DailyNewsKallar Syedan

Karate belt test competition held at Unique model school, Shah Bagh

یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں کا انعقاد

شاہ باغ ، کلر سیداں۔یاسر ملک ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔جے کےاےاسلام آباد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر JKAاسلام آبا پاکستان کے جنرل سیکرٹری تنویر احمد راجہ ، کوچ شرافت علی ،وائس چیئرمین پرویز اقبال وکی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ندیم الفت ،طاہر ندیم ، سید غیور شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر تنویر احمد راجہ نے کہا کہ JKAاسلام آباد پاکستان کراٹے کی پرموشن کیلئے پاکستان میں کراٹے کے ٹیلنٹ کو اوپر لانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید زمانے میں کھیل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور کراٹے جیسا کھیل،کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنا دفاع بھی سکھاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کراٹے کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے چوہدری ندیم الفت اور سید غیور شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں کراٹے کا بہت ٹیلنٹ ہے اگر کراٹے کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو کھلاڑی جیسے پہلے پاکستان کا ایشیاء ،سیف گیم میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اگر نئے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو وہ آنے والے دور میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں سید غیور شاہ نے کہا کہ PTIکی اعلیٰ قیادت تحصیل کلر سیداں میں سپورٹس اسٹیڈیم اور لڑکیوں کیلئے جم بنائے تا کہ تحصیل کلر سیداں کے کھلاڑی کھیلوں جیسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں ۔ آخر میں تنویر احمد راجہ نے کہا کہ پرویز اقبال کو آج کا کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پروگرام کے آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں مہمانان گرامی نے انعامات تقسیم کیے جن کھلاڑیوں نے مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا سید شاہ میر ، سید احمد ، تیمور صفدر ، محمد عبدالہادی ، علی رضا ء ، محمد عبداللہ ، سمیر صفدر ، سلیمان حمید ، سلما تبسم ، منیبہ خالد ، ارج ریاض ،مہتاب ہاشمی ، زین العابدین ، اسامہ امجد، عبدالرحمن ، زینب کمال شامل ہیں ۔

Kallar Syedan; A Karate belt test competition was held at famous  Unique model school in Shah Bagh, The competition was organised by JKA Islamabad in which over 100 coopetitors participated.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button