DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; European Naiza Bazi championship held in Oslo

ناروے میں یورپین نیزہ بازی چیمپئین شپ میں کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی نے چار چاند لگا دئیے

 اوسلو کے نواحی علاقہ آسکر میں ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یورپین چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالینڈ، جرمنی، پاکستان اور ناروے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ نیزہ بازی چیمپئین شپ میں مختلف اقسام کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں  کے میچز شامل ہیں۔
نارویجن ٹیم کے پاکستانی نثراد کھلاڑی احمد خان نے  میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ٹیم کے عدیل افضل نے دوسری جبکہ نارویجن ٹیم کی  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
 کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن انجیلا بریم دوسری پوزیشن ہالینڈ کے جوست وان اور تیسری پوزیشن ہالینڈ کی لینے ہیلن نے حاصل کی۔ لینس کے ٹیم مقابلوں میں پہلی پوزیشن جرمنی دوسری ہالینڈ اور تیسری پاکستان نے حاصل کی۔ انڈین فائل لینس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن جرمنی دوسری پاکستان اور تیسری ہالینڈ نے حاصل کی۔ انڈویجیل تلوار مقابلوں میں پہلی پوزیشن ناروے کی سیلجے بوٹن دوسری پوزیشن پاکستان کے شیراز اختر اور تیسری پوزیشن پاکستان کے عاطف تراڑ نے حاصل کی۔ کپل تلوار مقابلوں میں ناروے ٹیم کے زبیر اکرم نے پہلی ہالینڈ کے جعفر اقبال نے دوسری جبکہ پاکستان کے چوہدری مقدس محمود وسان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم تلوار کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن ہالینڈ، دوسری جرمنی اور تیسری پوزیشن ناروے نے حاصل کی۔ انڈین فائل تلوار مقابلوں میں پاکستان ٹیم نے پہلی پوزیشن دوسری جرمنی اور تیسری ناروے نے حاصل کی۔ججز کے فرائض ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مامون گوندل اور  نے سر انجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی خالد محمود تھے جبکہ چمپیئن شپ کے مقابلوں میں نارویجن اور پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے مرکزی رہنما سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی، مہمانوں اور شرکاء کا چمپیئن شپ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Norway; European Tent pegging (Naiza Bazi) championship was held in Asker, Oslo in Norway, The event was organised by Norway tent pegging federation, teams from Holland, Germany, Norway and Pakistan precepted in tent pegging championship.

The guest of honor at the event was Khalid Mahmood from Pakistan high commission, The event was won by Pakistani naiza baaz Ahmed Khan from Pakistan, while runner up was Josat Waan from Holland.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی 30 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کا خطاب

Bilawal Bhutto 30th Birthday celebrated by PPP Norway

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 30 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور اور رہنما راجہ عاشق حسین کی جانب سے اوسلو میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی رہنما ندیم اصغر کائرہ نے خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز خالد اسحاق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ پیپلزپارٹی ناروے کے نائب صدر اصغر علی شاہد نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیااور انہیں بلاول بھٹو کے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اوسلو کی ممتاز شخصیت اور پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے اصغر ندیم کائرہ کو خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اصغر ندیم کائرہ نے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن اور سابقہ الیکشنز میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ناکام کرنے کے لیے بعض اداروں نے اپنا کردار خوب نبھایا۔ انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کو زیادہ کوریج دی گئی جبکہ پیپلزپارٹی کو نظر انداز کیا گیا۔ انہون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کر کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔ تقریب سے لیبر پارٹی اوسلو کے مرکزی رہنما ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس نے بھی خطاب کیا اور بلاول بھٹو کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیااوربلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button