودغزالی اوردیگرعہدیداران وممبران کوبھی مبارکبادپیش کی 

Chakswari; A Free eye camp was organised in village Pind Kallan, where 500 patients were seen by the medical team, 29 patients will be given free further treatment at Al Fallah hospital in Rawalpindi. Al Fallah society Aiser Pind Kallan President Ch Zulfiqar Matailvi told pothwar.com, thousands of eye patients have benefited from society’s charity work.

پرامن احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرنے پرشکریہ

Peaceful protesters thanked by Ch M saeed Alam 

چودھری محمدسعیدعالم صدر آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے آزادکشمیر بھر کے اساتذہ کااحتجاجی تحریک کے حوالے سے آزادکشمیر کے ضلعی ھیڈکوارٹرز میں منعقدہ پرامن احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے اساتذہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 18 اکتوبرکوضلعی ہیڈکوارٹرمظفرآباد ک�آ �آخری پرامن احتجاجی مظاہر ے میں جوق د رجوق شرکت کریں اورحکومتی بے حسی اور بیوروکریسی کی سردمہری اوربدنیتی کے خلاف بھرپورپرامن احتجاج کرکے یہ ثابت کردیں کہ وہ اپنے مطالبات کی منطوری تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ اپنے فوری حل طلب مسائل کے حل کے لئے اپناپرامن احتجاج 18اکتوبرتک جاری رکھیں گے اس کے بعدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گااگرحکومتی بے حسی اوربیوروکریسی کی سردمہری جاری رہی تواساتذہ کاپرامن احتجاج مکمل تعلیمی بائیکاٹ میں بدل سکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاہے چودھری محمدسعیدعالم ضلعی صدر نے کہاکہ آزادکشمیرکے اساتذہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں بہترین اصلاحات کے لئے محکمہ کے اندرسے سیکرٹر ی تعلیم کی تعیناتی انتظامی اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہرتین ماہ میں سینئرمدرسین کی کنفرمیشن اورٹائم اسکیل کابروقت اجلاس منعقدکرنے ٹائم اسکیل کے لئے بوقت نفاذ ٹائم اسکیل پالیسی طے شدہ 60فی صدنتائج مجموعی شمارکرنے ٹیچرفاؤنڈیشن کے معاملات کاحل ٹیلنٹ سکالرشپ کی رقم میں اضافہ ایچ بی اے کی گرانٹ میں بلحاظ ملازمین اضافہ محکمہ تعلیم میں دوسرے محکموں کی مداخلت کاسلسلہ بندکیاجائے اوراس ضمن میں جاری شدہ فرمان حکومت کی منسوخی بہبودفنڈزجریدہ کے پیکیج کااجراء اورچی پی ایف کی درگزاری پرائمری مدرسین کی جبری ریٹائرمنٹ بندکی جائے کنوینس الاؤنس کی کٹوتی تحت قواعدنہیں بنتی حکومت عدالتی کیس واپس لینے کی منظوری سنیارٹی فہارس کوٹہ برائے ترقیابی مدرسین کوتحت قواعدمرتب کیاجائے کیونکہ فردواحد کی زبان قانون کادرجہ نہیں رکھتی نیز ترقیابی کاکوٹہ مقرر کیاجائے قواعدمجریہ 2016ء اور2018ء میں کی گئی ناانصافیوں کاازالہ کیاجائے اوران قواعدکے تحت پرائمری جونےئرسینئر(جملہ کیڈرز)کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس کاازالہ کیاجائے پرائمری مدرسین کوبنیادی پے سکیل بی14جونےئرمدرسین کوپے سکیل 16 اورسینئرمدرسین کوپے سکیل 17دیاجائے سمیت دیگرمطالبات کے حل تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے انہوں نے آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی صدر سردارعارف شاہین کوبہترین قائدانہ صلاحیتوں اوراساتذہ کے حقوق کے تحفظ اورحصول کے لئے قابل فخرکرداراداکرنے پرخراج تحسین پیش کیااورانہیں آزادکشمیربھرکے اساتذہ کی جانب سے مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے حکم کے منتظرہیں اور اساتذہ کے مفاد اوران کے حقوق کے تحفظ اورحصول کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے کے لئے تیارہیں 

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں شہدائے زلزلہ 08 اکتوبر 2005کے سلسلہ میں ایک تقریب

