DailyNewsKallar Syedan

Two injured as Suzuki overturns near Maira Sangal

مہیرہ سنگال کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک آپ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی

مہیرہ سنگال کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک آپ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے گرلز ٹیکنیکل کالج کلر سیداں کی طالبہ کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سوزوکی پک آپ جو کلر سیداں سے چوکپنڈوری کی جانب جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مہیرہ سنگال موڑ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں قربان نامی ڈرائیور اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ٹریفک کے دوسرے واقعہ میں ٹیکنیکل کالج کلر سیداں کی طالبہ جو چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے گاڑی کے انتظار میں روڈ کے پاس کھڑی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور خود موقع سے بھاگ جانے میں کامیا ب ہو گیا جسے بعد ازاں ریسکیو کی گاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں پہنچایا۔

Kallar Syedan; A Speeding Suzuki driven by Qurban overturned at Maira Sangal morr, Two people were injured in the incident.

بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے کسی بھی ممبر یا عہدیدارکو کسی قسم کا کوئی عطیہ کیش کی صورت میں ہر گز ادا نہ کریں

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وہ بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے کسی بھی ممبر یا عہدیدارکو کسی قسم کا کوئی عطیہ کیش کی صورت میں ہر گز ادا نہ کریں۔بلکہ اگر کوئی معزز شہری یا عوامی نمائندہ بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کو کیش کی صورت میں یا کسی دیگر طریقہ سے کوئی رقم عطیہ کرنے کی خواہش رکھتا ہووہ بار ایسوسی ایشن کے متعلقہ بنک اکاؤنٹ میں اپنی رقم جمع کرا کر رسید کی ایک عدد کاپی بار آفس میں جمع کروا دے۔

میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے جانے والا قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا

میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے جانے والا قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔موہڑہ روپیال کے رہائشی محمد اشفاق نے بتایا کہ میرا بھائی ابرار حسین رات سوا نو بجے کے قریب جامع مسجد گلزار حبیب چوکپنڈوری کے مرکزی گیٹ کے سامنے میری موٹر سائیکل کھڑی کر کے میلاد کی محفل میں شرکت کیلئے مسجد میں چلا گیا اور 20 منٹ بعد واپس آیا تو ا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

بابو برکت حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بھلاکھر کے قریب چکیالہ میں ادا کی گئی

جمعیت علمائے اسلام (ف)تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کے خسر بابو برکت حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بھلاکھر کے قریب چکیالہ میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، ٹھکیدار بشارت حسین، چوہدری عبدالغفار، کامران عزیز ایڈووکیٹ، جاوید کیانی، راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ، صوفی جاوید اقبال، حق نواز آرائیں ، سردار محمد آصف، شاہد اکبر گجر ،نمبردار اسد عزیزکے علاوہ علمائے کرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محرم کی تعطیلات کے باعث بدھ کے روز روات میں جی ٹی روڈ پر بے پناہ رش دیکھنے کو آیا

محرم کی تعطیلات کے باعث بدھ کے روز روات میں جی ٹی روڈ پر بے پناہ رش دیکھنے کو آیا ہزاروں گاڑیاں اور مسافر گھنٹوں پھنسے رہے اور وہاں موجود موٹر وے کا عملہ حسب معمول ٹریفک کنٹرول کرنے میں ایک بار پھر بری طرح سے ناکام رہا۔دفاتر میں چھٹیوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم لوگوں نے گھروں کو رخت سفر باندھا تو روات میں ہزاروں گاڑیاں اس ہجوم میں پھنس کر رہ گئیں اور یہ سلسلہ گھنٹوں جاری رہا موٹر وے کا عملہ لوگوں کو اس مشکل سے نکالنے میں ناکام ثابت ہوا جس سے عام مسافروں کے علاوہ مریضوں اور کمسن بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سزاؤں کی معطلی کا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ بجلی غائب

