DailyNewsOverseas news

Norway; Bazme Naqshband hold annual urs Mubarak in Oslo

بزم نقشبند اوسلو میں جلسہ شہادت امام حسین علیہ السلام او پیر سید غلام جعفر شاہ کے سالانہ عرس کی روحانی تقریب کا انعقاد

بزم نقشبند اوسلو کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ شہادت امام حسینؓ اور پیر سید غلام جعفر شاہ کی چوتھی سالانہ برسی منعقد کی گئی جس میں اوسلو اور گردنواح سے اہل اسلام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی برطانیہ کے نامور عالم دین مفتی محمدسعید احمد مجددی تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں مفتی محمد زبیر تبسم اور علامہ قاری نور علی سیالوی شامل ہیں۔اس روحانی اجتماع کا آغاز قاری ذوالنورین اسلم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ اور بارگاہ امام حسینؓ میں منقبت پیش کرنے کی سعادت حافظ محمد اسماعیل ، سید جواد حسین شاہ، راجہ محمد غیاث کیانی اور سعید ڈار نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مسجد ہذا کے امام و خطیب علامہ بلال شاہ نے سرانجام دیئے۔ مفتی محمدسعید احمد مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا میں امام حسینؓ نے صبر و استقامت کی وہ مثال قائم کی ہے جو عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام کربلا اپنے خانوادے کی قربانی دے کر بھی اللہ کی بندگی کو نہیں بھولے اور نماز ادا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی محافل اس وقت فائدہ مند ثابت ہوں گی جب امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر درودوسلام پیش کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button