DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man arrested for murdering his wife and daughter at Islamabad airport

اپنی اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد ملزم نجی ائر لائن کے ذریعے بیرون ملک فرارہوتے ہوئے نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

اپنی اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے اور دو بچیوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد ملزم نجی ائر لائن کے ذریعے بیرون ملک فرارہوتے ہوئے نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔اس کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ اور سپیشل برانچ نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ایف آئی اے کو ملزم کے بارے میں تمام معلومات مہیا کیں۔ملزم گزشتہ شب تین بجے ایک نجی ائر لائن کے ذریعے دوہا قطر جا رہا تھا کہ اس نے بورڈنگ کارڈ بھی حاصل کر لیا تھااور جہاز میں بیٹھ چکا تھا جس کے بعد جہاز کو روک کر اسے اتار لیا گیا اور ایس ایچ او کلر سیداں کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا ملزم تین ستمبر کو اسپین کی فلائیٹ سے لاہور اترا اور وہاں کچھ دن ہوٹل پر قیام کرنے کے بعد چوکپنڈوری میں واقع اپنی ہمشیرہ کے گھر آ گیا جہاں سے اس نے اپنے بھتیجے ابراہیم سے پسٹل لیا اور سیدھا اپنے گھر آ گیا جہاں اس نے اپنی بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور بیٹی ام کلثوم زیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ اس کی دو بیٹیوں کو جن کے بازؤں پر گولیاں لگی تھیں کو راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

Kallar Syedan; The special branch has arrested Zaheer Ahmed Butt at Islamabad airport as he tried to escape the country. Zaheer Ahmed of Kallar Syedan, arrived from Spain and shot dead his wife and daughter, two other daughters were also shot and injured.

Zaheer Ahmed Butt planned his get away via Qatar airways but was traced and arrested at Islamabad airport, he was then handed over to Kallar Syedan police station.

 پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور کلر سیداں کے گاؤں کاہلیاں سے تعلق رکھنے والے چوہدری ظہیر محمود کو گرفتار

PPP Distt Rawalpindi President Ch Zaheer Ahmed arrested for protesting against Lawyers 

عدلیہ مخالف نعرے بازی کرنے پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور کلر سیداں کے گاؤں کاہلیاں سے تعلق رکھنے والے چوہدری ظہیر محمود کو گرفتار کر لیا گیا،یہ سابق رکن اسمبلی چوہدری خالد مرحوم کے بھتیجے ہیں ۔اسلام آباد پولیس نے انہیں گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ،یہ پیپلز پارٹی کے دسویں رہنما ہیں جنہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 8اگست کو الیکشن کمیشن کے باہر 25جولائی کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگائے تھے جس کے باعث ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلے میں ایک سیمنار پیر کے روز جناح ہال کلر سیداں میں ہوا

Clean up green Punjab campaign seminar held at Jinnah Hall

کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلے میں ایک سیمنار پیر کے روز جناح ہال کلر سیداں میں ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے ،تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید، پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید، نمبردار اسد عزیز، شیخ خورشید احمد،راجہ دانش کے علاوہ بلدیاتی ارکان ،محکمہ صحت ،تعلیم ،جنگلات ،مال کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے ہر شخص پانچ درخت لگائے حکومت ملک میں تبدیلی لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار میری کامیابی بھی تبدیلی کا ہی حصہ ہے ۔اے اسی علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ حکومت نے صوبے کو سر سبز بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اگر ماضی میں ہم درخت لگا لیتے تو آج موسم کی شدت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔مدارس کے بچے گھر والوں کو بھی درختوں کی اہمیت کا احساس دلائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں دس ہزار درخت لگانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گے ۔اس کے بعد راجہ صغیر احمد نے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر لوگوں کو درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ایک ماہ قبل کلر سیداں سے دوشیزہ کے اغوا کے مقدمے کاڈراپ سین ،مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے شادی کر لی

Abducted girl appears and gives statement that she is happily married 

 ایک ماہ قبل کلر سیداں سے دوشیزہ کے اغوا کے مقدمے کاڈراپ سین ،مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے شادی کر لی ہے اورخاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہوں دوشیزہ کا عدالت میں بیان۔گاؤں ممیام کے بابر اقبال نے گزشتہ ماہ کلر سیداں پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی بیٹی کو عبدالقدیر نامی نوجوان نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔دوشیزہ نے علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں کو زیر دفعہ 164بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ اسے کسی نے اغواء کیا نہ ہی اغواء میں کسی نے معاونت کی۔وہ اپنی مرضی کیساتھ گھر سے گئی اور بغیر کسی دباؤ کے عبدالقدیر نامی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button