DailyNewsGujarKhan

Sports day held at high school, Jatli

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں سپورٹس ڈے منایا گیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں سپورٹس ڈے منایا گیا جس میں نرسری کلاس سے دسویں کلاس تک کے طالبعلوں نے خوب انجوائے کیا اور مختلف گیمز میں حصہ لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں سپورٹس ڈے منایا گیا جس میں والی بال ،کرکٹ ، فٹ بال ،اور دیگر گیمز کو سپورٹس ڈے کا حصہ بنایا گیا جس میں چھوٹے بچوں سے لے کر بڑوں نے حصہ لیا ہر ایک کا جذبہ قابل دیدہ تھا اس موقع پر سکول ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر گوندل صاحب نے کہا کہ کھیل بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے کھیل کے میدان جب آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں اس موقع پر طالبعلوں کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سپورٹس ڈے منا کر بہت اچھا محسوس کیا طویل عرصے کے بعد تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے اس سے انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں آخر میں بچوں نے ریفریشمنٹ کی اور اُساتذہ کرام کا سپورٹس ڈے منانے کا موقع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا

Gujar Khan; Sports day was held at government boys high school in Jatli, parents and students enjoyed the sports day, Head teacher at the school Qaiser Bashir Gaundal congratulated the students on sports day.

 

تبدیلی کے دعوے داروں نے صرف ایک ماہ میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی

Amir Raza Ch deplores current government after increase on price of gas and electricity 

 تبدیلی کے دعوے داروں نے صرف ایک ماہ میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت غربت نہیں غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے، اربوں روپے کے ماہانہ کی بجلی اور گیس چوری ہورہی ہے، چوری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے غریب عوام کو مہنگائی بم گرایا گیا ہے، ان خیالات کااظہار بارایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر حامد رضا چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والوں نے انتہائی مختصر عرصے میں اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری عوام پر ظاہر کر دی ہے، منی بجٹ میں حکومت اخراجات کیلئے مختص رقم میں کمی لانے کی بجائے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ عوام پر نئے ٹیکس لگا کر ظلم کیا گیا ہے، حکومتی بداعمالیوں کا سارا بوجھ عوام نے ہی اٹھانا ہے تو پھر انتخانی مہم کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے سبز باغ ہی ثابت ہوں گے

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button