کلر سیداں جہاں گزشتہ کئی ایام سے لوڈ شیڈنگ باالکل ہی نہیں ہوتی مگر بدھ کے روز دن تین بجے کے بعد عین اس وقت جب ٹی وی سے نیوز کاسٹر نے نوا ز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کی معطلی کا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ بجلی غائب ہو گئی ۔اس طرح ٹی وی کے سامنے موجود ہزاروں افراد بڑ بڑاتے رہے پانچ منٹ کے بعد بجلی کا نظام بحال کر دیا گیا۔

سزاؤں کو معطل کر کے مسلم لیگ ن کے خلاف گہری سازش کو ناکام بنایا ہے

چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی نیب سزاؤں کو معطل کر کے مسلم لیگ ن کے خلاف گہری سازش کو ناکام بنایا ہے ۔انہوں نے چوکپنڈوری میں اپنے دفتر میں مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ رکھنا اور جیل میں ڈالنا طویل منصوبہ بندی کا حصہ تھا جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی عمل سے الگ کر کے من پسند لوگوں کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرانا تھا۔اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب فیصلے کو معطل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ نیب کے پاس نواز شریف خاندان کے بارے میں کوئی درست معلوما ت اور ثبوت نہیں تھے ۔مفروضے کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیل میں ڈال کر من پسند لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا یہ سارا عمل جمہوری نہیں ایک سازش کا حصہ تھا۔آنے والا وقت اس سازش کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرے گا۔

محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس مہندی چوآخالصہ میں نکالا گیا

محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس مہندی چوآخالصہ میں نکالا گیا آج بروز جمعرات سات مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے چوآخالصہ سے چار جلوس علم برآمد ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام چوآخالصہ میں شیخ کلب عباس جعفری کے گھر سے جلوس مہندی برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی میں اختتام پذیر ہو گیا۔آج بروز جمعرات چوآخالصہ سے چار جلوس برآمد ہوں گے پہلا جلوس دن دس بجے سید قربان حسین شاہ اور گیارہ بجے سید صارم حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوں گے جو شام چار بجے دربار حسینی میں اختتام پذیر ہوں گے ۔رات 12بجے نئی آبادی چوآخالصہ اور شب ایک بجے حیدری کالونی سے بابو محمود کے گھر سے جلوس برآمد ہوں گے جو صبح پانچ بجے دربار حسینی میں اختتام پذیر ہوں گے ۔دن گیارہ بجے پیر گراٹہ میں سید امتیاز حسین کے گھر سے جلوس برآمد ہو گا جو شام سات بجے قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہو گا۔سکوٹ میں رات دس بجے سید نیاز حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا جو صبح کے وقت قصر آل عمران میں اختتام پذیر ہو گا۔جبکہ دھمالی میں شب آٹھ بجے سائیں امجد کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا ۔

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد یں دیں ۔گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کے مقابلے میں سابق وفاقی وزیر اورآزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کے حامی بھی اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے ۔چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے چوآروڈ میں اپنے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی ،رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض نے مین بازار ،چوہدری نعیم بنارس اور سردار وسیم نے چوآروڈ اور شیخ حسن سرائیکی ،شیخ توقیر احمد اور شیخ ندیم احمد نے مغل بازار میں دوکانداروں اور راہگیروں میں مٹھائی تقسیم کی ۔چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے چوکپنڈوری بازار میں مٹھائی تقسیم کی علاوہ ازیں شا ہ باغ ،چوآخالصہ ،سرصوبہ شاہ ،دوبیرن ،سکوٹ میں بھی کارکنوں نے فیصلے پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں آزاد امیدوار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی حمایتیوں چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس، وائس چئیر مین یوسی لوہدرہ راجہ محمد یونس ،راجہ جاوید اشرف، چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے بھی اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امدا د فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امدا د فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نوجوان کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔کلر سیداں کے نواحی موہڑہ وینس کنوہا کے 20 سالہ اسامہ کو رات کے وقت سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔متاثرہ نوجوان یونین کونسل کنوہا کے کونسلر راجہ ناہید کا بھتیجا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button