DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa to Sakrana road appearing to be hit by contractors corruption

چوآ خالصہ تا سکرانہ منشا بھٹی روڈ میں ٹھیکدار کی کرپشن نظر آنا شروع ہو گئی

ماضی قریب میں بنائی گئی چوآ خالصہ تا سکرانہ منشا بھٹی روڈ میں ٹھیکدار کی کرپشن نظر آنا شروع ہو گئی محکمانہ قوائد و ضوابط کے مطابق سڑک صرف کاغذ کے ٹکڑے تک محدود حقیت میں ناقص میٹریل کا استعمال کھلے پیمانے پر کیا گیا روڈ بناتے ہوئے ٹھیکدار کی طرف سے تسلی دی گئی تھی کہ روڈ محکمانہ قوائد و ضوابط کے مطابق بنائی جائے گئی عوام کی ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کے لیے وزیراعلی پنجاب سے اپیل تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ تا سکرانہ کارپٹ روڈ پونے چھ کڑور کی لاگت سے بنائی گئی ابھی کچھ ہی عرصہ ہی گزرا ہ ٹھیکیدار کی کرپشن نظر آنا شروع ہو گئی المیہ یہ ہے کہ جب روڈ کا ٹھیکہ لیا جاتا ہے تو اس بات کا حلف دیا جاتا ہے کہ روڈ کو محکمانہ قوائد و ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا مگر جب روڈ کا کام شروع کیا گیا تو روڈ کی چیکنگ کا کوئی خاطر خواہ نظام نہیں تھا ٹھیکیدار اپنی مرضی سے روڈ بناتا رہا اور اپنے اس پراجیکٹ کو پورا نہیں کیا پانی کے لیے بنایا گیا برساتی نالہ اوپر سے صرف چند سو میٹر تک کور کیاگیا جو کارپٹ روڈ بنائی اس میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا معززین علاقہ سے چوہدری محمد شبیر لنگڑیال ،تنویر قریشی ،قمرال السلام بھٹی ،دانش بھٹی ،بلال بھٹی اور دیگر اہل علاقہ نے پنجاب حکومت کی طرف اپیل کی ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف فورا انکوائری کے آڈر جاری کیے جائیں اور سرکاری فنڈز سے غیر میعاری کام کرنے پر اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

Kallar Syedan; The Highway authorities are asked to take notice of Choa Khalsa to Sakrana road which was constructed by banner of carpet road but now is falling apart due to corruption of contractor who used low standard material.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button