AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Ch M Akhtar of (KORT) trust announces to open university

کشمیرآرفنزریلیف ٹرسٹ کے چےئرمین چودھری محمداختر نے غریبوں یتیموں کے لیے یونیورسٹی قائم کرنے کااعلان

کشمیرآرفنزریلیف ٹرسٹکے چےئرمین چودھری محمداختر نے غریبوں یتیموں کے لیے یونیورسٹی قائم کرنے کااعلان کیا۔چودھری محمداخترنے کہاکہ میں نے اپنی زندگی یتیموں کے لیے وقف کررکھی ہے ۔ رب سے جوعدہ کیاتھاوہ نبھارہاہوں ۔کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیرمیراخواب تھاجوپوراہوچکاہے ۔ آئندہ چند ماہ میں بچوں کے ہاسٹل کی عمارت بھی مکمل ہو جائے گی۔ یتیموں کے گھر کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیرکاادارہ کیامجھے کوئی نہیں جانتاتھااس وقت کی حکومت نے مجھ پراعتمادکیامجھے پہاڑکی شکل میں زمین کاٹکڑادیا۔اللہ تعالیٰ کانام لیکرکام شروع کیا۔ جنھوں نے مجھے عطیات دئیے ان کی نیت ٹھیک اورمال حلال کاتھا۔ میری نیت بھی ٹھیک دی رب نے فضل وکرم کیا۔ جنوبی ایشاکایتیموں کاسب سے بڑاگھرکورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس تعمیرہوگیا۔غریبوں یتیموں کے لیے بڑی یونیورسٹی تعمیرکریں گے۔مجھے اپنے رب پرپورایقین ہے جواسباب پیداکرے گا۔ کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس میری بہادری نہیں ۔ سب اللہ تعالیٰ کافضل وکرم، بھائیوں کی دعاؤں اور تعاون سے ممکن ہوا۔کورٹ کے عطیات سے ایک پائی بھی اپنی ذات پرخرچ نہیں کی میں نے عبادت سمجھ کرکام کیا۔ کورٹ میری ملکیت نہیں بلکہ کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس عوام کاہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری کے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

Chakswari; Ch Mohammad Akhtar a well known social worker from UK, who has successfully achieved KORT Kashmir Orphan trust has announced to open a university.

Ch Mohammad Akhtar said we have completed the building and the project of Kashmir Orphan trust and it is time now that all those poor and orphan should have facilities of a university. Ch Mohammad Akhtar made the university announcement while meeting with journalist in Chakswari.

حکومتیں بدلتی رہیں متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل نہ ہوسکا

Government fails to implement Mangla dam settlements issue 

حکومتیں بدلتی رہیں متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل نہ ہوسکاموجودہ حکومت کابھی متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل کے لیے عدم دلچسپی کامظاہرہ ذیلی کنبہ جات کے لیے ایوارڈ رقبہ کامالکان کومعاوضہ بھی نہیں مل سکا واپڈابے لگام روشن خوشحال پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے متاثرین منگلاڈیم تاحال بنیادی حقوق سے محروم پندرہ (15)سال سے زائدطویل عرصہ گزرنے کے باوجودمتاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل نہیں ہوسکا۔متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔چودھری عبدالمجیدنے پانچ سالہ دورحکومت میں متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل کرنے کے وعدے اعلانات کرتے رہے جوایفاء نہ ہوئے ۔راجہ محمدفاروق حیدرخان بطوراپوزیشن لیڈربھی اعلان کرتے رہے کہ مسلم لیگ(ن) اقتدارمیں آکرمتاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل کرے گی مگروزیراعظم بننے کے بعدراجہ محمدفاروق حیدرخان متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل کرانابھول گئے۔حکومت قائم ہوئے دوسال بیت چکے ہیں مگرتاحال متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل طلب ہے ۔متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کے لیے ضلع میرپور(میرپور، اسلام گڑھ ،چکسواری ،ڈڈیال)میں ہزاروں کنال رقبہ ایوارڈکیاگیا۔ایوارڈرقبہ پرہرقسم کی تعمیرپرپابندی عائدہے ۔ دس سال قبل ایوارڈہونے والے رقبہ جات کومالکان کومعاوضہ بھی نہیں دیاجارہاہے ۔متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ جوں کاتوں ہے ۔ متاثرین منگلاڈیم پریشان ہیں ۔واپڈامنگلاڈیم میں پانی کی سطح بلندکرنے کے بعدمتاثرین منگلاڈیم کومسائل کے بھنورمیں چھوڑکرفرارہوچکاہے ۔ روشن خوشحال پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے متاثرین منگلاڈیم تاحال بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔متاثرین منگلاڈیم نے وفاقی حکومت ، آزادحکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ جلدازجلدحل کیاجائے

چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان بھرتی کرنے کے بجائے باغ سے لائبریرین تعینات

