DailyNewsGujarKhan

Services welfare trust donate ambulance Islam purra jabber public need

سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسلام پورہ جبر کے عوام کے لیے ایمبولینس سروس کا تحفہ جس کا باقاعدہ افتتاح

سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسلام پورہ جبر کے عوام کے لیے ایمبولینس سروس کا تحفہ جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا گزشتہ روز اسلام پورہ جبر نزد ویگن اڈہ میں سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اہلیان جبر کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا جبکہ افتتاح تقریب میں ملک پرویز آف کنگر ،راجہ طارق آف رتالہ ،ڈاکٹر وجاہت رشید ،منظور جمال ،صدر سروسز ویلفیئر ٹرسٹ ناصر خلیل ،خواجہ سہیل محمود ،خواجہ عظیم اللہ ،خواجہ عمر ،قاضی محمد خلیل ،شیخ قیصر قیوم ،رضوان مغل سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں ایمبولینس کی فراہمی پر شرکاء نے شکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan; A Function was held in Jabber where Services welfare trust donated ambulance Islam purra jabber public need.

سنیئر ٹیچر چوہدری امجد فاروق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

Senior teacher Ch Amjad Farooq wallima celebrated in Morra Bhuttian 

dav

سنیئر ٹیچر چوہدری امجد فاروق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ،اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ موہڑہ بھٹیاں میں کیا جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،راجہ طارق رتالہ ،چوہدری پرویز،ماسٹر مسعود ،ایڈووکیٹ عامر،ایڈوکیٹ عمیر ،بھٹی ثاقب ،چوہدری مشتاق ،چوہدری نعیم خالد ،چوہدری ،کونسلر ناصر ،ماسٹر ساجد بورگیاں ،ماسٹر نوید،چوہدری وسیم خالد ،ملک انجم ،شاہد مغل ،محمد سبحان بٹ،چوہدری اجمل خٹک،ضیافت ضیافی ،چوہدری عامر ،شیخ قیصر قیوم ،رضوان مغل ،کونسلر چوہدری مشتاق،چوہدری گلبہار،چوہدری عمر جرمنی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امجد فاروق کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

واپڈا اہلکار ہر مہینے بجلی کے بل کسی ایک مخصوص جگہ پر پھینک کر فرار ہونے لگے

Wapda staff accused of dumping bills and not delivering 

واپڈا اہلکار ہر مہینے بجلی کے بل کسی ایک مخصوص جگہ پر پھینک کر فرار ہونے لگے،کنگر مندہال اور تھاتھی کے بجلی صارفین بجلی بل نہ ملنے پر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واپڈا اہلکار بجلی بلوں کا پورا بنڈل کسی ایک دوکان پر رکھ کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو درج ذیل دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہیں صارفین کو بجلی بل نہیں ملتا بعض صارفین کو بجلی کا بل مقررہ تاریخ کے بعد ملتا ہے کہیں صارفین ایسے ہیں جن کا نام ایک جیسا ہے وہ اپنا اپنا بل جمع کرانے سے قاصر رہتے ہیں کہیں صارفین اپنی زاتی رنجش کی بناء پر اپنا بجلی کا بل اٹھا کر دوسرے محالف کا بل پھاڑ یا غائب کر دیتے ہیں کہیں صارفین کو اپنے میٹر کر نمبر چیک کرنے کا بھی پتہ نہیں عوام علاقہ نے واپڈا اہلکاروں کی اس لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کا بل ہر گھر میں فراہمی کو یقینی بنائے جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button