DailyNewsKahuta

Body of man from Kahuta found in Lahore

گزشتہ ہفتے کہوٹہ گریڈ سے لاپتہ ہونے والے شخص محمد افراہیم کی نعش ہولار سے برآمد

گزشتہ ہفتے کہوٹہ گریڈ سے لاپتہ ہونے والے شخص محمد افراہیم ولد محمد رشید عمر 20سال کی نعش ہولاڑ سے برآمد ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنے قبضے میں لے لی۔ محمد افراہیم کے حقیقی بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔جس کی وجہ سے اس نے پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

Mohammad Ifrahim 20, who was missing from grid Kahuta, his body has been found in Lahore, Police are investigating the incident.

سر سبز وشاداب پنجاب کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کہوٹہ میں درختو ں کی افادیت کے حوالے سے سیمینا ر کاانعقاد

Pine tree plantation day held at Municipal committee Kahuta

سر سبز وشاداب پنجاب کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کہوٹہ میں درختو ں کی افادیت کے حوالے سے سیمینا ر کاانعقاد۔ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور کی زیر قیادت کہوٹہ شہر میں شعور وآگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ معززین علاقہ، طالبات، شہریوں ،کونسلروں سمیت صحافیوں کی بھر پور شرکت ۔ پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے وقت کا تقاضا ہے، کہ درختوں کی کٹائی روک کر پورے علاقہ میں درخت لگانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اساتذہ و دیگر ادارے اور سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،اور اپنے شہروں گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صاف اور سر سبز پنجاب کے حوالہ سے منعقدہ سیمنار سے مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کیا۔ اس موقع پر یگر مہمانوں میں، سی اؤ ملک الفت حسین،ڈی ڈی اؤ زنانہ میڈم رافعیہ سکول کی پرنسپل ،ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ، حاجی ارشد ، عبدالحمید قریشی، مظہر بھٹی ، اے ای او جاوید ہاشمی و دیگر معززین علاقہ، اساتذہ ، بچوں نے شرکت کی۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہو ئے راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ کہوٹہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو لانے سے کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملی۔ اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اے سی کہوٹہ ظہیر انور ، راجہ ظہور اکبر و دیگر نے پودے لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکول کے طالبات نے ملی نغمے اور خاکے پیش کیے۔ جنہیں حاضرین نے سہراتے ہوئے خوب داد دی۔تقریب کے اہتما م پر انہوں نے سکول میں پودا لگایا۔ بعدازاں سکول سے الفلاح بنک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button