AJKDailyNews

Chairman Distt council Mirpur Abdul Malik welcomes release of Mian Nawaz Sharif

انصاف کی فتح ہو ئی ہے آ گے بھی میا ں نواز شریف سرخرو ہونگے ۔ عبدالمالک

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر پور چیئر مین عبدالمالک نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد میا ں نواز شریف پر نیب نے سیاسی مقد مہ بنایا ہو ا تھا جس کواسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے سزا کو معطل کرکے ان کو ضمانت پر رہا کیا اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بڑ ی بے آ واز ہوتی ہے ہمیشہ حق اور سچ کی جیت ہو تی ہے اس بڑے فیصلے میں آ زاد اور خود مختار عدلتو ں کے وقار میں اضافہ ہو ا ہے یہ جمہوریت اور قوم کی فتح ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میا ں نواز شریف کی رہائی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ 68دن تک ملک کے تین مر تبہ وزیر اعظم رہنے والے میا ں نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر کوئی کرپشن ثابت ہی نہیں ہو ئی پھر بھی نیب نے ان کو سزا سنا دی تھی انہو ں نے کہا کہ اس جھوٹے کیس پر پوری دنیا ہنس رہی تھی کہ صرف ایک جماعت کو نشانہ بنا یا جارہا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے لیگی قا ئدین کی رہا ئی کی خبر سن کر کارکن خوشی سے جھوم اٹھے ہیں انصاف کی فتح ہو ئی ہے آ گے بھی میا ں نواز شریف سرخرو ہونگے ۔

اے ای اواسلا م گڑھ راجہ گل بہاراکرم کوحج کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان (ر) اورچودھری اللہ دتہ بسمل مرکز ی راہنماآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے گزشتہ روز اسلا م گڑھ جاکراے ای او پرائمری مدارس حلقہ نمبر2اسلام گڑھ راجہ گل بہاراکرم کوحج کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے 

سلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنو ں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ آزادکشمیر یوتھ کے مرکزی کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی خان نے کہا کہ بے قصو ر لوگوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہو تی ہے میا ں نواز شریف پر شروع دن سے ہی کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو ا پھر سز اکسی چیز دی گئی تھی نیب نے تمام مقدمات انتقامی بنیادوں پر بنا ئے تھے جن کی کوئی حقیقت نہیں تھی عدالت نے انصاف کے تقاضو ں کو پورا کرتے ہو ئے میا ں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن محمد صدر کی سزا کو معطل کرکے رہا ئی کے آڈر جاری کئے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب او ر سینئر نائب صدر اویس احمد مغل بھی موجود تھے انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس تاریخی فیصلے پر ہم مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنو ں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

ہمیشہ جیت حق او سچ کی ہوتی ہے,محمدبشیرانجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یو نین کو نسل پنڈ خورد کے صدرمحمدبشیرانجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا کہ ہمیشہ جیت حق او سچ کی ہوتی ہے میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ڈالنے کا بنیادی مقصد الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تھے اگر میا ں نواز شریف پر جھوٹا کرپشن کا الزام نہ لگا یا جاتا تو آ ج پی ٹی آ ئی کی جگہ مسلم لیگ ن کی حکو مت ہوتی ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چودھری ربنوا ز بھی موجود تھے اور مٹھائی بھی تقسیم کی انہو ں نے کہاکہ آ زاد عدالتوں کی ہم قدر کرتے ہیں میا ں نواز شریف اگر چاہتے تو لند ن سے پا کستان واپس نہ آ تے مگر انہو ں نے اپنی قوم کو اکیلا نہیں چھوڑا مقدمات کا سامنا کیا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے قوم کی دعائیں میا ں نوا ز شریف کے ساتھ ہیں ۔ 

سزا معطلی پر جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ راجہ فیاض خا ن

سلم لیگ ن آ زاد کشمیر یوتھ ونگ بر طا نیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میا ں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو نیب کی جانب سے کرپشن کے الزام میں سنائی گئی سزا انتقام پر مبنی تھی جس کو نیب عدالت کرپشن ثابت نہیں کرسکااسلام آ باد ہا ئی کورت نے مفروضوں پر سنائی گئی سزا کو معطل کرکے انصاف کے تقاضو ں کو پورا کیا ہے جن کی ہم قدر کرتے ہیں میا ں نواز شریف مریم نواز ا نے گر کوئی کرپشن کی ہوتی تو لند ن سے پا کستان جیل نہ جاتے کیونکہ وہ بے قصور تھے 68دن تک جیل کی صوبتیں برداشت کی قوم کا ساتھ نہیں چھوڑا آ ج پوری قوم اپنے لیڈر پر فخر کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ فیاض خا ن نے مٹھا ئی تقسیم کی اور برطا نیہ میں یوتھ کے ہمرا ہ دلی مسرت اور خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے بھنگڑ ے بھی ڈالے اور پوری برطا نیہ کی یوتھ کو مبار کبا بھی د پیش کی۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button