DailyNewsKallar Syedan

Ch Ghalib Hussain of Japan donate sewing machines for 200 women

عزم نو ویلفےئرٹرسٹ جاپان کی کم عرصے میں پسماندہ علاقے میں بہترین کارکردگی،دو سو خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم ہو چکی ہیں

بناہل کلر سیداں،عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سکینہ بی بی ووکیشنل سنٹر جس کی بنیاد چےئرمین چوہدری غالب حسین اور ان کے خاندان نے رکھی،یہ خاندان مقامی سطح پر انتہائی اہم رول ادا کر رہا ہے،یہاں پر خواتین کو تین ماہ کا مفت کورس جس میں کپڑوں کی سلائی شامل ہے کرایا جاتا ہے،کورس مکمل کرنے کے بعد کورس میں شامل تمام خواتین کو سلائی مشین مفت دی جاتی ہے،اب تک دو سو خواتین یہاں سے سلائی کا کام سیکھ چکی ہیں اور ان تمام کو سلائی مشینیں دی جا چکی ہیں،اس سلسلے میں تقرین منعقد کی گئی جس میں تیس خواتین کو سلائی مشینوں سمیت سرٹیفیکٹ بھی دئیے گئے،اس موقع پر چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ جاپان چوہدری غالب حسین،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سماجی شخصیت ملک قمر سلیم نلہ مسلماناں،چوہدری آصف حسین جاپان،ماسٹر ملک محمد اشفاق،ڈاکٹر ربنواز راجہ،ماسٹر چوہدری ہارون رشید،ماموں لیاقت بھٹی،پرویز اختر بھٹی،سابق ہیڈ ماسٹر محمد یاسین،ڈاکٹر محمود پرتگال،راجہ طاہر،چوہدری اظہر،چوہدری الطاف سمیت معززین نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں چوہدری غالب حسین نے سلائی میں کامیابی پر خواتین کو مبارک باد دی ۔

Kallar Syedan; Social worker Ch Ghalib Hussain of Japan donated 200 sewing machines through his charity Sakina Bibi vocational centre. For more please watch video above…

Show More

Related Articles

Back to top button