DailyNewsKallar Syedan

Farewell party held for retiring principal and head teachers at Kahuta, Rawat and Gujar Khan area

کہوٹہ ،گوجرخان، روات اور ملحقہ علاقوں سے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز کے اعزا ز میں الوداعی تقریب

کہوٹہ ،گوجرخان، روات اور ملحقہ علاقوں سے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز کے اعزا ز میں الوداعی تقریب گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ریاض احمد ساہی مہمان خصوصی تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کا تجربہ اور خدمات دوسروں کے لیے مشعل راہ کا درجہ رکھتی ہیں جس سے عزم و عمل اور جہد مسلسل کا جذبہ فروغ پاتا ہے ۔فرائض منصبی کی کامل دیانتداری سے بجاآوری نہ صرف قلبی اطمینان بلکہ منصبی وقار کا بھی ذریعہ بنتی ہے ۔پرنسپل مدرسہ ڈاکٹر رافعیہ زریں بخاری نے ملازمت پوری کرنے والوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ریٹائر ہونے والے پرنسپل ایم سی سکول گوجرخان ڈاکٹر تسلیم الطاف،پرنسپل سیکنڈری سکول کہوٹہ ناظم قمر،ہیڈ ماسٹر موہڑہ دروغاں قاضی حماد یاسر، ہیڈ مسٹرز دوبیرن کلاں شاہد یاسمین ،روبینہ اختر نے بھی خطاب کیا۔

Kahuta; A Farewell party held for retiring principal and head teachers at Kahuta, Rawat and Gujar Khan area, amongst those who retired were, Dr Tasleem Altaf (MC School, Gujar Khan), Nazam Qamar ( Principal sec school Kahuta),  Qazi Hamad (Morra Doragha) and Shahid Tasmeen ( Doberan Kallan).

یہاں انصاف کا معیار دہراہے انصاف کے نام پر انصاف کا ہی قتل کر دیا جاتا ہے,قمر الاسلام راجہ

No justice, You are killed on the name of justice, Qamar Ul Islam Raja

صاف پانی کیس میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ یہاں انصاف کا معیار دہراہے انصاف کے نام پر انصاف کا ہی قتل کر دیا جاتا ہے اور معمار کو بھی دیوار میں چن دیا جاتا ہے ۔تمام الزامات بے بنیاد ہیں انہیں مسترد کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر ہمارے نمائندے اکرام الحق قریشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ساری زندگی دیانتداری میں بسر کی ۔صاف پانی پروجیکٹ میں اکیس ارکان پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹر تھا جس کے بارہ ارکان صوبائی اسمبلی کے ممبر تھے مگر گرفتاری صرف میری کی گئی کیونکہ میں نے گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ لے کر بڑے جرم کا ارتکاب کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی آج بھی جنوبی پنجاب کے ان علاقوں کے پانچ لاکھ لوگ استعمال کر رہے ہیں جہاں پر وہ زہر ملا پانی پینے پر مجبور تھے ،کہا جاتا ہے کہ کسی کو ایک بوند بھی صاف پانی میسر نہ آیا یہ باتیں کہنے والے رحیم یار خان اور بہاولپور جا کر دیکھ لیں کہ لاکھوں لوگ بین الاقوامی معیار کا صاف پانی پی رہے ہیں جس کا سارا کریڈٹ میاں شہباز شریف کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے انہیں گرفتاری سے چار روز قبل بے گناہی کا تحریری سرٹریفیکیٹ جاری کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 59پی پی 10سے میری نامزدگی سنگین جرم بن گیا اور مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا۔میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا قید و بند کی صعوبتیں نواز شریف اور شہباز شریف سے میرا رشتہ کمزور نہیں کر سکتیں۔مجھے جس شخص کو واک اوور دینے کے لیے جیل میں ڈالا گیا وہ بھی مکافات عمل کا شکار ہو گیا،تاریخ اپنے فیصلے خود بناتی ہے آنے والا وقت بہت سے رازوں سے پردہ اٹھائے گا اور الزام لگانے والے منہ چھپاتے پھریں گے ۔

کلر سیداں شہر میں محکمہ مال کی جانب سے تجاوزات کی نشاندہی ہونے پر متاثرین اور عمائدین پی ٹی آئی کے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے پاس پہنچ گئے

Raja Sagheer Ahmed contacted revenue dept on encroachment in Kallar

کلر سیداں شہر میں محکمہ مال کی جانب سے تجاوزات کی نشاندہی ہونے پر متاثرین اور عمائدین پی ٹی آئی کے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے پاس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ مال نے ناپ تول کرنے کے بعد قرار دیا کہ پنڈی چوآروڈ سے مین بازار میں تجاوزا ت موجود ہیں جن میں تین منزلہ عمارتیں بھی شامل ہیں یہ تجاوزات 12فٹ سے لے کر 3فٹ تک کشادہ ہیں محکمہ مال کی اس رپورٹ کو حتمی کاروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیا گیا جس کے بعد متاثرین نے رکن بلدیہ لطیف بھٹی، چوہدری جبار ، چوہدری نعیم بنارس کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان سے مدد کی درخواست کی۔انہوں نے کوئی بھی ٹھوس یقین دھانی کرانے کے بجائے صرف اتنا کہا کہ وہ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کریں گے اور ان کے جواب سے انہیں مطلع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفد میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن یا رہنما شامل نہیں تھا۔

موٹر سائیکل چلانے کے دوران مرگی کا دورہ پڑنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

Khalid Mahmood dies after having fits while riding his motorbike 

موٹر سائیکل چلانے کے دوران مرگی کا دورہ پڑنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ خالد محمود سکنہ مرید کلر سیداں جو اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب آ رہا تھا کہ مرید چوک کے قریب مرگی کا دورہ پڑنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا جس کے نتیجہ میں اسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر کا تبادلہ

Assistant commissioner Kallar Syedan transferred 

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر کا تبادلہ بطور اے سی نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کر دیا گیا، یہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران لاہور سے کلر سیداں آئے تھے مقامی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ہے ۔

کلرسیداں کے نیوز ایجنٹ کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Kallar Syedan newsagent robbed by armed men

کلرسیداں کے نیوز ایجنٹ کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، محمدندیم حسب معمول صبح ساڑھے چار بجے اخبار مارکیٹ جارہے تھے کہ موتی محل کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ پر اخبار فروش یونین راولپنڈی اور کلرسیداں کے رہنماؤں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ابھی سردیوں کی آمد ہوئی ہے ڈاکوؤں نے اخبار فروشوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان وارداتوں کو فوری نوٹس لیا جائے اور اخبار فروشوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

کلرسیداں کی نونہار طالبہ جائشہ بتول نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 436نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کی

Jaisha Batool achieves 1st position in Kallar Syedan 

کلرسیداں کی نونہار طالبہ جائشہ بتول نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 436نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس سے قبل 8thکلاس میں ٹاپ کیا اور 9thاور 10thمیں بھی تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔ یاد رہے جائشہ بتول ماسٹر محمد یونس کی نواسی ، مس بشریٰ افزا اور مس ثروت تحسین کی بھانجی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button