DailyNewsKahuta

MPA Raja Sagheer Ahmed meets with Minister Petroleum Ghulam Sarwar Khan

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات۔سوئی گیس اور بجلی مسائل سے آگاہ کیا ۔الیکشن کی وجہ سے حلقے میں روکے ہوئے سوئی گیس کے کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا سوئی گیس سمیت تمام مسائل حل کر نے کی یقین دھانی ۔ تفصیل کے مطابق خادم اعلی پی پی سیون ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور نے گذشتہ روز ہمراہ معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام اورراجہ طاہر آف مٹور کے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کو اپنے حلقہ پی پی سیون میں سوئی گیس اور بجلی مسائل سے آگاہ کیاراجہ صغیر احمد آف مٹور نے پائپ لائین میں پڑھے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کا کہا اور بجلی کے بھی مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے سوئی گیس کے نئے منصوبوں کا بھی مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے تمام مسائل حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی پر عبد المجیدمغل کے زیر انتظام مسلم لیگ ن نارہ کی طرف سے خوشی کا اظہار

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی پر عبد المجیدمغل کے زیر انتظام مسلم لیگ ن نارہ کی طرف سے خوشی کا اظہار ۔کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر پاکستان میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کی معطلی پر نارہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت و مسلم لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون عبدالمجید مغل کے زیر انتظام مغل پلازہ نارہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں راجہ غلام عبا س آف مٹور ،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم بر کت حسین ، جنرل سیکر ٹری قاری عبد الرحیم ، راجہ خرم آف مٹور ، شیخ جاوید آف نارہ ،کونسلر محمود چوہان ، راجہ الطاف حسین ، راجہ عقیل احمد اور دیگر افراد نے مٹھائی تقسیم کی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

حضرت مولاامام حسینؓ نے قربانی دے کر حق و سچ کا علم بلند کیا

سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ حضرت مولاامام حسینؓ نے قربانی دے کر حق و سچ کا علم بلند کیا۔ شہدائے کربلا نے اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا سب کچھ لٹا دیاآج جو آذان اورنمازہو رہی ہے یہ مولا حسینؑ کے صدقے سے ہے ان خیالات کا اظہا رڈیرہ مشتا ق کی رہائشی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حضرت مولا امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے حق کی خاطر لازوال قربانی پیش کر کے باطل کو ہمیشہ کے لئے شکست دے ۔حضرت مولا امام حسینؓ نے جان دیکر شہادت کی لازوال داستان رقم کی ہے اور ان کو اپنے کا زپر اتنا یقین تھا کہ چراغ گل کر دئیے گے اورآپؓنے کہہ دیا کہ کوئی جانا چاہتا ہے تو چلا جائے لیکن جب چراغ روشن کیے گئے تویہ روشن سیر ت و کردار کے مالک تمام قافلے والے موجو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شاعر نے اسی لیے کیا خوب کہا ہے کہ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد انہوں نے کہا کہ امام عالی مقامؓ نے شہادت دیکر اپنے نانا حضرت محمد ﷺ کا دین بچایا آج دنیا کے تمام مسلمانوں کو تعلیمات حسینی پر توجہ دینی چاہے۔

میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا

میاں محمد نواز شریف کے فیصلے پر چوہدری صداقت حسین ، راجہ سخاوت علی ، عبد الحمید مغل اور راجہ علی اصغر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ۔ہمارے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے لندن سے آکر اپنے آپ کو پابند سلاسل کر نے کو پیش کر کے یہ جنگ اسی وقت ہی جیت لی تھی ایسا لگتا ہے کہ ایک کیس میں پورے خاندان کو ٹارگٹ کیا گیابلا آخرحق کی فتح ہوئی اور اسلام ہائیکورٹ نے حق سچ پر مبنی فیصلہ سنا کر 22کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرنے میاں محمد نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں جو کام مسلم لیگ ن اپنے ان پانچ سالوں میں کیے تھے قیام پاکستان کے بعد پہلی مر تبہ ایسے وسیع ترقیاتی کام ہوئے ہیں مگر بعض بیرونی طاقتوں نے دیکھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت ن لیگ کی قیادت کو ایسے مسائل میں پھنسیا مگر انشاء اللہ اب حق سچ کا بھول بھالا ہو گا اور ہمارے قاہدین پر بنائے گے من گھڑت کیس ختم ہو جائے ہیں اور آنے والی حکومت ایک بار پھرن لیگ کی ہو گئی 

Show More

Related Articles

Back to top button