AJKDailyNews

Teachers demand scale up grades in AJK

پاکستان کی طرح آزادکشمیر کے اساتذہ کے سکیلز اپ گریڈ کیے جائیں

پاکستان کی طرح آزادکشمیر کے اساتذہ کے سکیلز اپ گریڈ کیے جائیں ان خیالات کا اظہار قاری حفیظ ڈویژنل صدرمیرپور ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے سکیلز کی اپ گریڈیشن نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے پنجاب اور گلگت بلتسان میں پرائمری مدرس B – 14 ،جونیئر B – 9 اورسینئر B – 16 سکیل لے رہے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں پرائمری مدرسین B – 14 ، جونیئر B – 9 اور سینئر B – 16 دیے جارہے ہیں جبکہ تعیناتی کے لیے تعلیمی قابلیت پرائمری مدرس کے لیے بی اے، بی ایڈ، جونیئر مدرس کے لیے ایم اے، بی ایڈ جبکہ سینئر کے لیے ایم اے ایڈ ہونا لازمی ہے حکومت کی محکمہ تعلیم پر عدم دلچسپی کے باعث پورے آزادکشمیر میں اساتذہ کی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی نظام مکمل فلاپ ہو گیاہے ہائی سکولز میں پانچ ،پانچ چھ چھ آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ مڈل اور پرائمری سکولوں کی سٹاف کے حوالے سے حالت قابل رحم ہے جہاں پر ایک ایک دو دومعلم چھ چھ کلاسوں کوپڑھا رہے ہیں قاری حفیظ الرحمن نے کہاکہ ارباب اختیار ستو پی کر سورہے ہیں انہیں تعلیم کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں ہے یہ لوگ صرف ہوائی دعوے کررہے ہیں عملی طور پر کچھ بھی نہیں کررہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں گورنمنٹ آزادکشمیر اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کرائے اور آزادکشمیر بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کرے اور سنیارٹی لسٹ کے مطابق پرائمری سے جونیئر، جونیئر سے سینئر پرموشن کو جلداز جلد یقینی بنائے قاری حفیظ ڈویژنل صدرمیرپور ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیرنے کہاکہ اساتذہ آزادکشمیر کے جائز مطالبات کو حل کرنے میں حکومت وقت اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر اساتذہ کا احتجاجی پروگرام جاری رہے گا ۔

قیامت خیززلزلہ کے شہداکی تیرھویں برسی کے موقع پر آزاد کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح ڈڈیال میں بھی قرآنی اور دعائیہ تقربیات

Memorial held for Oct 8th earthquake victims 

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
8اکتوبر 2005کے قیامت خیززلزلہ کے شہداکی تیرھویں برسی کے موقع پر آزاد کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح ڈڈیال میں بھی قرآنی اور دعائیہ تقربیات واستفار کی محافل کا نعقاد کیاگیا مختلف مساجد ڈڈیال شہر سیاکھ ،خادم آباد ،چھتروہ،رٹہ سورکھی،کھٹاڑ،رائے پور ،انب بہاری ،اور دیگر مٖضافاتی علاقوں کے 
مساجد میں صبح نماز فجرکے قرآن خوانی ،اور زلزلہ میں شہیدہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے تقربیات کا انعقاد کیا گیا مرکزاہلسنت جامع مسجد حنفیہ ڈڈیال میں قرآن خوانی کے بعد الحاج جمیل اقبال ملک صدر اہلسنت زیر صدارت تقریب منعقد ہو ئی جس میں علماء کرام جفاظ،تاجروں ،سرکاری ملازمین طلبہ مغرزین شہر اور مختلف شعبہ ھائے زندگی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی تقریب سے مفتی زاہد اقبال ،ایڈمنسٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد ں نذیر ،علامہ معروف رشید،صدر انجمن تاجران انوار لطیف ڈار ،شاہد چوہدری ،ظہور رشید ،نے بھی خطاب کیا مفتی زاہداقبال نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ والدین اور اساتذہ کرام کے نافرمان بھی عذاب الہی سے دوچار ہونگے الہذاان کے ادب واخترام کاخیال رکھا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا کہ زلزلے ودیگر آفات سماوی ہمارے گناہوں اور جرائم کی وجہ سے آتے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر محمداسحاق سنےئر صحافی ،نے پاکستان وآزاد کشمیر میں آنے والے زلزلوں کی تفصیلات ونقضان کا تفصیلی تجریزپیش کیا آخرمیں شہدازلزلہ کی مغفروت مقبوضہ کی آزادی پاکستان کی سلامتی شہدا ء کی درجات کی بلندی اور مسلح افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی

چودھری محمدصدیق کوگزشتہ روزمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

Ch M Saddique passed away in Dhok Muqaddam Bahadur

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چودھری وسیم حنیف چودھری توقیر حنیف کے والدمحترم اور چکسواری پریس کلب چکسواری کے نائب صداورچکسواری میں نوائے وقت کے نمائندے چودھری معظم علی کے سسر چودھری چودھری محمدصدیق کوگزشتہ روزمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوطویل علالت کے بعدڈھانگری بہادرڈھوک مقدم بہادر میں وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ اندراڑشریف جنازہ گاہ میں اداکی گئی نمازجناز ہ عالمی مبلغ اسلام مولاناپیر محمدحبیب ا لرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں پریس کلب چکسواری کے صدر عنصر محمودغزالی سابق صدر محمدرفیق بھٹی سابق صدر یاسر ممتاز چودھری سابق صدر افراز محمودراجہ محمدتا ج جالب حاجی خالدداد سابق ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی چکسواری سابق کونسلرحاجی چودھری محمدنذیربٹالوی چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ سہیل احمدخان حاجی چودھری محمدسلیم صدر چودھری بشارت حسین آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل چودھری غضنفراقبال ڈاکٹرچودھری محمدفاروق منشی چودھری عبدالرشیدچودھری پرویزاقبال خواجہ کرامت حسین حاجی محبو ب الرحمن انجم چودھری محمدشمید چودھری محمدشکیل سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی 

Show More

Related Articles

Back to top button