DailyNewsOverseas news

Overseas Pakistani celebrate release of Mian Nawaz Sharif and family

میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر اعوان کی رہائی ۔اوورسیز پاکستانیوں اور لیگیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر اعوان کی رہائی ۔اوورسیز پاکستانیوں اور لیگیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر اعوان کی رہائی کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی اور لیگیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔پاکستان مسلم لیگ بیلجیئم کے صدر پرویز چوہدری ،پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی ،سابق صدر چوہدری محمد افضال نے میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر اعوان کی نیب کورٹ سے سزاء معطلی اور رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اور کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف نیب کی طر ف سے جرم ثابت کرنے ناکام کوشش نے صرف الزام ثابت کر دیا ہے ۔میاں نواز شریف کو سیاست سے ہٹانے اور عمران نیازی کو لانے کی شازش کی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ہٹانے کے فیصلے سے ن لیگ کو کم پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔میاں نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے تھے ۔لیکن مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی ۔اوورسیز پاکستانیوں کے دل آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یورپ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن نے بیان میں کہا کہ میرا قائد چو ر تھا نہ ہے ۔طاقتوں نے اب چور کو مل کر وزارت عظمی پر بٹھا دیا ہے ۔ہم پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر شازش کو ناکام بنا دیں گے ۔اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر اعوان کی رہائی پر خوش ہو ئے ہیں ۔

پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں ہر سال اس نمائش میں ٹریڈ ڈویلمپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی معاونت سے حصہ

Pakistani companies take part textile show in Paris 

پیرس میں سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کپڑے کی صنعت کی نمائش 148ٹیکس ورلڈ147 میں پاکستان کی کپڑے کی صنعت سے وابستہ 12کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ نمائش 17 تا 20 ستمبر 2018 تک جاری رہے گی۔

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اس نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے محتلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اوراس نمائش میں شرکت کرنے اور کپڑے و چمڑے کی بنی ہوئی اعلی قسم کی مصنوعات کو اس نمائش میں بین الاقومی خریداروں کیلئے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

سفیر پاکستان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سال 2016 سے اٹھائے گئے معاشی، سفارت کاری کے اقدامات کی بدولت پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ سال 2016 میں فرانس پاکستان کا باہمی تجارتی حجم 1.467 بلین ڈالر تھا جبکہ اس کی نسبت سال2017 میں یہ باہمی تجارتی حجم بڑھ کر1.58 بلین ڈالر ہو گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2018 کے پہلے مہینے کے اعدادوشمار کے مطابق یہ باہمی تجارتی حجم 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔

پاکستان کی کپڑے کی صنعت کے نامور گروپوں اور برآمد کنندگان جن میں نشاط ملز، کوہ نور، سفائر، کمال لمیٹڈ، صدیق سنز اور ماسٹر ٹیکسٹائل نے اپنے سٹالز بین الاقومی معیار کے مطابق تیار کردہ مصنوعات کے ساتھ نہایت خوبصوتی سے سجائے ہوئے تھے جوکہ بین الاقوامی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹیکس ورلڈ کی نمائش سال میں دو مرتبہ پیرس میں منعقد کی جاتی ہے جو کہ خاص طور پر کپڑے کی صنعت اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کیلئے بڑی مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ نمائش بین الاقوامی سطح پر کپڑے تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے یورپین مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا قابل قدر، موثر اور جدید ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں ہر سال اس نمائش میں ٹریڈ ڈویلمپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی معاونت سے حصہ لیتی ہیں۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button