DailyNewsKallar Syedan

Kamran Hafeez arrested as his pistol is found at his uncles house

کلر سیداں پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران استعمال ہونے والے پسٹل کو ملزم کی نشاندہی پر اس کے ماموں کے گھر سے برآمد کر لیا

کلر سیداں پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران استعمال ہونے والے پسٹل کو ملزم کی نشاندہی پر اس کے ماموں کے گھر سے برآمد کر لیا۔گزشتہ روززمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کامران حفیظ سکنہ سر صوبہ شاہ کو دوران جسمانی ریمانڈ تفتیش کی اس نے انکشاف کیا کہ جس پسٹل 30 بور سے اس نے فائر کر کے محمد جمیل کو زخمی کر دیا تھا وہ پسٹل بعد از وقوعہ اس نے اپنے ماموں محمد صغیر کے کمرے واقع نوتھیہ شریف میں پڑی چارپائی کی تلائی کے نیچے چھپا کر رکھ دیا تھا جو نشاندہی کروا کر برآمد کروایا جا سکتا ہے جو بعد ازاں پولیس نے ملزم کو ہمراہ لے جا کر وہ پسٹل برآمد کر لیا اور ان لوڈ کرنے پر اس کی میگزین سے تین روند بھی برآمد کر لئے۔پولیس کے دریافت پرملزم استعمال ہونے والے پسٹل کا لائسنس پیش نہ کر سکا۔

Kallar Syedan; Kamran Hafeez has been arrested for firing and injuring Mohammad Jamil in Sir sooba shah, Kamran Hafeez admitted shooting and hiding his pistol at his uncles house in Nothia Shareef, which was recovered by police.

یر ضروری فنڈز شامل کر کے طالبات اور والدین کے معاشی مسائل میں اضافہ کر دیاگیا

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں نئی کلاسوں میں داخل ہونے کیلئے داخلہ فیسوں کیساتھ دیگر غیر ضروری فنڈز شامل کر کے طالبات اور والدین کے معاشی مسائل میں اضافہ کر دیاگیا۔کالج انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بورڈ پر لگائے گئے فنڈز کی تفصیلات کے مطابق ٹیوشن فیس 720 روپے،جنرل فنڈ 50 روپے،میڈیکل فنڈ 50 روپے،ہلال احمر فنڈ 60 روپے،میگزین فنڈ 120 روپے،کالج ویلفےئر فنڈ 50 روپے،ایگزامنیشن فنڈ180 روپے،سپورٹس فنڈ 180،یونیورسٹی الحاق فنڈ360 روپے،برقعہ فنڈ 100 جبکہ کمپیوٹر فنڈ کے نام سے چار روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ طالبات نے ٹیوشن اور برقعہ فنڈز کی وصولی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس طرح کے دیگر فنڈز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء رابطہ کرنے پر کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام فیسیں گورنمنٹ کے خزانے میں چالان کے ذریعے جمع ہو جاتی ہے جبکہ حکومت پنجاب کے 2016 کے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات سے وصول ہونے والے فنڈز کو کالج کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا جاتا ہے جس کا باقاعدہ آڈٹ کروایا جاتا ہے۔

پولیس ملازم کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ملازم کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔رضوان قمر سکنہ ناظم آباد کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں آزاد کشمیر پولیس میں ملازم ہوں اور ان دنوں گھر رخصت پر آیا ہوا ہوں۔گزشتہ رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے،گرلز ہائی سکول کی طرف سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ بٹ کالونی پہنچا تو ویران جگہ پر پر 6/7 نامعلوم اشخاص کھڑے تھے نے زبردستی میرا راستہ روک لیااور اس دوران کسی تیز دھار آلہ سے میرے اوپر وار کئے جو میرے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔میرا موٹر سائیکل اسی جگہ پر رہ گیا،مجھے قوی شبہ ہے کہ یہ سارا واقعہ مسمی ناصر سکنہ مہیر ہ سنگال جو کہ میرا سسر ہے اور غضنفر اقبال کی ایما پر ہوا ہے۔میرے سسر نے اپنی بیٹی کا خلع لینے کیلئے میرے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کی تاریخ کیلئے میں چھٹی پر ہوں۔

محمد جاوید بٹ اور چوہدری محمد آصف کے اعزاز میں روات میں عشائیہ

معروف مسلم لیگی ملک محمد فیاض سندھو نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر محمد جاوید بٹ اور چوہدری محمد آصف کے اعزاز میں روات میں عشائیہ دیا جس میں مسعود بھٹی، وجاہت ملک، چوہدری توقیر اسلم، جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

زکوٰۃ عشر کمیٹی جوچھہ ممدوٹ کے چیئر مین ظہیر احمد کو نوٹیفیکیشن

بلدیہ کلر سیداں کے کونسلر راجہ پرویز اختر منہاس نے گزشتہ روز ایک تقریب میں زکوٰۃ عشر کمیٹی جوچھہ ممدوٹ کے چیئر مین ظہیر احمد کو نوٹیفیکیشن دیا اور کہا کہ زکوٰ ۃ کی مستحقین میں تقسیم بڑی ذمہ داری ہے اور اس عمل میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ۔مستحق لوگوں کی امداد اشد ضروری ہے حکومت کے علاوہ صاحب ثروت افراد کو بھی نیکی کے اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button