Remembrance day held for Oct 8th earthquake disaster at Khadam Abbad school

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں شہدائے زلزلہ 08 اکتوبر 2005کے سلسلہ میں ایک تقریب زیر صدارت عبدالسلام مرزا منعقد ہوئی تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ ہذا کے معلم عبدالمالک نے سرانجام دیے تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت پیش کی گئی جس کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا گیا سانحہ 08 اکتوبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر معلم محمد مشتاق نے کہاکہ سانحہ 08 اکتوبر 2005 کو آزادکشمیر میں قیامت صغرہ برپا ہوئی چند ہی سیکنڈوں میں آزادکشمیر کے بہت سے اضلاع جن میں باغ، مظفر آباد اور راولاکوٹ سمیت دیگر ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے محمد بنارس سینئر معلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ 08 اکتوبر آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن سینکڑوں بچے اپنے والدین کی شفقت سے محروم ہو گئے جبکہ ہزاروں طلباء اپنے والدین سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے 08 اکتوبر ایک ہولناک دن تھا اس موقع پر تقریب سے صدرمعلم ادارہ ہذا عبدالسلام مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہاسانحہ 08 اکتوبر ایک قدرتی آفت تھی جس میں لاکھوں عمارتیں بھی تباہ ہوئی اور ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے اس دوران سانحہ میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر جلد از جلد کی جائے تاکہ شہدائے 08 اکتوبر کے بچے اپنی تعلیم کو احسن طریقہ سے جاری رکھ سکیں۔ماسٹرعطاء الرحمن ، ماسٹر عبدالباسط سمیت دیگر مقررنین نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب میں جملہ اسٹاف و طلبہ کی بڑی تعداد شامل تھی۔تقریب کے اختتام پر اداہ ہذا کے قاری محمد رفیق نے شہدائے سانحہ 08 اکتوبر اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کرائی۔

ایس ایچ او چوہدری شہزاد کی منشیات فروش کے خلاف شاندار کاروائی

146 Bottles of alcohol seized by Police in village Arra Jattan, Dadyal

ڈی ایس پی میرپور سید ریاض بخاری کی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب کی زیر نگرانی ایس ایچ او چوہدری شہزاد کی منشیات فروش کے خلاف شاندار کاروائی کرتے ہو ئے بھاری مقدار میں شراب برآمد ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق راولپنڈٖی سے ڈڈیال لارہے تھے شہزاد ولد شوکت قدیر ،رمضان احسن ولد عجازسکنہ آڑہ جٹاں سے 146بوتل شراب اعلی کوالٹی کاروائی میں ایس ایچ او چوہدری شہزادہمراہ نفری ڈی ایف سی نصیب ،تفتیشی افسران چوہدری محمداقبال،طاہر محمود نے ملزمان سے 146بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا مزید انکشافات کی توقع کی جارہے ہے

راجہ انعام اللہ کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے با ر الیکشن میں بھاری اکثریت سے صدر منتحب

Raja Inam Ul Haq elected President Bar election at Azad Kashmir supreme court 

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیرنے راجہ انعام اللہ کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے با ر الیکشن میں بھاری اکثریت سے صدر منتحب ہو نے پر مبار ک باد پیش کی اور کہا کہ وہ غریب عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کوانصافراہم کرنے میں مدد کریں گے 

چوہدری نیازاحمد نمبردار کی وفات پر گہرے افسوس کااظہار

Condolences on death of Ch niaz Ahmed Nambardar 

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر نے رڑہ اسلام گڑھ جاکر چوہدری محمد ابرار نیاز ایڈووکیٹ کے والد محترم چوہدری نیازاحمد نمبردار کی وفات پر گہرے افسوس کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ نمبردار نیازاحمد ڈہرہ نمبردارں ایک عظیم اور غریب پرور شحضیت تھے انہوں نے اپنی زندگی میں غریبوں کی حمایت کرتے ہو ئے گزاری ان کی وفات سے ضلع میرپور کی ایک اہم شخضیت ہم سے جد ہو گی جس کا ازلہ کبھی نہیں پورا ہو گا وہ قائد جموریت مشیر وزایراعظم پاکستان چوہدری نور حسین مرحوم کے ساتھ تھے ساری زندگی اپنوں نے وفا کی اور کبھی اپنے سے دور نہ ہو ئے تحریک انصاف کو ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو اہے وہ پورا کر نے میں اپنا وقت صرف کریں گے اپنے باپ کی روش شمع کو بجھنے نہیں دیں گے  

Show More

Related Articles

Back to top button