Chakswari college deplored for not appointing local librarian 

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی چکسواری دشمنی کی ایک اورمثال قائم چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان بھرتی کرنے کے بجائے باغ سے لائبریرین تعینات چکسواری کے نوجوانوں کی حق تلفی عوام سراپااحتجاج چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان بھرتی کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری میں دوسال قبل بوجہ ریٹائرمنٹ لائبریرین کی آسامی خالی ہوئی ۔لائبریرین کی خالی آسامی پربھرتی کے لیے ٹیسٹ وانٹرویوہوئے جس میں مقامی نوجوان بھی شامل ہوئے ۔ چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان بھرتی کرنے کے بجائے باغ سے لائبریرین تعینات کردیاگیا۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ چکسواری کالج میں تعینات ہونے والے لائبریرین ایڈہاک (عارضی)تعینات ہیں۔ چکسواری کے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی پر عوام سراپااحتجاج ہیں ۔چکسواری کے عوامی حلقو ں نے مطالبہ کیاکہ چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان بھرتی کیاجائے۔ چکسواری کالج میں لائبریرین کی خالی آسامی پرمقامی نوجوان کاحق ہے

واپڈا ایم ڈی اے کا آپس میں لین دین پر جھگڑا ،عوام ادائیگی رقم کے باوجود ذلیل و خوار

Public still suffer after paying bills due to feud with WAPDA MDA 

واپڈا ایم ڈی اے کا آپس میں لین دین پر جھگڑا ،عوام ادائیگی رقم کے باوجود ذلیل و خوار، تفصیلات کے مطابق M D A میرپورنے تقریبا 25 سال قبل میرپور کے رہائشیوں کے لیے سیکٹر F –  رہائشی سکیم الاٹ کی اور بعدازاں اس سکیم پر عوام الناس سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے پلاٹوں کی قیمت وصول کی جبکہ موقع پر اس سیکٹر میں سڑکوں کی تعمیر بھی کر دی لیکن بنیادی سہولات جن میں پانی، بجلی اور سیورج کا نظام فراہم نہ کیا اس سکیم پر واپڈا نے ایم ڈی اے کی طرف سے الاٹ شدہ پلاٹوں کے مالکان نے جب اپنے پلاٹوں پر تعمیرات شروع کیں تو رکاوٹیں پیداکرنا شروع کردیں جبکہ الاٹی حضرات کو مختلف مقدامات میں ملوث کرکے ان کی تعمیرات کو بند کرانا شروع کردیا اس پر واپڈا اہلکاران کا موقف ہے کہ ایم ڈی اے نے اس زمین کی قیمت کی مد میں واپڈا کو ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے عوام ان الاٹ شدہ پلاٹوں پر تعمیرات نہیں سکتے دوسری طرف ایم ڈی اے الاٹی حضرات سے پلاٹوں کی قیمت وصولی کے ساتھ ،چاردیواری، اجازت نامہ کی مد میں باقاعدہ فیسیں وصول کررہا ہے مگر واپڈا کے ساتھ لین دین کے معاملات میں لیت و لعل کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس سے الاٹی حضرت شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں ان میں سے بعض ذہنی مریض بن گئے ہیں ایم ڈی اے کے احکام سے مطالبہ ہے کہ عوام الناس کے مفاد اور اپنی الاٹ کی ہوئی سکیم F – 3 پارٹ ( v ) کے معاملات یکسو کرنے کے لیے اور موقع پر ترقیابی کاموں کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کر ئے تاکہ مفاد عامہ کا یہ یرینہ مسلہ حل ہوسکے الاٹی حضرات کی طرف سے وزیراعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ ہے کہ سیکٹر F/3 پارٹ (v) کے پریشان حال لوگوں داد رسی کرتے ہوئے واپڈا اور ایم ڈی اے کے درمیان پیسنے والے لوگوں کو بچائیں۔

تحصیلداد حماد بشیر کا تجاوزات اور تھڑا مافیا کے خلاف کاروائی

Tehsildar Hamad Bashir takes action against encroachment

تعزیت

تحریک انصاف آزادکشمیرکے چیف آرگنائزرچودھری ظفرانورنے حلقہ نمبر۲چکسواری کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت نمبردارنیازعلی کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیاانھوں نے نمبردارابرارنیازایڈووکیٹ ، جبارنیازسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیاوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے امین

مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ نمبردارنیازعلی کی وفات سے ہمدردمخلص دوست سے محروم ہوگئے ۔ہردلعزیزشخصیت نمبردارنیازعلی سے طویل رفاقت رہی ۔نمبردارنیازہرمحفل کی رونق وجان تھے۔ نمبردارنیازعلی کی اچانک وفات سے شدیدصدمہ پہنچا۔ سوگوارخاندان کے غم میں برابرشریک ہوں ۔انھوں نے نمبردارنیازعلی کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے امین

Picture of the day   12/10/2018      Kashmir orphan trust building

Show More

Related Articles

Back to top button