DailyNewsKahuta

Social personality Sardar Mushtaq Hussain passed away in Kahuta

معروف سماجی شخصیت سردا ر مشتا ق حسین وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ نے پڑھائی

معروف سماجی شخصیت سردا ر مشتا ق حسین وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ نے پڑھائی ۔نمازئے جنازہ میں سابق چیف جسٹس فیڈرل کورٹ سردار محمد اسلم ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ وحید احمد خان ، مولاناآصف القادری صاحب ،معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، وائس چیئر مین سردار سلطان ، ممبر ان ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،ماسٹر محمد نواز قریشی ،سردار مظہر اقبال آکسفوڈ سکول، پریس کہوٹہ کے فنائس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیرجنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی کی خبر پر ن لیگ کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی کی خبر پر ن لیگ کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ اپنے قائد کے استقبال کے لیے فافلے کے ہمراہ ہائکورٹ سے اڈیالہ راونہ۔تمام لیگی کارکنوں ، ور کروں کو مبارکباد بھی پیش کی ۔عدالت نے حق سچ پر فیصلہ سنا کر 22کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے بارے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا معطل کرتے ہوئے 5،5لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔میاں محمد نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کہوٹہ نے خوشی کا اظہار کیامسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمدعارف قریشی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،وفارمحبوب جنجوعہ اور حامد لطیف ستی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہائیکورٹ اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ اپنے قائد کا استقبال کر نے اڈیالہ بھی گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں کوئی بھی طاقت ان کا پیار لیگی ووٹروں سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں کے دل سے نہیں نکال سکتا ۔

ایم سی کہوٹہ اور محکمہ صحت کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے 5افراد کو کاٹ لیا

ایم سی کہوٹہ اور محکمہ صحت کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے 5افراد کو کاٹ لیا ۔THQکہوٹہ سے باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی غائب
منتخب عوامی نمائندے بھی عوام کے مسائل حل کر نے میں بری طرع نکام ہو گے جبکہ باولے کتوں کو تلف کر نے کی زمہ داری ایم سی کہوٹہ والے محکمہ صحت پر اور محکمہ صحت والے ایم سی کہوٹہ پر ڈال رہے ہیں ۔عوامی حلقوں کا صوبائی حکومت سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں بے شمار آورہ ، کیرم زدہ ،زخم آلودہ باولے کتے سرعام پھر رہے ہیں جن کو تلف کر نے کے لیے ناں تو ایم سی کہوٹہ انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا اور ناں ہی محکمہ صحت لہوٹہ والوں نے کوئی کاروائی کی ہے گذشتہ روز باولے کتوں نے 5افراد کو کاٹ لیا جن کو ہسپتال لیا گیا تو وہاں سے بھی ویکسین ناں ملی عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

چھنی بازار کہوٹہ میں شب عاشور

امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ کے متولی ساہیں غلام قمر جعفری نے شب عاشواور یوم عاشور کے حوالے سے بتایا کہ امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں شب عاشور کو رات 12بجے شہنشاہ وفا غازی عبا س علمبردار اور جھولا شہزادہ اصغر ؑ برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا واپس امام بارگاہ آئے گا اور آذان تک مجلس جار ی رہے گئی جبکہ یوم عاشور کو 11بجے مجلس عزا شروع ہوگئی اور دن3بجے شبہیہ ذوالجناح اور علم غازی عباس ؑ برآمدہو گا اور ماتم داری و زنجیر زنی ہو گئی جبکہ مجلس عزاسے ملک کے نامورذاکریں مولانا اصغر مغموم ، علامہ سجاد علوی ، علامہ ہاشم رضا ، ذاکر اللہ دتہ خان ، ذاکر تنویر الفت ، ذاکر افضال مہندی ،ذاکر سید ظہور الحسن شیرازی ، ذاکر خرم عباس الفت ، ذاکر بلا ل بھٹی ، ذاکر مہندی عباس، ذاکر نسیم عباس اور ذاکر عدیل شاہ مصائب اہل بعیت بیان کر یں گے ۔

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی کی خبر پر راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ن لیگ کا خوشی کا اظہار

میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی کی خبر پر راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ن لیگ کا خوشی کا اظہار۔ میلاد چو ک کہوٹہ میں مٹھائی کا تقسیم۔بعد ازاں راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اپنے قائد کے استقبال کے لیے فافلے کے ہمراہ اڈیالہ راونہ ہوگے۔تمام لیگی کارکنوں ، ور کروں کو مبارکباد بھی پیش کی ۔عدالت نے حق سچ پر فیصلہ سنا کر 22کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے بارے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا معطل کرتے ہوئے 5،5لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔میاں محمد نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کہوٹہ کے کارکنوں ورکروں نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں خوشی کا اظہار کیااور راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ نے کارکنوں ورکروں میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر راجہ محمد رفیع، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، راجہ تنویر بنارس ، راجہ عمران ضمیر ، حاجی محمد سلیم ، حشمت زرگر ،حاجی ملک منیر اعوان ، شیخ یونس سمیت دیگر کارکن موجود تھے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button