DailyNews

Jalsa Shadat e Hazrat Syed Imam Hussain (REH) being held in Slough

حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ڈاہمند روڈ مسجد میں ایک جلسہ بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا

مرکزی جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ مسجد میں زیر نگرانی خطیب جامع مسجد حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی کے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک جلسہ بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی خطاب مفتی عبدالکریم، حافظ فضل محمد چشتی اور حافظ ارشد محمود فرمائیں گے 
اس کے علاوہ مقامی نعت خواں اور علما کرام بھی شرکت کریں گے ۔ پروگرام بروز اتوار بعد از نماز ظہر شروع ہوگا ۔ خواتین کے لئے پردہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔ تمام حضرات کو شرکت کی دعوت بھی دی جاتی ہے

London; Jalsa Shadat e Hazrat Syed Imam Hussain (REH) is being held on Sunday 23rd September at Diamond road Masjid under the guidance of Hafiz Adnan Zaheer of UC Thathi.

 

کونسلر راجہ صفدر علی کی استقبالیہ پارٹی

برطانوی کونسلر راجہ صفدر علی کی جانب سیانکی کامیابی کی خوشی میں ایلائٹ بینکؤٹنگ سوئٹ، سلاؤ ، انگلینڈ UK میں منعقدہ پارٹی میں شریک پاکستانی کمیونٹی راہنماء ( بائیں سے ) جناب مہر ندیم احمد، چوہدری ذوالفقار احمد، غلام دستگیر صاحب  مسٹر ہیپی صاحب  اور خطۂ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے ہانگ کانگ والے پاکستانی نژاد برطانوی چوہدری اصغر علی آف ڈھوک بابا بلند کلر سیداں کا لیا گیا گروپ فوٹو۔

سابق میئر آف سلاؤ کونسلر سیدہ عشرت ناز شاہ صاحبہ کی کونسلر راجہ صفدر علی کی استقبالیہ پارٹی میں ان کی آمد کے موقع پر لی گئی تصویر۔ کونسلر عشرت شاہ اور راجہ صفدر علی سلاؤ بارو کونسل کے لیبر پارٹی کی طرف سے کونسلر ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین لیبر پارٹی سلاؤ،کونسلر صفدر علی نے اپنی کامیابی کی خوشی میں دعوت کا اہتمام کیا تھا جس میں ’’ کشمیر کی بیٹی ‘‘ کونسلر عشرت شاہ سابق مئیر آف سلاؤ بھی دیگر مہمانوں کے ہمراہ شریک تھیں۔ 

تعزیت

اپنے بھائی کی وفات پر افسوس اور تعزیت کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ لالہ گلنواز خان نے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انکے چھوٹے بھائی نعت خواں و کشمیر کلچرل سوسائٹی یوکے کے سابق صدر راجہ رب نواز سبحانی کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم، افسوس، دکھ، ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں حوصلہ دیا۔ اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یگم کلثوم نواز مرحومہ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی لیڈر، سابق جنرل سیکرٹری پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاؤ یوکے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ  کے مرکزی راہنماء جناب راجہ محمد ذاکر کیانی ایدووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم، دکھ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Tour of Masjid Al Aqsa

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button